اردو گوگل

wahab49

محفلین
بہت شکریہ محترم۔ ویسے میں اس سے پہلے ایک اور چیز کا اندازہ کر چکا ھوں کہ اگر انگلش گوگل سرچ باکس میں اردو میں کچھ لکھ کر سرچ کیا جائے تو بھی اسی طرح کام کرتا ھے۔

اسکے لئے اپنے کمپیوٹر میں اردو زبان انپٹ منتخب کرنا پڑتی ھے

موجودہ اردو گوگل میں ان پُٹ ابھی انگلش میں ھے۔ کیا ھی اچھا ھوتا کہ ان پُٹ خود کار طریقے سے اردو میں ھوتی۔ جیسے کہ یہاں اردو محفل میں ھے
 

راج

محفلین
بجا فرمایا آپ نے وہاب صاحب

بہت خوب نبیل صاحب
میں ضرور ڈانلوڈ کرونگا بہت بہت شکریہ
 

الف نظامی

لائبریرین
عموما گوگل کے اردو تلاش نتیجہ میں فارسی اور عربی نتائج بھی شامل ہوجاتے ہیں ۔
خالصتا اردو تلاش کے لیے ایک ٹوٹکا حاضر خدمت ہے:
جو بھی لفظ تلاش کرنا ہو اس کے ساتھ “کا” ، “کی” یا “ہے” کا اضافہ کرکے تلاش کریں صرف اردو نتائج ہی سامنے آئیں گے۔
 

الف عین

لائبریرین
لیکن یہ ٹائپ کرنے کے لئے عربی کا کی بورڈ استعمال نہ کریں۔ اکثر صوتی کی بورڈس میں ی، ہ، ک وغیرہ کی قدریں عربی کی ہیں۔ محفل میں کتابیں ٹائپ کرنے والے بھی کئی بار یہ کیریکٹر استعمال کرتے ہیں۔ چنانچہ مجھے اکثر ’ي‘ کو بدل کر ’ی‘ کرنا پڑتا ہے۔ عربی کی ی میں دو نقطے ہیں، یہاں اردو محفل میں شاکر القادری کے ترجمے میں بھی ہر جگہ یہی ي استعمال ہوئی ہے۔ میرے ’اردو دوست‘ میں دونوں ہیں۔
 
Top