اردو کے مختلف فونٹس استعمال کریں

منہاجین

محفلین
وضاحت بہت ضروری ہے۔

جہانزیب نے کہا:
ایک تو یہاں وضاحتیں بہت دینا پڑتی ہے :p
جی ونڈوز ایکس پی پروفیشنل

آپ ایسا کام کیوں کرتے ہیں جس سے آپ کو بعد میں وضاحتیں دینا پڑیں؟ :) زکریا نے تو ونڈوز 98 بارے پوچھا تھا نہ کہ ایکس پی بارے۔ ویسے اگر میں یہ 98 اور 95 والا مضحکہ خیز سوال نہ کرتا تو آپ کی تحریر سے یہی ظاہر ہو رہا تھا کہ 98 بارے بتا رہے ہیں۔ اچھا ہوا اب وضاحت مل گئی۔ :shock:
 
سلام دوستو

ماشاء اللہ دیکھتا ہوں کہ آپ اردو کی ترویج میں کس قدر سرگرم ہو پر جوش ہیں، میں ونڈوز کا ایکس پی ورژن استعمال کر رہا ہوں اور دیکھتا ہوں کہ مجھے کسی دشواری کا سامنا نہیں ہے، بہر حال اردو کہ بہتر سے بہتر بنانے کی کاوش ہونی چاہیے ، جب تک ونڈوز کا اردو ورژن دستیاب نہ ہو،
بہر حال آپ سب کا حوصلہ اور جذبہ قابلِ داد ہے، اور میری طرف سے سب مبارک باد قبول کیجئے
 

نبیل

تکنیکی معاون
افتخار راجہ صاحب، آپ کو اس محفل میں ہم سب کی جانب سے خوش آمدید۔ ہم تو قدیر سے دریافت کرتے رہے کہ وہ اپنے دوست کو ابھی تک یہاں کیوں نہیں لا سکے۔ مجھے آپ کے یہاں آنے پر واقعی بہت خوشی ہوئی ہے۔ ہم آپ کے تبصروں اور آراء کے منتظر رہیں گے۔
 
بغیر دعوت کے

شکریہ جناب نبیل بھائی
واقعہ کچھ یوں ہے کہ میں یہاں پر قدیر صاحب کی دعوت کے بغیر ہی آگیا ہوں بس اردو دان جو ہوں کیا کروں، پھر دیس سے باہر دوسرے زبانیں بول بول کر زبان کو زنگ لگ جاتا ہے اور اسی کو اتارنے پہلے بات سے بات پر جاتا تھا اور اب یہاں پر۔ خیر وہاں پر بھی میں نے اردو لکھنے کا بیڑا اٹھایا تھا مگر یہاں کی تو بات ہی کچھ اور ہے۔ اللہ ہیکروں کی نظرِ بد سے بچائے
 

اجنبی

محفلین
:cry

واہ جی واہ ڈاکٹر صاحب

میں نے اتنی آپ کو منتیں کی ، ترلے پائے تب آپ یہاں آئے اور اب میرا نام ہی نہیں :cry: ہائے رے بیوفائی کہاں سے تو آئی :roll:
 

شعیب

محفلین
زکریا بھائی :
یہ نام لکھنے میں تو مشکل نہیں مگر زبان سے ادا کرنے میں دقت ہوتی ہے :wink:
 
Top