اردو

مذكر مؤنث
وہ لایا ، وہ لائی
وہ لائے ، وہ لائیں
تو لایا ، تو لائی
تم لائے ، تم لائیں
میں لایا ، میں لائی
ہم لائے ، ہم لائے

(وہ لائیں ، تم لائیں) مؤنث کے صیغوں میں ی ( یا ) کی آواز معروف ہے یا مجہول یعنی لَا اِی ں ہے یا لَا اےں .
اور جمع مؤنث متکلم کے صیغے میں ( ہم لائے یا ہم لائیں ) صحیح ہے .

اساتذہ کرام و دیگر احباب ہماری راہ نمائی فرمائے .

دراصل ہماری مادری زبان کشمیری ہے لیکن اردو سے بے حد پیار کرتے ہیں ، اس لیے اسے سیکھنے کی کوشش کرتے ہیں .دیکھتے ہیں کہاں تک کامیاب ہوجائں گے .
طالب کشمیری
 

x boy

محفلین
خوش آمدید
یہ تعارف میں لائے لو، لائے نہیں آتا،،،
تعارف میں آپ کا نام، علاقہ ، تعلیم یعنی سب کچھ آپ بارہ میں ہونے کا نام ہے۔
 
مذكر مؤنث
وہ لایا ، وہ لائی
وہ لائے ، وہ لائیں
تو لایا ، تو لائی
تم لائے ، تم لائیں
میں لایا ، میں لائی
ہم لائے ، ہم لائے

(وہ لائیں ، تم لائیں) مؤنث کے صیغوں میں ی ( یا ) کی آواز معروف ہے یا مجہول یعنی لَا اِی ں ہے یا لَا اےں .
اور جمع مؤنث متکلم کے صیغے میں ( ہم لائے یا ہم لائیں ) صحیح ہے .

اساتذہ کرام و دیگر احباب ہماری راہ نمائی فرمائے .

دراصل ہماری مادری زبان کشمیری ہے لیکن اردو سے بے حد پیار کرتے ہیں ، اس لیے اسے سیکھنے کی کوشش کرتے ہیں .دیکھتے ہیں کہاں تک کامیاب ہوجائں گے .
طالب کشمیری

سوچا جواب تو دے دیں زمرہ بعد میں دیکھ لیں گے۔
مؤنث میں یائے معروف مستعمل ہے ( ویسے معروف اور مجہول کے درمیان مگر معروف کے نزدیک)
جمع مؤنث متکلم میں ، اصولی طور پر "لائیں" ہے ، مگر عام بول چال میں لائے مستعمل ہے ۔
یہ میری رائے ہے ، اساتذہء کرام سے رہنمائی کی درخواست ہے۔
محترام استاد جناب الف عین اور محترم استاد جناب @یعقوب آسی صاحبان توجہ فرمائیں۔
 
Top