پردیسی
محفلین
السلام علیکم
کافی عرصہ کی غیر حاضری کے بعد آج آپ کی اس محفل میں دوبارہ حاضر ہوں۔دراصل پچھلے دنوں کچھ مصروفیت ایسی گذری کہ کسی بھی طرف دھیان نہ دیا گیا حتٰکہ میرے اپنے اسلامی فورم اور اس محفل کے پیغامات سے بھی غافل رہا۔
آج میں آپ کو اپنی ایک نئی ویب سائٹ کا تعارف کروانا چاہتا ہوں جو کہ اردو ہوم ڈاٹ کوم کے نام سے ہے۔اور مکمل یونی کوڈ اردو میں ہے اس میں کوشش یہی کی گئی ہے کہ کچھ نیا پن بھی ہو۔اس میں ہم کہاں تک کامیاب رہتے ہیں یہ آپ سب دوستوں کی ماہرانہ رائے سے ہی پتہ چلے گا۔
آج ہی ہم نے اس کے ڈاؤنلوڈ سنٹر کا اجرا کر دیا ہے۔جس میں مختلف اردو فونٹ ، اردو سوفٹ وئیر،قرآن پاک کا ترجمہ، مختلف اسلامی کتب اور کچھ سوفٹ وئیر شامل ہیں۔
اگلے مرحلے میں اس میں ادبی کتب ، اسلامی سوفٹ وئیر اور تفسیر قرآن ان پیج میں شامل کرنے کا ارادہ ہے جو کہ انشااللہ جلد ہی کر دیا جائے گا۔
انشااللہ اردو بلاگر گروہ کے دوستوں کے لئے انفرادی بلاگ بنانے کے لئے اردو ہوم کی سپیس مفت میں مہیا کرنے پر عمل آئیندہ دو چار روز میں شروع کرنے کا ارادہ بھی ہے۔نیز اگر کوئی اردو سائٹ بنانے بارے دلچسپی کا اظہار کرتا ہے تو تب بھی اسے ہم ویب سپیس مفت مہیا کریں گے۔
محترم ساتھیو!
کچھ تجاویز ابھی اور ذہن میں موجود ہیں جس پر عمل انشااللہ ساتھ ساتھ کیا جاتا رہے گا۔اگر آپ محترم دوستوں کے ذہن میں اردو ہوم کو اور سنوارنے کے لئے کچھ اور تجاوز ہوں تو ہمیں بے حد خوشی ہو گی۔
آپ کی رائے کا انتظار رہے گا۔