اردو کے مسائل و مشکلات

افتخار راجہ نے لکھا ہے ۔ ۔ ۔:
بہتر ہوگا کہ user's block اور who is Online کے ڈبہ جات کو بھی اردو دان کردیا جائے۔ انکا بلترتیب ترجمعہ “ آپ سے متعلقہ“ اور “ کون موجود ہے“ ہو سکتا ہے۔


میں نے ایک مشہور اردو نقاد کے ایک مقالے میں پڑھا تھا کہ اخبارات، رسائل، ٹی وی چینل وغیرہ اردو املاء کی خوب غلطیاں کر کے اردو کی خوب خدمت کر رہے ہیں۔۔۔میں نے سوچا کہ کہیں ہماری چوپال بارے بھی مقالہ نہ شائع ہو جائے۔۔۔اس لئے ذیل کی دو غلطیوں کی نشاندہی کی جرات کر رہا ہوں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اگر راجہ صاحب ناراض نہ ہوں۔۔۔تو۔۔۔۔

بلترتیب ------------------------- بالترتیب
ترجمعہ--------------------------- ترجمہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔(جمعہ کو تو چھٹی ہے۔۔۔ترجمعہ کو کیا ہے )
سلام سیفی بھائی اور جملہ اہلیانِ محفل
واقعی یہ املا کی اغلاط موجود ہیں اور میں خود بھی انکا اعتراف کرتا ہوں، انکی ایک بڑی وجہ اردو کے رسل و رسائل سے دوری ہے، یہاں بیرونِ وطن میں ہمیں نہ تو کتب دستیاب ہیں اور نہ ہی اخبارات، یہ اللہ بھلا کرے انٹر نیٹ کا جسکی وجہ سے ہم لوگ پھر اردو لکھ رہے ہیں۔ اور بلخصوص ان اردو فورمز کا جہاں پر ہماری اردو کو پالش کیا جا رہا ہے۔ ورنہ تو ہم ادھر اطالوی کے پھیکے سیٹھے اخبارات پڑھ پڑھ کر “پھاوے“ ہو چکے ہیں۔ اب تو روز مرہ میں آپس میں بھی اطالوی کے الفاظ استعمال کرے ہیں۔ یہاں پر ٣ رسائل اردو میں چھپتے ہیں ایک ہفتہ وار اخبار ہے اور اور ٢ ماہنامے، مگر انکی اردو بھی آپ دیکھیں گے تو عش عش کر اٹھیں گے۔

میں ہر بندے کا دل کی اتھا گہرائیوں سے مشکور ہوں گا جو میری جملہ اغلاط کی نشاندہی اور تصیح فرماویں گے، امید ہے کہ یہ سلسلہ جاری رہے گا انشاّ اللہ
 
لغت

افتخار صاحب ایک لغت رکھنے میں کیا برائی ہے کہ جہاں کسی لفظ پر شک ہوا، دیکھ لیا۔

اب یہ نہ کہئے گا کہ اٹلی میں اردو لغت کا بھی اطالوی ترجمہ ہی دستیاب ہے۔
 

سیفی

محفلین
راجہ صاحب۔۔۔۔۔۔۔

سنا تھا کسی زمانے میں علم سینہ بہ سینہ سفر کرتا تھا۔۔۔۔نہ کتابوں کا جھنجھٹ ہوتا تھا نہ ایڈیشن کے اختلاف۔۔۔۔۔۔

ہم کس لئے موجود ہیں یہاں۔۔۔۔۔۔۔۔۔آپ کی اردو سیدھی نہ ہو سکی تو ٹیڑھی ضرور ہو جائے گی۔۔۔۔۔
 
اردو لغت

جی بھائی اردو لغت میرے پاس ہے فیروز والوں کی اردو انگلش ڈکشنری ٣ دفعہ پاکستان سے لاچکا ہو مگر احباب مانگ کے لے جاتے ہیں اور بس، اس بار پھر لے آیا تھا۔ اب تو ائیر پورٹ والے بھی آپس میں چہ مگوئیاں کرنے لگے ہیں کہ ہیں یہ بندہ ڈکشنری میں کچھ لے تو نہیں جاتا۔

اور ایک مزے کی بات بتاؤں آپ کو کہ ابھی تک ایک بھی اردو اطالوی مستند ڈکشنری موجود نہیں ہے۔ کچھ لوگوں نے کام تو کیا ہے مگر پر از اغلاط، میں نے ایک ڈکشنری تیار کی تھی مگر کمپوٹر میں کوبرا وائرس کی وجہ سے ضائع ہوگئی۔ خیر پھر لگا ہوا ہوں ۔

رہی بات ڈکشنری کنسلٹ کرنے کی تو کرنی پڑتی ہے مگر یہ کہ روز مرہ کے الفاظ کا مزہ تو آتا ہے ایک روانی میں ہی، لکھتے ہوئی الفاظ کو سیدھا کرنے لگو، تو یاد بھی نہ رہے کہ کیا لکھ رہے تھے۔
 

سیفی

محفلین
راجہ صاحب۔۔۔

میں نےاپنے ایک دوست کو ایک مشہور کتاب “ہادئ عالم “ دی تھی۔۔۔یہ وہ کتاب ہے جس میں سیرتِ رسولِ پاک صلی اللہ علیہ وسلم ۔۔۔بغیر نقطوں کے لکھی گئی ہے۔۔۔۔۔

جب میں نے اس سے کتاب واپس مانگی تو اس نے استاد مانجھے کا ایک قول سنایا۔۔۔۔۔آپ بھی گرہ سے باندھ لیں۔۔۔۔۔۔۔۔


