اردو گنوم (gnome) کی آمد

محمد سعد

محفلین
سلام ظالم دنیا!
اپنے ہر دل عزیز جناتی مترجم جناب محمد علی مکی صاحب کو تو آپ لوگ جانتے ہی ہوں گے۔ ان دنوں کوہ قاف کے غاروں میں مراقبہ فرمایا کرتے ہیں۔ آج ان سے بذریعہ انسٹنٹ مسنجر مختصر سی ملاقات ہوئی تو باتوں باتوں میں معلوم ہوا کہ آج کل فارغ وقت میں گنوم (GNOME) ڈیسکٹاپ ماحول کا اردو ترجمہ کر رہے ہیں۔
تھوڑی سی جھلک جو میں ان کے کام کی دیکھ پایا، یہاں پر پیش کر رہا ہوں۔

screenshotmse.png


screenshot1en.png


ان شاء اللہ جلد ہی ترجمہ مکمل ہو کر آم لوگوں کے لیے دستیاب ہو جائے گا۔ لینکس اور گنوم استعمال کرنے والے یا کسی اور وجہ سے اس پراجیکٹ میں دلچسپی رکھنے والے خبردار، بیدار اور ہوشیار رہیں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
یہ چونکہ ابھی خبر ہے اور ابھی فائنل ریلیز نہیں ہوئی ہے اس لیے میں نے اسے دوسری فورم میں منتقل کر دیا ہے۔
مکی بھائی بھائی واقعی عظیم شخصیت ہیں۔ مجھے لگتا ہے کہ ابھی ان کے کارناموں کا درست طور پر ادراک نہیں کیا گیا ہے۔
 

arifkarim

معطل
یہ چونکہ ابھی خبر ہے اور ابھی فائنل ریلیز نہیں ہوئی ہے اس لیے میں نے اسے دوسری فورم میں منتقل کر دیا ہے۔
مکی بھائی بھائی واقعی عظیم شخصیت ہیں۔ مجھے لگتا ہے کہ ابھی ان کے کارناموں کا درست طور پر ادراک نہیں کیا گیا ہے۔

جی ہاں مکی بھائی ایک بہت ہی پوشیدہ اور پر اسرار شخصیت ہیں اور حقیقی اہمیت اسی شخص کی ہوتی ہے جسے گزر جانے کے بعد یاد کیا جائے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
گنوم لینکس کی ڈسٹریبیوشن نہیں ہے بلکہ اس کا ایک گرافیکل فرنٹ اینڈ ہے۔ اوبنٹو میں یہی ڈیسکٹاپ شامل ہے۔
 

دوست

محفلین
لینکس کرنل کمانڈ لائن سافٹویر ہے۔ اس کے اوپر جی یو آئی یہ بناتے ہیں۔ کے ڈی ای، گنوم، ایکس ایف سی ای، ایل ایکس ڈی ای وغیرہ
 

محمد سعد

محفلین
لینکس کرنل کمانڈ لائن سافٹویر ہے۔ اس کے اوپر جی یو آئی یہ بناتے ہیں۔ کے ڈی ای، گنوم، ایکس ایف سی ای، ایل ایکس ڈی ای وغیرہ
مجھے تو جس حد تک سمجھ آتی ہے، اس کے مطابق کرنل بذاتِ خود کوئی کمانڈ لائن سافٹ وئیر نہیں ہے بلکہ اطلاقیوں (Application Programs) کو ہارڈ وئیر تک رسائی فراہم کرتا ہے۔ کمانڈ لائن انٹرفیس اور گرافیکل انٹرفیس ان اطلاقیوں کا حصہ ہوتے ہیں، کرنل کا نہیں۔ کرنل صرف ان اطلاقیوں اور کمپیوٹر کے ہارڈ وئیر کے درمیان رابطے کا کام کرتا ہے۔
 

محمد سعد

محفلین
یعنی لینکس کے اوپر ایک اور گی یو آئی؟

لینکس ایک کرنل (kernel) ہے۔ کرنل کا کام (ہارڈ وئیر ڈرائیورز کے ذریعے) اطلاقیوں (Application Programs) کو کمپیوٹر کے ہارڈ وئیر پرزہ جات استعمال کرنے کے قابل بنانا ہوتا ہے۔ کرنل اکیلا اکیلا ہمارے کسی کام کا نہیں ہوتا۔ ایک مکمل آپریٹنگ سسٹم (Operating System) میں کرنل اور اطلاقیے دونوں شامل ہوتے ہیں۔ لینکس کرنل کے ساتھ عام طور پر GNU Project کے تیار کردہ اطلاقیے استعمال کیے جاتے ہیں اور اس جوڑ (combination) یا آپریٹنگ سسٹم کو GNU/Linux کے نام سے پکارا جاتا ہے اگرچہ زیادہ تر لوگ اسے مختصراً Linux ہی پکارتے ہیں۔ ایک لینکس ڈسٹربیوشن میں گنو کے علاوہ اور بھی بہت سے اطلاقیے شامل ہو سکتے ہیں لیکن عموماً سب سے اہم بنیادی اطلاقیے (جو بہت سے دیگر اطلاقیوں کے لیے بھی بنیاد کا کام کرتے ہیں) گنو کے ہی ہوتے ہیں۔ اطلاقیوں میں سے کچھ کمانڈ لائن انٹرفیس والے ہوتے ہیں جبکہ کچھ گرافیکل انٹرفیس والے۔

گنوم کوئی اکیلا اطلاقیہ نہیں بلکہ ایک مکمل ڈیسکٹاپ ماحول (Desktop Environment) ہے۔ ڈیسکٹاپ ماحول بہت سے اطلاقیوں کا مجموعہ ہوتا ہے جو کہ زیادہ تر گرافیکل انٹرفیس کے حامل ہوتے ہیں لیکن کچھ کمانڈ لائن انٹرفیس والے بھی ہو سکتے ہیں۔ یہ اطلاقیے مل کر آپ کو (کچھ حد تک ہی سہی) کسی میز پر بیٹھے کام کرنے کا تاثر دیتے ہیں اس لیے ان کے مجموعے کو ڈیسکٹاپ ماحول کہا جاتا ہے (دیکھیے Desktop metaphor

ڈیسکٹاپ ماحول کو بہتر طور پر سمجھنے کے لیے وکیپیڈیا کا یہ مضمون مفید رہے گا۔
http://en.wikipedia.org/wiki/Desktop_Environment
گنوم کے لیے الگ سے تفصیلی تعارف بھی مل جائے گا۔
http://en.wikipedia.org/wiki/GNOME
 
Top