اردو کے کشیدہ فونٹس

سعیدصدیقی

محفلین
عبید بھائی بہت بہت شکریہ ۔۔۔ مین کاپی پیسٹ کی کوشش کرچکا ہوں اسی لئے تو پہچھا تھا کہ کیسے؟
سب سے پہلے ینپیج لوڈ کیا اس کے بعد کورل ڈرا لوڈ کیا ۔ پھیر ینپیج میں کچھ لکھ کر کاپی کیا اور کورل ڈرا میں پیسٹ کیا تو کچھ انگلش اور کچھ سمبل اور چائینیز جیسے الفاظ کاپی ہوئے ۔۔۔ میرے پاس ینپیج ۳۔۵ ہے اور کورل ڈرا ۲۰۲۱ ہے۔
 
جاسم محمد

ان پیج سے پی ڈی ایف بنا لیں اور کورل میں کھول لیں
 
سعیدصدیقی

محفلین
الحمدللہ ۔۔ان پیج سے ای پی اس فارمٹ میں اکسپورٹ کرکے کورل ڈرا میں کھول لیا ۔۔۔ دراصل کورل ڈرا میں ڈائرکٹ اردو بھی لکھ سکتا ہوں مگر اسکو ان گروپ نہیں کر پا رہا ہوں ان گروپ کرکے اسکی ڈیزائن کرنا چاہتا ہوں۔ ای پی اس فارمٹ کو ان گروپ کرکے اسکی ڈیزائن کرسکتے ہیں۔ کیا کوئی اس سلسلے میں میری رہنمائی کرسکتا ہے۔
 
دراصل کورل ڈرا میں ڈائرکٹ اردو بھی لکھ سکتا ہوں مگر اسکو ان گروپ نہیں کر پا رہا ہوں
کورل میں لکھنے کی صورت میں اَن گروپ کرنے کا مسئلہ پیش آتا ہی ہے۔ ہر لائن الگ اَن گروپ نہیں ہوتی۔ بلکہ رینڈم گروپ بن جاتے ہیں۔ میں نے اس کا حل اپنے طور پر یہ نکالا ہے کہ پورا ٹیکسٹ "کنورٹ ٹُو کَرو" کرنے کے بعد "کمبائن" کرکے "بریک اپارٹ" کرلیتا ہوں۔ پھر اپنے حساب سے مختلف حصوں کو کمبائن کرلیتا ہوں۔
 
آخری تدوین:

سعیدصدیقی

محفلین
بہت عمدہ عبید انصاری صاحب ۔۔۔جاک اللہ خیر ۔۔ ایک چھوٹا سا مسئلہ آرہا ہے۔ جب کنورٹ ٹو کرو کرکے پھر بریک کرو کرتے ہیں تو وہ حروف جن کے پیٹ میں سوراخ ہوتا ہے ۔۔۔ مثلاً ( رمضان مُبَارَکْ) مین ض کے اندر جو ھالو ہے یا سوراخ ہے وہ بریک کرو کرنے سے ختم ہوتا ہے ۔۔ اسکا کوئی حل ہے ؟؟
 
جب آپ پورے لفظ کو سلیکٹ کرکے کمبائن کریں گے تو وہ سوراخ پھر سے بن جائے گا۔ در اصل یہ ختم نہیں ہوتا بلکہ بریک کرنے سے لفظ کا ہر حصہ اس سوراخ سمیت الگ ہوجاتا ہے اس لیے وہ سیاہ دکھائی دیتا ہے۔
 
سعیدصدیقی

محفلین
جزاک اللہ خیر ۔۔۔۔عبید انصاری صاحب آپ تو بہت کمال کے ہیں ۔۔۔ میری پریشانی کا حل یوں چٹکیوں میں حل ۔۔۔ واہ ! واہ!
 
سعیدصدیقی

محفلین
مندرجہ یل فانٹس اردو نستعلیق فونٹ ہیں میں نے یہیں اردو محفل سے ہی ڈاؤنلوڈ کئے تھے ۔ اور میں انکو بہت اچھی طرح تظویل کے ذریعہ کشیدہ کرتا تھا بہت اچھی طرح ۔ مگر میرے لیپ ٹاپ میں کچھ مسئلہ ہو گیا تھا جس کی وجہ سے مجھے اسکو فیکٹری سیٹینگ یرنا پڑا۔ بہرحال اب جب میں دوبارہ استعمال کرتا ہوں تو تظویل نہیں ہو رہا ہے۔ میں انپیج کا فونیٹک کی بورڈ ستعمال کرتا ہوں اردو اور عربی کا بھی انپیج عربی فونیٹک کی بورڈ ہی کرتا ہوں۔ ۔۔۔ مگر اب کشیدہ نہیں ہو رہا ہے ۔۔۔ کیا کوئی اس سلسلے میں رہنمائی کر سکتا ہے ؟؟؟

دھلوی خوشخط ، دھلوی خوشخط ل ، جمیل خوشخط ل ک، اردو خوشخط ل، نوري خوشخط
 
سعیدصدیقی

محفلین
یہ فونٹس میں نے ۔ بہتر اردو فونٹس کی تلاش ۔ کےدھاگے سے کسی بہن یا بھائی ( زیادہ گمان بہن مہوش ) نے لنک ڈالا تھا ۔۔۔ مگر اب مجھے وہ لنک نہیں مل رہا ہے کہ شائد وہاں کچھ نکتہ مل جائے یا کوئی کیبورڈ مل جائے ۔۔ رہنمائی کی ضرورت ہے ۔۔۔۔
 
Top