اردو کے مختلف فونٹس استعمال کریں

نبیل

تکنیکی معاون
معزز حاضرین محفل، السلام علیکم

میں کسی زمانے میں ایک صاحب سے وعدہ کر بیٹھا تھا کہ اس فورم میں اردو کے دوسرے فونٹس کا استعمال بھی ممکن ہو جائے گا، اسی وعدے کو ایفا کرنے کا وقت ہوا ہے۔ میں نے فورم پر مختلف فونٹس استعمال کرنے کاMOD اپلائی کر دیا ہے۔ اس طرح اب آپ کو تین انگریزی اور دو اردو (ٹاہوما اور نفیس ویب نسخ) فونٹس مہیا ہو گئے ہیں۔ میں نے یہ MOD اپلائی کر تو دیا ہے لیکن میں خود اس کی افادیت کے بارے میں کامل یقین سے کچھ نہیں کہ سکتا۔ پاکستان میں اور شاید انڈیا میں ابھی بھی 90 فیصد کمپیوٹرز پر (مبالغے کے ساتھ) ونڈوز 98 اور انٹرنیٹ ایکسپلورر 5.0 استعمال ہوتا ہے۔ اگر رو دھو کر کسی سسٹم پر انٹرنیٹ ایکسپلورر 6.0 اور اردو نسخ ایشیا ٹائپ انسٹال ہو بھی جائے تب بھی وہاں نفیس فونٹ نہیں چلیں گے۔

میں نے نفیس نستعلیق فونٹ فورم میں استعمال کرنے کی کوشش کی تھی اور اس کے نتائج نہایت حوصلہ شکن نکلے۔ ابھی نستعلیق ٹیکنالوجی ویب پر استعمال کے لیے ripe نہیں ہے۔ ذیل میں میں دونوں اردو فونٹس کے استعمال کا نمونہ پیش کر رہا ہوں۔

ٹاہوما:

نقش فریادی ہے کس شوخی تحریر کا
کاغذی ہے پیرہن ہر پیکر تصویر کا


نفیس ویب نسخ:

نقش فریادی ہے کس شوخی تحریر کا
کاغذی ہے پیرہن ہر پیکر تصویر کا
 

زیک

مسافر
میرا خیال ہے کہ یہ نہیں چلے گا۔ ونڈوز ۹۸ میں نفیس نظر نہیں آئے گا۔ کسی کے پاس ونڈوز ۹۸ ہے جو بتا سکے کہ نبیل کے پیغام کی آخری ۳ سطریں کیسی نظر آتی ہیں؟
 

جیسبادی

محفلین
فونٹ اصل میں مصنف کا حق نہیں بلکہ ناظر کا حق ہے۔ بہتر یہ ہے کہ ناظر کیلئے فونٹ منتخب کرنے کی سہولت فراہم کر دی جائے۔ منہاجین نے اپنی سائٹ پر ایسا کیا ہے۔ ونڈوز ۹۸ پر جو بھی اردو پڑھے گا وہ فائرفاکس میں توھوما فونٹ زبردستی لگا کر ہی پڑھے گا۔ اس لیے ونڈوز ۹۸ کو مصنف کے منتخب کردہ فونٹ سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ ونڈوز ۹۸ میں اردو نمونہ کیلے یہ ملاحظہ کرو:
http://www.geocities.com/urdutext/fox98e.png
http://www.geocities.com/urdutext/urdu_windows98.html
 

منہاجین

محفلین
کرنے کا اصل کام

گیسوئے اُردو ابھی منت پذیرِ شانہ ہے

ابھی وہ وقت نہیں آیا کہ انگریزی کی طرح اُردو ویب صفحات میں بھی ایک سے زیادہ رسم الخط اِستعمال کئے جا سکیں۔

ایسے تجربات جاری رہنا چاہئیں ۔ ۔ ۔ بجا ۔ ۔ ۔ مگر اُردو کی ترویج کے لئے کرنے کے دُوسرے بہت سے کام ابھی ہمارے مُنتظر ہیں۔

سب سے پہلے ذرا یہ تو دیکھا جائے کہ

1- محفل میں آنے والے قارئین کی تعداد اِتنی کم کیوں ہے؟
2- مجموعی طور پر محفل میں ابھی تک پیغامات اِس قدر کم کیوں ہیں؟
3- باقاعدہ رکنیت اِختیار کرنے والے ممبران کی ایک بڑی اکثریت پلٹ کر کیوں نہیں آتی؟ صرف درجن بھر متحرک ممبران ہی تو کافی نہیں ہوتے ناں!!!
4- آخر لوگ اُردو لکھنے سے کیوں کتراتے ہیں؟

