اردو یونیکوڈ میں قران کریم

آصف

محفلین
کیا کسی کے پاس اردو یونیکوڈ میں قرانِ کریم کا اردو ترجمہ ہے؟ مجھے انٹرنیٹ پر اِن پیج میں تو ملا ہے لیکن یونیکوڈ میں نہیں۔

اگر کسی کے پاس ہو تو براہِ مہربانی یہاں پوسٹ کریں تاکہ اتارنے کیلئے رکھا جاسکے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
کچھ روز قبل فرید احمد نے مجھے اردو میں ای میل کی تھی۔ وہ ای میل مجھ سے پڑھی نہیں گئی۔ انہوں نے دراصل مجھے QuranViewer میں شامل کرنے کے لیے اردو ترجمہ ارسال کیا تھا۔ مجھ سے یہ فائل بھی استعمال نہ ہو سکی۔ اگر وہ یہ پیغام پڑھیں تو برائے مہربانی رہنمائی فرمائیں۔

ویسے بردارم عبدالستار منہاجین نے بھی عرفان القران ڈاٹ کام کے بارے میں بتایا تھا جہاں قران کریم کا مکمل عربی متن اور اس کا یونیکوڈ اردو میں ترجمہ موجود ہے۔ اب نہ جانے یہ سائٹ کیوں نہیں کھل رہی۔
 

دوست

محفلین
عرفان القرآن پر کام ہورہا ہے مجھے بھی صبح‌یہی مسئلہ درپیش ہوا تھا چنانہ میں‌نے منہاجین سے ذ‌پ پر رابطہ کیا۔ان کا پیغام یہ تھا:
“دوست بھائی! السلام علیکم
عرفان القرآن ڈاٹ کوم پر پسِ پردہ کام ہو رہا ہے، عنقریب اُسے دوبارہ بحال کر دیا جائے گا۔ سرِدست آپ
www.irfan-ul-quran.com/_quran سے ٹیکسٹ حاصل کر سکتے ہیں۔“
 

دوست

محفلین
مجھے بھی کچھ ایسا ہی تجربہ ہوا ہےتاہم اس کی مرمت کا انتظار کیےلیتےہیں۔
 

سیفی

محفلین
میرے پاس ایک ایکسل کی فائل ہے جس میں قرآن مجید کی ہر آیت علیحدہ سیل (Cell) کے اندر لکھی ہوئی ہے۔۔۔۔۔

اس فائل کے اندر فلٹر کی مدد سے آپ کوئی بھی سورۃ یا آیت آسانی سے ڈھونڈ سکتے ہیں۔۔۔۔۔۔

اس کے لئے عریبک ٹرانپیرنٹ فانٹ استعمال کیا ہوا ہے۔۔۔میں فائل اور فانٹ کو اکٹھا اپلوڈ کر دیتا ہوں۔۔۔۔۔۔
 

سیفی

محفلین
لو جی یہاں تو فائل اپلوڈ ہی نہیں ہو سکتی۔۔۔۔۔۔نبیل بھائی۔۔ :(

چلیں میں اسے rapidshare.de پر اپلوڈ کررہا ہوں۔۔۔درج ذیل لنک سے اسے ڈاؤنلوڈ کر لیں۔۔۔۔

<a href="http://rapidshare.de/files/14493240/Copy_of_Quran_e_Majeed.xls.html">
قرآن مجید کی ایکسل فائل</a>

<a href="a%20href=%22http:/rapidshare.de/files/14493240/Copy_of_Quran_e_Majeed.xls.html%22">
عریبک ٹرانسپیرنٹ فانٹ</a>
 

فرید احمد

محفلین
ذرا یہ اردو ترجمہ بھی دیکھ لیں
www.jamiahjambusar.com/urdu
یہاں سے ایک اردو ترجمہ کے سوفٹ ویر کی لنک ملے گی۔
ہو سکتا ہے کہ آصف صاحب کے یہاں کھل جائے ،
اگر آصف صاحب کامیاب ہوں تو اپنا تاثر بتائیں
سلام
اس وقت کچھ مصروفیت زیادہ ہیں
آصف صاحب کا استقبال بھی باقی رہ گیا
معافی چاہتا ہوں
سلام
 

