تاسف اردو کے مشہور شاعر راحتؔ اندوری وفات پا گئے

فاخر

محفلین
آج صبح راحت اندوری کا فیس بک پوسٹ دیکھا ، جس انہوں نے اطلاع دی تھی کہ:’ کرونا کی علامات نظر آنے کے بعد کرونا ٹیسٹ کروایا گیا ، ٹیسٹ میں رپورٹ ’پازیٹیو‘ آیا ہے، براہ کرم کوئی اہل خانہ یا مجھے فون کرکے پریشان نہ کریں، صحت سے متعلق تمام خبریں فیس بک اور ٹوئٹر کے ذریعہ محببین اور چاہنے والوں تک پہنچتی رہے گی‘۔
لیکن آج کے بعد اس قلندر شاعر کو کوئی آواز نہیں دے سکتا، اگر کوئی اسے جگانے کی بھی کوشش کرے تو کوئی جواب نہیں مل سکے گا۔ راحت اندوری اپنی قلندری اور بے باکی کے باعث ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے۔
راحت اندوری مرحوم کو انہیں کے شعر سے خراج عقیدت پیش کرتا ہوں:

دو گز سہی مگر یہ مری ملکیت تو ہے
اے موت تو نے مجھ کو زمیندار کر دیا

راحت اندوری

انا للہ وانا الیہ راجعون ۔ اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے ، ان کے درجات بلند کرے، نیز اہل خانہ کو صبر جمیل کی توفیق دے آمین۔
 
آخری تدوین:

جا ن

محفلین
انا للّٰہ وانا الیہ راجعون۔ اللہ کریم اگلی منزلیں آسان فرمائیں، آمین!
 

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
وَيَبْقٰى وَجْهُ رَبِّكَ ذُو الْجَلَالِ وَالْاِكْرَامِ (سورة رحمان 27)
اور آپ کے پروردگار کی ذات باقی رہے گی جو بڑی شان اور عظمت والا ہے۔

اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت میں اعلیٰ درجات سے نوازے اور اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطاء فرمائے۔ آمین
 

سروش

محفلین
انا للہ و انا الیہ راجعون ۔ اللہ تعالی مرحوم مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے ۔
 
Top