ویسے یہ حرکت ہے تو خلافِ ادب، یہ جو میں بار بار ایک ہی بات کہے جاتا ہوں، مگر کیا ہی اچھا ہو کہ قارئینِ محفل کے لئے اُردو لکھنے کی ترغیب دینے کے لئے "اُردو زبان کی تنصیب"، "اُردو رسم الخط کی تنصیب" اور کم از کم صوتی "کلیدی تختے کی تنصیب" پر مختصر مگر مکمل اور آسان فہم تحریریں تمام خدمتگار نظاموں کے لئے الگ الگ مہیا کی جائیں تاکہ عام ویب صارفین کو محفل میں بالخصوص اور عام ویب صفحات میں بالعموم لکھنے کی سہولت مل سکے۔ اُردو سے محبت رکھنے والے ویب صارفین کی ایک بڑی اکثریت صرف اپنی لاعلمی کی بناء پر محفل سے دُور ہے۔
 

اجنبی

محفلین
یہاں پر لوگ اس لیے نہیں آتے کیونکہ یہاں لچ لفنگ ٹائپ کا گند نہیں ہے ، جو کہ آپ دوسری فورمز پر دیکھ سکتے ہیں ۔اس کے علاوہ لوگوں کو اردو لکھنا بھی مشکل لگتا ہے حالانکہ یہ انگلش سے زیادہ آسان اور مزیدار ہے
 

ثناءاللہ

محفلین
قدیر احمد نے کہا:
یہاں پر لوگ اس لیے نہیں آتے کیونکہ یہاں لچ لفنگ ٹائپ کا گند نہیں ہے ، جو کہ آپ دوسری فورمز پر دیکھ سکتے ہیں ۔اس کے علاوہ لوگوں کو اردو لکھنا بھی مشکل لگتا ہے حالانکہ یہ انگلش سے زیادہ آسان اور مزیدار ہے

آپ کی بات دل کو لگی ہے۔ اس چوپال پر آنے سے پہلے خود مجھے اردو لکھنی(ٹائپ کرنی) بلکل نہیں آتی تھی لیکن جب تھوڑی سی کوشش کی تو بہت مزیدار کام لگا سو آہستہ آہستہ چل پڑے گو ابھی بھی اطمینان بخش نہیں۔ میں بھی منہاجین صاحب سے متفق ہوں کہ نئے آنے والوں کو خوش آمدید کہنے کے ساتھ ساتھ ان کی اردو کمپوٹر مشکلات کو حل کیا جائے۔
اس سلسلے میں گزارش کروں گا ان صاحبان سے جو درس و تدریس کے شعبے سے منسلک ھیں اور خصوصاً وہ حضرات جو آئی ٹی کی درس و تدریس میں مشغول ہیں کہ وہ طلبہ کو اردو ڈیویلپمنٹ کے نت نئے پروجیکٹ دیں اور ان میں اردو کی ترقی کا شعور اجاگر کریں
 

نبیل

تکنیکی معاون
منہاجین:

اس فورم کے استعمال کے لیے محض ایک مناسب ویب براؤزر (Internet Explorer 5.5+,FireFox etc.) اور اردو نسخ ایشیا ٹائپ فونٹ ضروری ہیں۔ فورم میں اردو ویب پیڈ کے استعمال کی بنا پر اردو کلیدی تختہ علیحدہ سے نصب کرنے کی ضرورت باقی نہیں رہتی۔

میں آپ کی بات سے اتفاق کرتا ہوں کہ فورم کے استعمال کی ہدایات علیحدہ سے صارفین کے لیے میسر ہونی چاہییں۔ اس کے لیے بی بی سی اردو ڈاٹ کام کے سٹائل کا ہدایات والہ صفحہ استعمال کیا جا سکتا ہے جس میں تصویری اردو اور تحریری انگریزی کے ذریعے سائٹ کا طریقہ استعمال بتایا گیا ہے۔
 

ثناءاللہ

محفلین
نبیل نے کہا:
اس فورم کے استعمال کے لیے محض ایک مناسب ویب براؤزر (Internet Explorer 5.5+,FireFox etc.) اور اردو نسخ ایشیا ٹائپ فونٹ ضروری ہیں۔ فورم میں اردو ویب پیڈ کے استعمال کی بنا پر اردو کلیدی تختہ علیحدہ سے نصب کرنے کی ضرورت باقی نہیں رہتی۔