نبیل

تکنیکی معاون
میں نے فرید کے بتائے ہوئے ربط سے ڈاؤنلوڈ کرکے اس میں اردو ترجمہ علیحدہ کرکے یہاں ڈاؤنلوڈ سیکشن میں رکھ دیا ہے۔ اس کے لیے ضروری پروگرام اور ایشیا ٹائپ فونٹ دوسری کئی جگہ سے ڈاؤنلوڈ ہو جاتے ہیں۔ اگر کسی دوست نےکہا تو اس پروگرام QuranViewer کو بھی یہاں اپلوڈ کردوں گا۔

جزاک اللہ فرید احمد۔
 

سیفی

محفلین
آصف نے کہا:
شکریہ سیفی۔ کیا اس میں اردو بھی شامل ہے یا صرف قران کا عربی متن ہے؟

فی الحال تو صرف عربی ہی ہے۔۔۔۔۔جلد ہی اردو ترجمہ بھی اسی انداز میں پیش کردیا جائے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔انشاء اللہ عزوجل
 

آصف

محفلین
قرانِ کریم پڑھنے کیلئے تو یہ بہترین ہے۔
لیکن اگر کسی کو صرف یونیکوڈ ٹیکسٹ چاہئے ہو تو یہ مسئلہ فی الحال اپنی جگہ پر ہی ہے۔ سافٹوئیر ایک وقت میں صرف دس آیات کاپی کرنے کی اجازت دیتا ہے۔

مجھے ویسے یہ سمجھ نہیں آتی کہ ہم اپنے لٹریچر اور کتابوں پر اتنی پابندیاں کیوں لگاتے ہیں!!!
 

نبیل

تکنیکی معاون
یہ پابندی کسی حد تک سمجھ آتی ہے۔ اگر کسی ویب سائٹ پر قران کا متن موجود ہو تو اس کو بھی اچھی طرح secure کرنا چاہیے۔ اگر ویب سائٹ‌ deface ہو جائے تو یہ بہت بے ادبی کی بات ہے۔ بہرحال ایسی قدغنوں سے دوسرے مسائل بھی پیدا ہو جاتے ہیں۔
 

فرید احمد

محفلین
جزاک اللہ نبیل صاحب
خیر ! کسی طرح سے کام ہو گیا ، مجھے بڑی خوشی ہوئی کہ اب یہ پروگرام تمام اردو داں حضرات کے لیے سہل الحصول بن گیا ۔
مزید خوشی کی بات میرے لیے یہ بھی ہے کہ اسلامی تعلیمات ڈاون لوڈ‌ میں رکھی گئی دونوں چیزیں قرآن کا متن اور یہ ترجمہ اردو ، دونوں میرے ہی بتائے ہوئے ہیں‌، قرآن کو لوگوں تک پہنچانے کی خدمت میں انگلی پر خراش لگ گئی ، خدا قبول کرے ۔
 

باذوق

محفلین
قرآن کمپلکس ڈاٹ کام

اردو ترجمہ و اردو تفسیر (یونی کوڈ) کے ساتھ علماءِ سعودی عرب کی جانب سے تصدیق شدہ “قرآن کریم“ ایک عرصے سے سعودی عرب کی آفیشل سائٹ (شاہ فہد قرآن کریم کمپلکس، مدینہ منورہ) پر موجود ہے۔
سائٹ پر قرآن کمپلکس کا اپنا ایجاد کردہ (غالباََ ؟) اردو یونی کوڈ فونٹ HUrdu Nastaliq استعمال کیا گیا ہے۔
میں نے تقریباََ تمام آیاتِ قرآنی کو MS-Word میں کاپی، پیسٹ کیا اور اُس مخصوص فونٹ کو نفیس ویب نسخ یا ایشیا نسخ میں تبدیل کرنے کی بیشمار مرتبہ کوشش کی ۔۔۔ مگر ممکن نہ ہو سکا۔
اگر کوئی اس ضمن میں مدد کر سکے تو بڑی مہربانی ہوگی۔
سائٹ کا لنک یہ ہے ؛ قرآن کمپلکس ڈاٹ کام
 

سیفی

محفلین
یہ کوشش میں نے بھی کی تھی مگر انھوں نے جو فانٹ بنایا ہے اس کی کوئی اپنی ہی اینکوڈنگ استعمال کی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔

یہ ہو سکتاہے کہ کوئی سافٹوئیرساز ایک پروگرام لکھ دے جو اس فانٹ کی کیریکٹر انکوڈنگ کو نسخ یا نستعلیق میں تبدیل کر دے۔۔۔۔
 
Top