ارسلان افتخار، عمران خان کےخلاف آرٹیکل 62 کی پٹیشن دائرکریں گے

ارسلان افتخار، عمران خان کےخلاف آرٹیکل 62 کی پٹیشن دائرکریں گے

اسلام آباد(وسیم عباسی) سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کے صاحبزادے ڈاکٹر ارسلان افتخار نے فیصلہ کیاہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے مبینہ طور پر آئین کے آرٹیکل 62-63کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن پاکستان سے رجوع کریں گے۔ ڈاکٹر ارسلان نے جمعہ کو گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کےپاس عمران خان کے خلاف دستاویزی ثبوت ہیں کہ وہ آئین کےا ٓرٹیکل 62؍ اور 63؍ پر پورا نہیں اتررہے ہیں۔ یاد رہے کہ عمران خان اور بعض دیگر سیاستدانوں کی جانب سے سخت تنقید کے بعد ارسلان افتخار نے بلوچستان بورڈ آف انوسٹمنٹ کے وائس چیئرمین کے عہدے سے جمعرات کو استعفیٰ دے دیا تھا۔ ارسلان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے سربراہ خودکو عادل قرار دیتےہیں اور ہر سیاسی جلسے کا آغاز قرآن پاک کی تلاوت سے کرتے ہیں مگر وہ اپنی بچی ٹیریان کو انصاف دینے میں ناکام رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسپیکر قومی اسمبلی کو باقاعدہ درخواست دینے سے قبل وہ عمران خان کے خلاف مزید ثبوت جمع کریں گے آرٹیکل 63(2) کسی رکن پارلیمنٹ کی نا اہلی کے طریقہ کار کی وضاحت کرتاہے، اگر کسی رکن مجلس شوریٰ (پارلیمنٹ) کی رکنیت سے نا اہلی کا سوال اٹھتا ہے تو اسپیکر قومی اسمبلی یا چیئرمین سینیٹ اس معاملے کو 30؍ دن کے اندر الیکشن کمیشن کو بھیجیں گے اور اگر وہ اس مدت میں نا اہلی کے معاملے کو بھیجنے میں ناکام رہے تو اس کو الیکشن کمیشن کو ارسال کردہ سمجھا جائے گا۔ارسلان افتخار کا کہنا تھا کہ وہ عمران خان کی نا اہلی کے لیے سادہ سوال اٹھائیں گے کیا ٹیریان عمران خان کی لوچائلڈ ہے؟ کیا وہ آرٹیکل 62؍ اور 63؍ کی شرائط پر پورا اترتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر الیکشن کمیشن عمران خان کو صاف ستھرا قرار دیتاہے تو میں خود کو درست اور فیصلے کو تسلیم کروں گا۔
 
یہ انتقامی کاروائی ہے یا بچگانہ حرکت؟ اگر ارسلان کے پاس واقعی ٹھوس شواہد نہیں ہیں تو اسے اس حرکت سے باز رہنا چاہئے۔ کیونکہ مخالفین ارسلان کے پیچھے ان کے والد چودھری افتخار کو ہی تلاش کرتے رہیں گے اور ان پر طعن کرتے رہیں گے۔
 

محمداحمد

لائبریرین
بہتر ہوتا کہ ارسلان افتخار خود پر لگائے گئے اب تک کے الزامات کے جوابات دیتے۔

لیکن وہی پاکستانی سیاست کہ "ہم گندے ہیں تو کیا ہوا، تم بھی تو گندے ہو" ! تف ہے۔
 

سید زبیر

محفلین
جس کے پاس اپنا ریکارڈ نہیں ہوتا وہ دوسروں ہی کی کردار کشی کرکے اپنا قد بڑھانے کی کوشش کرتا ہے اب شائد چودھری افتخار چودھری ارسلان کبھی عزت نہ پا سکیں ۔ چودھری افتخار نے سب کو چکمہ دیا سوائے ایک کے وہ ہے پرویز مشرف ۔ حیرانی یہ ہے کہ عبد المالک جیسے انسان کو بھی چودھری ارسلان ہی ملا تھا یا یہ بھی نواز میاں کا انتخاب تھا ۔
 
Top