اردو یونی کوڈ فونٹ بنانے کے لئے کہاں سے شروع کروں

الف عین صاحب کے کہنے پر میں نے فونٹ لیب انسٹال کر لیا، میں نے فونٹ لیب، فونٹ گرافر میں پہلے جمیل نوری یونی کوڈ فونٹ کھولا ہزاروں اشکال دیکھ کر ششدر رہ گیا اور سوچا میں یہ نہیں کر سکتا، لیکن یہاں جب نبیل بھائی نے نفیس ویب نسخ فونٹ کی موزئیت کا بتایا تو وہ اوپن کیا تو اس میں آسانی سے سمجھ گیا۔

پردیسی متلاشی الف عین اوشو
 

اوشو

لائبریرین
امجد میانداد بھائی آپ نے پہلی چھلانگ ہی بہت اگلی سیڑھی پڑ لگا دی تھی تو ششدر تو رہنا تھا۔
میرا خیال ہے
ا ب ج د ر س ض ط ع ف ق گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے
کی ممکنہ اشکال یعنی ابتدائی شکل، درمیانی شکل وغیرہ تیار کر لی جائیں تو باقی کے حروف انہی کی مدد سے تیار کیے جا سکتے ہیں۔ سوائے نستعلیق کے، کیا خیال ہے اساتذہ کرام کا۔
 
Top