پسندیدگی کا شکریہ سعود بھائی۔ میں آپ کی بات سے متفق ہوں کہ یہ فونٹ آرائشی تحریروں کے لیے زیادہ کارآمد ہے۔ اسی چیز کو مد نظر رکھتے ہوئے اس فونٹ کی خطاطی کی گئی ۔ خاص کر اس میں قرآنی متن جیسا کہ اوپر دو نمونوں میں ظاہر ہے ، زیادہ دلکش لگتا ہے۔ باقی جو اس میں خامیاں رہ جائیں گی وہ بھی وقت کے ساتھ ساتھ دور ہوتی جائیں گی ۔فونٹ بہت خوبصورت ہے، جس حق المحنت کا تقاضا کیا گیا ہے وہ بھی مناسب لگتا ہے۔ بس یہ خط عام استعمال کے لیے نہیں بلکہ آرائشی تحریروں اور کارڈ وغیرہ کے لیے موزوں محسوس ہو رہا ہے اس لیے ہمیں تامل ہے کہ اس کو خرید کر آزاد کرنے میں زیادہ احباب دلچسپی ظاہر کریں گے۔ بہر کیف اگر احباب اس بابت دلچسپی رکھتے ہیں تو ہم یہ یقینی بنانے کے بعد فنڈ ریزنگ کو کو آرڈینیٹ کر سکتے ہیں کہ اس خط کی رگوں میں کسی دیگر کاپی رائٹ خط کا لہو نہیں بہہ رہا اور اسے "مکمل" آزاد کیا جا سکتا ہے، نیز یہ کہ صاحب خط کچھ عرصہ تک اس کی خامیوں کو دور کرنے کے ضامن ہوں گے۔
خوب! فونٹ کا ڈیزائن کافی دلچسپ ہے۔
ایک چھوٹی سی فرمائش/تجویز (اگر زحمت نہ ہو تو): ”ارمان“ میں بنے فن پاروں کا کوئی پی-ڈی-ایف نمونہ شیئر کریں گے؟
سعادت بھائی ! بالکل درست فرمایا آپ نے۔ اگر آپ اپنی مرضی کا مواد جیسے کوئی تحریر ، قرآنی آیت یا کوئی شعر وغیرہ عنایت کریں تو اس کی پسند کا مواد تصویری اور پی ڈی ایف دونوں صورتوں میں اس فونٹ میں دے سکتا ہے۔
سعادت بھائی پی ڈی ایف دینے سے قاصر ہوں ۔ امیج کی صورت کچھ مواد حاضر ہے۔شکریہ، اشتیاق۔ پچھلے صفحے پر آپ نے جو نمونے پوسٹ کیے ہیں، انہی میں سے کسی کی پی-ڈی-ایف بھی بنا دیجیے۔ (میں اس لیے درخواست کر رہا ہوں کیونکہ فونٹ کی اشکال کا مطالعہ کرنا پی-ڈی-ایف میں زیادہ موزوں رہتا ہے۔ )
آپ نے جو متن دیا ہے وہ ارمان فونٹ میں حاضر ہے۔ ملاحظہ کیجئے۔بہت اچھا فونٹ!
جزاک اللہ۔
اس حوالے سے میرا بھی کنڑی بیوشن شامل کر لیجیے کہ ارمان فونٹ کے لیے کچھ رقم دینا چاہوں گا۔ تاکہ اسےافادہ عام کے لیے ریلیز کر دیا جائے۔
اشتیاق علی بھائی کیا آپ مندرجہ ذیل متن ارمان فانٹ میں ڈیزاین کر کے یہاں شئیر کر سکتے ہیں؟
کن غنی القلب واقنع بالقلیل
مت ولاتطلب معاشامن لئیم
لا تکن للعیش مجروح الفواد
انما الرزق علی اللہ الکریم
جزاک اللہ ۔ بہت نوازش!آپ نے جو متن دیا ہے وہ ارمان فونٹ میں حاضر ہے۔ ملاحظہ کیجئے۔
شاکر بھائی ابھی تک تو چند ایک افراد ہی اس میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ اب دیکھتے کون کون اس میں حصہ لیتا ہے۔اگر اس پر کچھ بات آگے بڑھتی ہے تو میں حسب توفیق حصہ ڈال سکتا ہوں۔
لیکن یہ فونٹ افادہ عام کی بجائے افادہ خاص کی چیز لگ رہا ہے۔ پھر بھی جو فیصلہ ہوا میں کچھ نہ کچھ ضرور نذر کروں گا۔
نظامی بھائی اگر آپ یہ متن اعراب کے ساتھ دیں تو اور بھی اچھا لگے گا ۔۔۔۔ کیا خیال ہے؟جزاک اللہ ۔ بہت نوازش!
اگر اس پر کچھ بات آگے بڑھتی ہے تو میں حسب توفیق حصہ ڈال سکتا ہوں۔
لیکن یہ فونٹ افادہ عام کی بجائے افادہ خاص کی چیز لگ رہا ہے۔ پھر بھی جو فیصلہ ہوا میں کچھ نہ کچھ ضرور نذر کروں گا۔