ارضی پیوستگی کا نظریہ کافی پرانا ہے مگر اقبال نے اس میں ایک نئی روح‌پھونک دی

ادریس آزاد

محفلین
ارضی پیوستگی Earthrootedness کا نظریہ خاصا قدیم ہے مگر اقبال نے اسے نءے اور زندہ معانی پہنا کر امر کردیا۔مہاتما بدھ کا مذہب بھی بنیادی طور پر اسی نظریہ کی تفسیر ہے۔مگر اقبال نے انسانی فطرت میں ارضٰ پیوستگی کو دریافت کر کے گویا ایک نئے علم کا اضافہ کیا،یہی وجہ ہے کہ میں انہیں دنیا کا پہلا بایوسوشیالوجسٹ مانتا ہوں
 

ادریس آزاد

محفلین
ارضی پیوستگی کیا ہے؟

بھائی جی تھوڑی تفصیل بھی تو لکھنی تھی ہم جیسے ان پڑھوں کے لیے۔

ارض زمین کے لیے پیوست ،پیوست کے لیے اور انگریزی میں ارتھ روٹیڈ نیس ،مطلب جس کی جڑیں زمین میں ہوں۔جیسے کہ نباتات کا جہان ہے۔علامہ صاحب فرماتے ہیں کہ نباتات کے بعد حشرات اور حشرات کے بعد حیوانات اور حیوانات کے بعد انسان زندگی کے اعلی مدارج کی طرف سفر کو ظاہر کرتا ہے۔اگر کسی انسان میں مال جمع کرنے کے ہوس و حرص ہے تو وہ چیونٹی کی طرح کی فطرت کا مظاہرہ کرتا ہے۔ انسان کو چاہیے کہ وہ اپنے آپ کو زمینی آلاءشوں سے پاک کرے اور ارتھ روٹیڈ نیس سے بچے۔اس موضوع پر ان کی کءی نظمیں ہیں۔ جن میں ابوالاعلی معری اور چیونٹی اور عقاب مختصر ہیں۔ میں آپ کے لیے چیونٹی اور عقاب یہاں تحریر کرتا ہوں۔

چیونٹی اور عقاب

چیونٹی
میں‌پاءے مال و خوارو زبوں حال و دردمند
تیر مقام کیوں ہے ستاروں سے بھی بلند

عقاب
تو رزق اپنا ڈھونڈتی ہے خاک راہ میں
میں‌نو سپہر کو نہیں لاتا نگاہ میں
 

شمشاد

لائبریرین
بہت خوب جناب لیکن موضوع ابھی بھی تشنہ ہے۔ کچھ اور بھی تحریر فرمائیں اور ہاں اپنا تعارف بھی تو دیں۔
 

arifkarim

معطل

ارض زمین کے لیے پیوست ،پیوست کے لیے اور انگریزی میں ارتھ روٹیڈ نیس ،مطلب جس کی جڑیں زمین میں ہوں۔جیسے کہ نباتات کا جہان ہے۔علامہ صاحب فرماتے ہیں کہ نباتات کے بعد حشرات اور حشرات کے بعد حیوانات اور حیوانات کے بعد انسان زندگی کے اعلی مدارج کی طرف سفر کو ظاہر کرتا ہے۔اگر کسی انسان میں مال جمع کرنے کے ہوس و حرص ہے تو وہ چیونٹی کی طرح کی فطرت کا مظاہرہ کرتا ہے۔ انسان کو چاہیے کہ وہ اپنے آپ کو زمینی آلاءشوں سے پاک کرے اور ارتھ روٹیڈ نیس سے بچے۔

شکریہ، یہی کانسپٹ The Venus Project کی جڑ ہے کہ انسان رزق کاکمانے کے چکر میں اتنا اندھا نہ ہو جائے کہ یہی بھول جائے کہ وہ کیڑا یا حیوان نہیں ہے، بلکہ انسان ہے!:cyclops:
 

ادریس آزاد

محفلین
شکریہ، یہی کانسپٹ The Venus Project کی جڑ ہے کہ انسان رزق کاکمانے کے چکر میں اتنا اندھا نہ ہو جائے کہ یہی بھول جائے کہ وہ کیڑا یا حیوان نہیں ہے، بلکہ انسان ہے!:cyclops:

اور تو اور یہ جو قران پاک میں آیا ہے ۔۔۔۔۔فخسفنا اور ہم نے انہیں‌زمیں‌دھنسا دیا۔ اس کا یہ مطلب نہیں کہ زمیں پھٹی اور وہ اُس میں دھنس گئے۔بلکہ اس کا مطلب ہے کہ زمینِ پیوستگی کا شکار ہوگئے۔کوئ گردن تک کوئ سربر سر دھنس گیا۔
 

arifkarim

معطل
اور تو اور یہ جو قران پاک میں آیا ہے ۔۔۔۔۔فخسفنا اور ہم نے انہیں‌زمیں‌دھنسا دیا۔ اس کا یہ مطلب نہیں کہ زمیں پھٹی اور وہ اُس میں دھنس گئے۔بلکہ اس کا مطلب ہے کہ زمینِ پیوستگی کا شکار ہوگئے۔کوئ گردن تک کوئ سربر سر دھنس گیا۔

بیشک، بس انسان کو قرآن پاک کی درست تعلیم حاصل ہو جائے تو وہ کیا نہیں کر سکتا ۔ قرآن درحقیقت ہمارے اپنے دل کی آواز ہے!
 
Top