اردو کے پروفیسر

زبیر مرزا

محفلین
اردو کے پروفیسر گھر آئے تو بیوی سے پوچھا
بیگم آج کیا پکایا ھے۔ مہنگائ کے ہاتھوں پریشان عورت نے جواب دیا
خاک پکائی ھے
پروفیسر صاحب بولے
خاک کو الٹ کریں تو کاخ بنتا ھے
کاخ فارسی میں محل کو کہتے ھیں
محل کو الٹا کریں تو لحم بنتا ھے
لحم کو اردو میں گوشت کہتے ھیں
اچھا بیگم آج گوشت پکایا ھے
 

شمشاد

لائبریرین
جب اتنا اُلٹا سیدھا ہو کر گوشت پکایا ہے تو کھانا بھی اسی طرح پڑے گا اُلٹا سیدھا ہو کر، ورنہ ہضم نہیں ہو گا۔

جیہ کی یاد دلا دی آپ نے۔
 

شمشاد

لائبریرین
کیا معلوم پروفیسر کے نام منسوب کر دیا ہو، ابھی پچھلے دنوں پاکستان سے ہو کر آئے تو ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
ریاضی کے پروفیسر کلاس میں لیکچر دے رہے تھے، طلباء کئی دنوں سے مسلسل ریاضی جیسے خشک مضمون کو پڑھ رہے تھے۔

ایک دن تنگ آ کر ایک منچلے نے کلاس میں ایک شعر پڑھ دیا۔

دعویٰ بڑا ہے علمِ ریاضی میں آپ کو​
طول شبِ فراق ذرا ناپ دیجیے​

یہ سُننا تھا کہ پروفیسر صاحب کلاس سے چلتے بنے۔ اب سب طلباء پریشان کہ یہ کیا ماجرا ہوا۔ ایسا کیا ہو گیا کہ پروفیسر صاحب کلاس ہی چھوڑ کر چلتے بنے۔

کوئی ایک گھنٹے بعد پروفیسر صاحب کلاس میں آئے اور آتے ہی کہنے لگے۔ دو فٹ چار انچ۔
کسی کی سمجھ میں کچھ نہ آیا کہ یہ کیا عقدہ ہے؟

تفتیش کرنے پر معلوم ہوا کہ شعر سُن کر پروفیسر صاحب گھر چلے گئے تھے اور کل شب جو فراک اپنی بچی کے لیے لیکر آئے تھے اس کا طول ناپنے گئے تھے۔ جو کہ دو فٹ اور چار انچ تھا۔
 
احباب اچھی پھلجڑیاں بکھیر رہے ہیں، بس یہ ذرا "کریکشن"

دعویٰ بڑا ہے علمِ ریاضی میں آپ کو
طولِ شبِ فراق ذرا ناپ دیجیے
 

سید عاطف علی

لائبریرین
عمدہ جناب
ناپا گیا ہے جب بھی طول شب فراق
لیلیٰ کی زلف سے رہا دو چار ہاتھ کم
یہ مزاحیہ اشعار بچپن میں سنے تھی۔:)۔۔۔یہاں پہلے مصرع کا وزن ٹھیک نہیں ہے۔ غالبا" یوں سنا تھا۔
طول شب فراق جو ناپا گیا تھا کل۔
 

سید عاطف علی

لائبریرین
اردو کے پروفیسر گھر آئے تو بیوی سے پوچھا
بیگم آج کیا پکایا ھے۔ مہنگائ کے ہاتھوں پریشان عورت نے جواب دیا
خاک پکائی ھے
پروفیسر صاحب بولے
خاک کو الٹ کریں تو کاخ بنتا ھے
کاخ فارسی میں محل کو کہتے ھیں
محل کو الٹا کریں تو لحم بنتا ھے
لحم کو اردو میں گوشت کہتے ھیں
اچھا بیگم آج گوشت پکایا ھے
یہ ٖقصہ ہم نے اس طرح سنا کہ ایک بادشاہ نے طیش میں اپنے باورچی کو ( یہ پوچھنے پر کہ آج کیا پکایا جائے ) کہہ دیا "خاک" جب کھانے کے وقت گوشت حاضر کیا گیا اور باوچی کی جانب سے مذکورہ وضاحت کی گئی تو باور چی کو انعام و اکرام سے نوازا گیا ۔:)
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
یہ مزاحیہ اشعار بچپن میں سنے تھی۔:)۔۔۔ یہاں پہلے مصرع کا وزن ٹھیک نہیں ہے۔ غالبا" یوں سنا تھا۔
طول شب فراق جو ناپا گیا تھا کل۔
پتہ نہیں جناب کل ماپا گیا تھا یا پرسوں :-P لیکن تھا کچھ ایسے ہی۔ تصحیح فرمانے کا شکریہ
 

سید عاطف علی

لائبریرین
جب اتنا اُلٹا سیدھا ہو کر گوشت پکایا ہے تو کھانا بھی اسی طرح پڑے گا اُلٹا سیدھا ہو کر، ورنہ ہضم نہیں ہو گا۔

جیہ کی یاد دلا دی آپ نے۔
شمشاد بھیا ۔۔۔ گوشت کو پکانے کے لیے تو الٹا سیدھا کرنا پڑتا ہے۔:) ۔۔۔کھانے کے لیے ضرورت نہیں ۔:lol:
 
یہ مزاحیہ اشعار بچپن میں سنے تھی۔:)۔۔۔ یہاں پہلے مصرع کا وزن ٹھیک نہیں ہے۔ غالبا" یوں سنا تھا۔
طول شب فراق جو ناپا گیا تھا کل۔

ہم نے یوں پڑھا تھا کہ ریاضی کے وہ پروفیسر شاعر بھی تھے اور "غریب" تخلص رکھتے تھے۔ ایک روز جب کلاس روم میں داخل ہوئے تو کسے بچے نے تختہ سیاہ پر یہ شعر لکھ دیا تھا:
دعویٰ بڑا ہے علمِ ریاضی میں آپ کو
طولِ شبِ فراق ذرا ناپ دیجیے

اس کے نیچے جناب نے یہ لکھا:
طول شب فراق جو ناپا گیا غریب
لیلیٰ کے زلف سے رہا دو چار ہاتھ کم
 
Top