میں آپ کی بات سے اتفاق کرتا ہوں کہ فورم کے استعمال کی ہدایات علیحدہ سے صارفین کے لیے میسر ہونی چاہییں۔ اس کے لیے بی بی سی اردو ڈاٹ کام کے سٹائل کا ہدایات والہ صفحہ استعمال کیا جا سکتا ہے جس میں تصویری اردو اور تحریری انگریزی کے ذریعے سائٹ کا طریقہ استعمال بتایا گیا ہے۔
میرے خیال میں اردو کی ترقی کے لیے صرف اس چوپال تک محدود نہ ہوں بلکہ عوام الناس کو اپنی عام ذاتی زندگی میں بھی کمپوٹر اردو میں استعمال کرنے میں انکی مدد کرنی چاہیے اس کے لیے اگر آپ اردو کلیدی تختہ نصب کردیں تو یہ انکے باقی سوفٹ وئیر کے استعمال میں معاون ہو گا اور بی بی سی ڈاٹ کام کاصفحہ استعمال کرنے میں کوئی حرج نہیں
اگر ہو سکے تو اردو کلیدی تختے فونیٹک کی فائلیں اور اردو نسخ ایشیا ٹائپ فونٹ اس ویب سائٹ پر ڈاؤن لوڈ کی سہولت دے دیں تاکہ نئے آنے والوں کے لیے آسانی رہے۔اور اس سلسلے میں مرکز تحقیقات اردو سے باقاعدہ اجازت بھی لی جا سکتی ہے۔
 

جیسبادی

محفلین
اردو استعمال کا ہدایت نامہ

بدقسمتی سے بہت سے اردو استعمال کے ہدایت نامے غلط فہمیاں پھیلانے کا باعث ہیں، مثلاً کسی خاص "ایشیا" فونٹ کے نصب کرنے کی ضرورت ، کوئی "ایگزیوٹیبل" ڈاؤن لوڈ کرنے کی دعوت، وغیرہ۔ اصل میں کمپوٹر کے آپریٹنگ نظام کے مطابق ہدایات دینے کی ضرورت ہے۔

دوسرا یہ کہ کلیدی تختہ نصب کرنا نہایت ضروری ہے، کیونکہ "ماؤس کیبورڈ" کا زیادہ استعمال انسانی صحت کیلئے سخت مضر ہے۔ اس پر تحقیق کیلے "RSI" کے لفظ پر گوگل کرو۔ اگر آپ ونڈوز ۹۸ پر ہو تو "یونی پیڈ" یا "فائرفاکس کلیدی تختہ" استعمال کر سکتے ہو۔

تیسرا یہ کہ اردو سائٹ کو فونٹ کا انتخاب کرنے کی سہولت قاری کو دینی چاہیے۔ یا پھر آپریٹنگ نظام جان کر "DHTML" کے زریعہ۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
جیسبادی:

جہاں تک آپ کی اس تجویز کا تعلق ہے کہ کہ سائٹ پر استعمال ہونے والے فونٹ کا انتخاب ناظر کا حق ہونا چاہیے میں اس سے (جزوی) اتفاق کرتا ہوں اور اس کے بارے میں علیحدہ پوسٹ میں ایک تجویز پیش کروں گا۔

میں نے اردو ویب پیڈ انٹرنیٹ ایکسپلورر اور فائرفاکس کے ساتھ ٹیسٹ کیا ہوا ہے اور ان دونوں میں اردو ویب پیڈ میں براہ راست ٹائپنگ ممکن ہے۔ آن سکرین کی بورڈ تو محض نو آموز خواتین و حضرات کی مدد کے لیے موجود ہے۔ کیا آپ نے اردو پیڈ میں براہ راست ٹائپ نہیں کیا؟

بہرحال میں جلد ہی اردو ویب پیڈ کا ایک نیا ورژن سامنے لاؤں گا جو زیادہ فیچرز کا حامل ہوگا۔
 

منہاجین

محفلین
اردو استعمال کا ہدایت نامہ

جیسبادی نے کہا:
بدقسمتی سے بہت سے اردو استعمال کے ہدایت نامے غلط فہمیاں پھیلانے کا باعث ہیں، مثلاً کسی خاص "ایشیا" فونٹ کے نصب کرنے کی ضرورت ، کوئی "ایگزیوٹیبل" ڈاؤن لوڈ کرنے کی دعوت، وغیرہ۔ اصل میں کمپوٹر کے آپریٹنگ نظام کے مطابق ہدایات دینے کی ضرورت ہے۔

دوسرا یہ کہ کلیدی تختہ نصب کرنا نہایت ضروری ہے، کیونکہ "ماؤس کیبورڈ" کا زیادہ استعمال انسانی صحت کیلئے سخت مضر ہے۔ اس پر تحقیق کیلے "RSI" کے لفظ پر گوگل کرو۔ اگر آپ ونڈوز ۹۸ پر ہو تو "یونی پیڈ" یا "فائرفاکس کلیدی تختہ" استعمال کر سکتے ہو۔

تیسرا یہ کہ اردو سائٹ کو فونٹ کا انتخاب کرنے کی سہولت قاری کو دینی چاہیے۔ یا پھر آپریٹنگ نظام جان کر "DHTML" کے زریعہ۔

