اردو PicoZip Recovery Tool ڈاونلوڈ کریں

مکی

معطل
بسم اللہ الرحمن الرحیم

آج چونکہ دفتری اوقات میں کچھ فراغت تھی چنانچہ سوچا کوئی چھوٹا موٹا اطلاقیہ پکڑ ہی لیتے ہیں اردوانے کے لئے.. خاص طور پر جبکہ فائر فاکس کے ترجمہ کے بعد کسی اطلاقیہ میں ہاتھ ہی نہیں ڈالا.. تو جناب اس دفعہ قرعۂ فال بیچارے PicoZip Recovery Tool پر آنکلا.. اور ہم نے اسے انگریز سے پاکستانی بنا ہی ڈالا..

یہ چھوٹا سا اطلاقیہ ایسی زیپ فائلوں کا پاس ورڈ معلوم کرنے کے لئے استعمال ہوتا ہے جنہیں پاس ورڈ دے کر محفوظ کیا گیا ہو.. انٹرنیٹ پر بعض اوقات ایسی زپ فائلیں موصول ہوجاتی ہیں جن کو پاس ورڈ لگا ہوتا ہے اور وہ کھلنے کا نام ہی نہیں لیتیں کیونکہ ہمیں پاس ورڈ معلوم نہیں ہوتا..!!

بعض اوقات ایسا بھی ہوتا ہے کہ ہم خود ہی کسی زپ فائل کو پاس ورڈ سے محفوظ کردیتے ہیں اور پھر بھول جاتے ہیں.. ایسے میں PicoZip Recovery Tool ایک بہترین ٹول ہے جو پاس ورڈ کی ریکوری کے لئے دو طریقے استعمال کرتا ہے.. پہلا طریقہ بروٹ فورس کہلاتا ہے جو اگرچہ بہت وقت طلب ہے مگر اس سے پاس ورڈ کا ریکور ہونا یقینی ہوتا ہے..

دوسرا طریقہ ڈکشنری اٹیک کہلاتا ہے جس میں الفاظ کے ایک ضخیم مجموعہ پر مشتمل ٹیکسٹ فائل استعمال کی جاتی ہے جسے ڈکشنری کہا جاتا ہے.. اس فائل میں تمام محتمل عام الفاظ شامل ہوتے ہیں... یہ طریقہ بروٹ فورس سے بہت تیز رفتار ہوتا ہے چنانچہ اس طریقہ کو بروٹ فورس سے پہلے چیک کرنے کی رائے دی جاتی ہے..

اگرچہ میں سمجھتا ہوں کہ یہ ایک مفید ٹول ہے جس کی کبھی بھی ضرورت پڑسکتی ہے، مگر ساتھ ہی مجھے نہیں پتہ کہ اس سوفٹ ویر کی کتنی ضرورت ہوسکتی ہے.. یوں ہی ہاتھ لگا تو اردوا دیا..

اسے اردوانے کے ساتھ ساتھ اس کا سیٹ اپ بھی اردو میں بنایا ہے.. امید ہے کاوش پسند کی جائے گی..

01jy5.jpg


02dx1.jpg


حجم: 2.8 میگابائٹ

ڈاونلوڈ: يہاں سے

واللہ الموفق
 

قیصرانی

لائبریرین
مکی نے کہا:
آپ کی کون سی فرمائش تھی..
shocked.gif


واللہ الموفق
ڈائریکٹری یا سب ڈائریکٹری میں موجود فائلوں اور سب ڈائریکٹریوں کی بمع فائلز کے لسٹ بنا کر فائل میں محفوظ کرنا۔ آپ نے ایک پروگرام دیا تھا، لیکن وہ پوری طرح سے یہ کام نہیں کر سکا۔ آپ نے کہا تھا کہ دوسرا پروگرام دیں گے
 

مکی

معطل
بسم اللہ الرحمن الرحیم

معاف کیجیے گا میں بھول گیا تھا
see%20no%20evil.gif

خیر کوئی بات نہیں میں کوئی دریافت کرتا ہوں..

واللہ الموفق
 
Top