نبیل
تکنیکی معاون
السلام علیکم،
کچھ روز قبل میں نے ایس ایم فورم میں اردو سپورٹ کا پیکج ریلیز کیا تھا جس میں ایس ایم ایف کا اردو ترجمہ اور اس کے ڈیفالٹ سٹائلز کا اردو ورژن شامل ہے۔ اس اردو سپورٹ کے ساتھ ایس ایم ایف پر مبنی دو چوپالیں بھی بن چکی ہیں۔ ایس ایم ایف کی ویب سائٹ پر پی ایچ پی بی بی فورم کو ایس ایم ایف فورم میں کنورٹ کرنے کے لیے ایک سکرپٹ موجود ہے۔ یہ ان لوگوں کے لیے فائدہ مند ہو سکتی ہے جو اپنی پی ایچ پی بی بی فورم کو ایس ایم ایف فورم میں کنورٹ کرنا چاہتے ہوں۔ اس سکرپٹ میں مسئلہ یہ ہے کہ یہ یونیکوڈ اردو فورم کا ڈیٹا صحیح طور پر امپورٹ نہیں کرتی ہے۔ میں نے اس میں کچھ تبدیلی کی ہے جس کے بعد یہ اردو پی ایچ پی بی بی فورم کا ڈیٹا صحیح امپورٹ کرتی ہے۔ میں نے اسے ذیلی فورم کے موڈ کے ساتھ استعمال کرکے دیکھا ہے اور یہ اس کا ڈیٹا بھی کم و بیش صحیح امپورٹ کر لیتی ہے۔ میں نے یہ نوٹ کیا تھا کہ ذیلی فورم سے امپورٹ کے دوران پول صحیح امپورٹ ہوئے تھے جبکہ اٹیچمنٹ امپورٹ نہیں ہوئیں۔ دوسرے یہ کہ کٹیگری موڈ فورم کی ایس ایم ایف فورم میں امپورٹ سے یہ فلیٹ فورم بن جاتی ہے، یعنی تمام ذیلی فورم ایک ہی لیول پر آجاتے ہیں۔ یہ بڑا مسئلہ نہیں ہے اور ایڈمن سیکشن میں جا کر اسے دوبارہ ٹھیک کیا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ کٹیگری موڈ فورم کی ہر کٹیگری بھی ایک فورم کے طور پر ہی امپورٹ ہوتی ہے کیونکہ Category Hierarchy MOD میں ہر زمرہ بھی بنیادی طور پر ایک زمرہ ہی ہوتا ہے۔ بہرحال میرے نزدیک زیادہ اہم چیز یہ ہے کہ کٹیگری موڈ فورم سے بھی ڈیٹا صحیح طور پر امپورٹ ہوجاتا ہے۔
اس سکرپٹ کو رن کرنے سے پہلے اپنی پی ایچ پی بی بی فورم کا ڈیٹا اور فائلیں بیک اپ کر لیں تاکہ کسی گڑبڑ کی صورت میں پرانی حالت میں واپس جایا جا سکے۔ سکرپٹ رن کرنے کے لیے کنورٹر کی میں convert.php اور phpbb2_to_smf.sql فائلوں کو اپنی ایس ایم ایف فورم کی روٹ میں کاپی کریں اور پھر اپنے براؤزر میں convert.php کے ایڈریس پر جائیں۔ مثال کے طور پر میرے لوکل ہوسٹ پر ایس ایم ایف فورم http://localhost/smf112 پر انسٹال ہوئی ہوئی ہے اور کنورٹر سکرپٹ کال کرنے کے لیے ربط http://localhost/smf112/convert.php بنتا ہے۔ اس ربط پر جانے کے بعد ذیل کی سکرین نظر آئے گی۔ یہاں آپ اپنی ایس ایم ایف فورم اور پی ایچ پی بی بی فورم کا پاتھ فراہم کریں۔ اس کے علاوہ یہاں مائی ایس کیو ایل ڈیٹابیس کا پاسورڈ بھی فراہم کرنا ہوگا۔ اردو ویب سرور کے استعمال کی صورت میں یہ پاسورڈ root ہے۔
یہ انفارمیشن فراہم کرنے کے بعد آپ continue پر کلک کریں تو اگلے صفحے پر اس امپورٹ کے نتائج نظر آئیں گے۔ اس امپورٹ آپریشن کے بعد ایس ایم ایف فورم کی روٹ سے convert.php کا ہٹانا ضروری ہے۔ ایسا آپ امپورٹ کے نتائج والے صفحے کے نیچے ایک چیک باکس پر کلک کرکے بھی کرسکتے ہیں۔
اردو پی ایچ پی بی بی ٹو ایس ایم ایف کنورٹر ڈاؤنلوڈ کریں
میں اس سلسلے میں آپ کی آراء کا منتظر رہوں گا۔
والسلام