اردو کے کسی بھی فونٹ (خط ) کو مائیکرو سافٹ ورڈ سے epsفائل میں تبدیل کرنا

اشتیاق علی

لائبریرین
اردو کے کسی بھی فونٹ(خط) کو مائیکرو سافٹ ورڈ سے EPS,PS,TIFF,JPG,BMPمیں تبدیل کر سکتے ہیں۔اس کام کیلئے ہم پروگرام Doc to Image converterاستعمال کرتے ہیں اسے انسٹال کرنے کے بعد مائیکرو سافٹ ورڈ چلائیے ۔ مینو کے پاس خالی جگہ پر رائٹ کلک کریں اور Doc to Image converter پر کلک کریں۔
اب ورڈ میں اپنی مرضی کے اردو کے الفاظ کسی بھی فونٹ میں لکھئے اور Save as Imageپر کلک کیجئے ۔
ایک نئی فائل کو محفوظ کرنے والی ونڈوز کھل جائے گی ۔ اب آپ چار آپشنز میں کسی ایک پر کلک کر کے فائل کو محفوظ کر لیں ۔ اور EPSفائل کو کورل ڈرا اور فوٹو شاپ میں استعمال کیجئے۔
پروگرام کو ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے لنکس دے رہا ہوں ۔ یہ پروگرام رجسٹرڈ یعنی کریک شدہ ہے اور اس کی سیرل کی بھی اس کے ساتھ ہی ہے ۔ پروگرام پسند آئے تو اپنے خیالات سے آگاہ کیجئے گا ۔
(حذف کردہ)

فقط ایک اردو کا دیوانہ
محمد اشتیاق علی عطاری
 
جناب کیا بات ہے یہ بھی اچھا ہے۔
مگر میں نے ورڈ سے ای پی ایس فائل بنانا بتایا ہے
حضور آپ پی آر این فائل کو بھی کسی بھی ایسے دوسرے ڈیزائنگ پروگرام میں امپورٹ کرسکتے ہیں جوکہ ای پی ایس کو سپورٹ کرتا ہو اسلئے میرے خیال میں یہ طریقہ کسی بھی طور سے کسی دوسرے طریقہ سے کم نہیں‌ہے
 
Top