“بڑا بے وقوف ہے وہ شخص جو اپنے دوستوں کو کتابیں مستعار دیتا ہے یہ سوچ کر کہ وہ واپس کر دیں گے۔۔۔۔۔۔ :lol:

اور اس سے بڑا بے وقوف وہ شخص ہے جو کتاب مستعار لے جا کر پھر واپس لوٹا دیتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ :beating:

کیا خیال ہے آپ کا بارے اس کے۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟؟؟؟؟؟؟؟
 
چوری

یار لوگ تو اس بات پر کہ "علم کی چوری چوری نہیں" دوسروں کے ہاں سے باقائدہ کتب چوری کر کے لے جاتے ہیں۔

اب اس کو کیا کہیں گے آپ؟
 

شعیب صفدر

محفلین
چوری

شارق مستقیم نے کہا:
یار لوگ تو اس بات پر کہ "علم کی چوری چوری نہیں" دوسروں کے ہاں سے باقائدہ کتب چوری کر کے لے جاتے ہیں۔

اب اس کو کیا کہیں گے آپ؟
یہ عادت تو کسی حد تک مجھ میں بھی ہے کہ میں کتاب جب تک پڑھ نی لو واپس نہیں کرتا
 
خیر یہ تو ایک عالمی مسئلہ لگتا ہے، میں تو سمجھتا تھا کہ صرف میں اسکا شکار ہوں۔ ویسے پطرس بخاری نے نصف صدی قبل اسکی نشاندہی اپنی کتاب پطرس کے مضامین کے دیباچہ میں کردی تھی۔ کہ “ اگر یہ کتاب آپ نے کہیں سے چوری کی ہے تو میں آپ کے ذوق کی داد دیتا ہوں“۔
:roll:
 
جناب پطرس بخاری کا فین تو میں شروع سے ہوں، انکی اردو اور پھر مزاح، ہلکا پھلکا انداز مجھے بہت بہاتا ہے۔ ویسے بھی مزاہ و فکاہ سے بھر پور ادب میرا پسندیدہ ہے، اور اس لسٹ میں میرزا غالب، پطرس بخاری، شفیق الرحمٰن، ابنِ انشاء، مشتاق احمد یوسفی، سید ضمیر جعفری، گل نوخیز اختر وغیرہ موجود ہیں گل نوخیز اختر سے تو میرا ایی میل کا تبادلہ بھی ہے۔

خیر سردیوں کے موسم میں تو “فین“ کی ضرورت نہیں ہوتی مگر پھر بھی ہوں تو ہوں۔ :pagaldil:
 
کوالٹی

میں نے کچھ چھوٹا موٹا لکھنے کے بعد یہ محسوس کیا ہے کہ میں طنز کو مزاح سے جدا نہیں رکھ پاتا اور یہ دونوں گڈ مڈ ہو ہی جاتے ہیں۔ آپ کے انداز میں مَیں نے یہ دیکھا ہے کہ مزاح رہتا ہے مگر ترشی نہیں آتی۔ باقی آپ کے استاد پطرس کا بھی یہی حال تھا۔

یہ کوالٹی بہت خوب ہے۔
 
پطرس

ہیں آپ پطرس کو میرا استاد کہہ رہے ہیں۔
البتہ وہ اردو میں میرے آئیڈیل ہیں۔ ان کی شائد اسکی وجہ انکی عام فہم اردو ہے جس میں روز مرہ کے الفاظ ہوتے ہیں۔ جیسے غالب اور اکبر کی روز مرہ کی شاعری، جبکہ علامہ اقبال کا کلام پڑھنے کے بعد سمجھنا پڑتا ہے، گویا بندے کے پاس دماغ ہونا چاہئے۔ ویسے میں مشتاق احمد یوسفی کو بھی پڑھا ہے مگر انکی اردو بہت مشکل ہوتی ہے ۔ فارسی مارکہ اردو۔ کہ بندہ پھاوا ہوجائے۔
 
اور ہاں میں آپ کو گاہے بگاہے کوئی نہ کوئی خبر بھیجتا رہتا ہوں۔ ذرا یہ تو بتائیے کہ کیسی لگیں ہماری خبریں اور ان میں ہونے والا تغیروتبدل۔ ایک اور کام، جلدی میں ٹائپنگ کی کوئی نہ کوئی غلطی یہاں، کاٹ چھانٹ کے بعد بھی کوئی نہ کوئی حصہ بچ جاتا ہے کو قابلِ مرمت ہوتا ہے تو برائے مہربانی اسے کی اصلاح ضرور کردیا کریں شکریہ
 
آگے آگے

جیسا کہ میں نے پہلے کہا تھا کہ شائد دماغ میں کوئی auto correct کا شعبہ ہے۔ جب بھی میں یہاں محفل پر پوسٹ پڑھتا ہوں عموماً کوئی غلطی نہیں پکڑ پاتا۔ اسی لئے آپ کے جملوں میں بھی عموماً املاء کی اغلاط نہیں پکڑ پاتا۔

آپ کی شگفتہ اندازِ بیاں واقعی بہت اچھا ہے جیسے میں نے اوپر بھی بیان کیا کہ یہ ایک خوبی ہے۔ ابھی تو آپ نے چند خبروں پر نشتر چلائے ہیں آگے آگے دیکھتے ہیں ہوتا ہے کیا۔
 
مجھے خود مزہ آتا ہے، بوریت سے بچنےکا۔
انشاللہ ہمارا اپکا ساتھ رہے گا۔
اور تحریروں کی پسندیدگی بہت شکریہ
 
Top