میرے کمپیوٹر میں ونڈوز ایکس پی زیرِ استعمال ہے۔ چنانچہ میں ونڈوز ایکس پی میں اُردو زبان کی بنیادی تنصیب، اُردو کلیدی تختے کی تنصیب اور چند اہم اُردو رسم الخط کی تنصیب پر ایک جامع تحریر لکھنے جا رہا ہوں، جو عنقریب محفل میں شائع کر دوں گا۔ دوسرے خدمتگار نظاموں سے منسلک صارفین سے میری درخواست ہے کہ وہ بھی اپنے نظام کے مطابق اُردو کی تنصیب کا طریقہ منظم انداز میں یہاں مہیا کریں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
منہاجین:

شاید آپ کے علم میں ہو کہ مختلف آپریٹنگ سسٹمز پر اردو استعمال کے ہدایات اردو وکی پر موجود ہیں۔ اگر آپ چاہیں تو اس سے کاپی کر سکتے ہیں۔ مجھے یاد پڑ رہا ہے جناب شارق مستقیم نے بھی اس مقصد کے لیے چند پی ڈی ایف ڈاکومنٹس تیار کیے تھے۔

ایک بات جو میرے ذہن میں ہے وہ یہ کہ بہتر ہے اگر ایسی تفصیلات انگریزی زبان اور تصویری اردو میں ہوں تاکہ اسے وہ لوگ بھی پڑھ سکیں جن کے کمپیوٹر ابھی اردو سے ناآشنا ہوں۔
 

زیف سید

محفلین
دوستو، آداب:

میرے پاس ونڈو ایکس پی اور ایکسپلورر ٦ ہے لیکن پھر بھی مجھے صرف ٹاہوما فانٹ ہی نظر آتا ہے، نفیس کے دیدار سے محروم ہوں:

میری آنکھیں بجھ گئیں یا تیری رعنائی گئی؟

کیا اس کے لیے فانٹ انسٹال کرنا پڑے گا؟ اگر ایسا ہے تو یہ تھوڑی سی اڑچن ہے،کیونکہ عام طور پر لوگ فانٹ انسٹال کرنے سے ہچکچاتے ہیں۔

ظفر
 

اجنبی

محفلین
زیف صاحب ایک چھوٹا سا فونٹ انسٹال کرنے میں کیا حرج ہے ، آپ اردو نسخ ایشیا ٹاپ انسٹال کر لیں
 

الف عین

لائبریرین
ہوم پیج میں شامل ہو یہ معلومات

یہ تو میں شروع سے عرض کر رہا ہوں کہ اردو ویب کے ہوم پیج پر ہی ساری معلومات کی ضرورت ہے، اور یہ بھی مختلف فورمس میں کہتا رہا ہوں کہ محض لنکس دینے سے مشکل یہ ہوتی ہے کہ لوگ کہیں کا کہیں نکل جاتے ہیں۔ اس لئے بہتر ہو کہ انگریزی اور انپیج۔امیج کی صورت میں ساری معلومات دی جائے اور زیادہ سے زیادہ ایشیا ٹائپ کو انسٹال کرنے کی سہولت فراہم کی جائے۔ اور ہر آپریٹنگ سسٹم کا ذکر ہو، بشمول ایپل میک کے۔ اور یہ بھی کہ مختلف براؤزرس میں کیا سیٹنگ کی جائے۔ جیس کی اردو ٹیکسٹ کے ویب پیجیز من و عن کاپی پیسٹ کئے جا سکتے ہیں۔
 

صابرحسین

محفلین
بھائی نئے نئے فونٹ سے ہمیں مٹ ڈراؤ بھگاؤ۔ ہمیں تو کوئی آسان سا طریقہ بتا دو کہ اردو کیسے ایکٹو کرنی ہے اور لکھنی ہے۔جس کو زیر زبر کا ہی پتہ نہیں اسے فونٹ کے قصے سنانا میرے خیال میں فائدہ مند نہیں ہوگا۔

بہتر ہو گا اردو ایکٹو کرنے اور لکھنے کا حل اردو انگلش دونوں زبانوں میں دے دیا جائے تاکہ ہم جیسے لوگ بھی اردو لکھ سکیں۔
 

جہانزیب

محفلین
زکریا نے کہا:
میرا خیال ہے کہ یہ نہیں چلے گا۔ ونڈوز ۹۸ میں نفیس نظر نہیں آئے گا۔ کسی کے پاس ونڈوز ۹۸ ہے جو بتا سکے کہ نبیل کے پیغام کی آخری ۳ سطریں کیسی نظر آتی ہیں؟

زکریا بھائی ونڈوز میں نفیس ویب بالکل صیح نظر آتا ہے۔۔
 
Top