ارکین ِ محفل کی خدمت میں ’’ معذرت ‘‘ نامہ

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

مغزل

محفلین
وہ کہتے ہیں ان کا آنا اور نا آنا برابر ہے مجھے سمجھ نہیں آ رہا ان کو یہ مغالطہ کیسے ہوا؟


یہ مغا لطہ نہیں‌جناب ، خیر سے آپ نے تو لڑی کی درگت بنادی ، ۔۔
میں نے ایک سنجیدہ موضوع پر اسے رکھا تھا ، بوچھی صاحبہ نے ابتدا کی اور آپ ۔۔
خیر۔ وہ کیا کہتے ہیں مرے کو مارے شاہ مدار۔۔ سو یوں ہی سہی۔
 

مغزل

محفلین
محترم م۔ م۔ مغل بھائی آپ تو ہم سے کہیں زیادہ تجربہ اور علم رکھتے ہیں اور جانتے ہوں گے جہاں ہم باقی کاموں میں‌خراب ہیں وہاں یہ مسئلہ بھی بڑی شدت کے ساتھ ہم اپنا بیٹھے ہیں۔ میری طرح کے مشورے دینے والے یعنی روکنے والے تو کئی لوگ مل جائیں گے لیکن مقدمہ لڑنے والا شائد ایک بھی بڑی مشکل سے ملے۔ پہلی بات تو یہ کہ مقدمہ سرے سے درج ہی نہیں‌ہو گا۔ اگر کسی نے یہ ہمت کر بھی لی اور درج کر بھی دیا تو پھر وہ فائل ایسے غائب ہو گی کہ جیسے کوئی ریکارڈ تھا ہی نہیں۔ کیونکہ اس طرح شور کرنے سے گھر کا ماحول جو خراب ہوتا ہے اور جو وکیل جو کچھ نہیں جانتا صرف سچ کی تلاش اور جانے والے کو روکنے کے لئے ہی مقدمہ لڑ رہا ہو گا اسے یا تو ہماری طرح ڈھیٹ ہو کر، کسی دوست کے کہنے پر رُکنا پڑے گا یا پھر جانے والے کے ساتھ ہی جانا پڑے گا۔
انڈین فلم "رنگ دے بسنتی" میں عامر خان کیا خوب ڈائیلاگ بولتا ہے وہ کہتا ہے "زندگی جینے کے دو ہی طریقے ہوتے ہیں، ایک جو ہو رہا ہے ہونے دو، برداشت کرتے جاؤ یا فر (پھر) جمے داری (ذمہ داری) اُٹھاؤ اسے بدلنے کی" اب آپ خود سوچو کیا ہم میں ذمہ داری اُٹھانے کی ہمت ہے؟؟؟ اس لئے سب یا پھر کم از کم میں تو آج کل یہی سوچتا ہوں کہ یہاں اپنے کام سے کام رکھو، آؤ جو پڑھنا ہے پڑھو، کبھی کبھی اپنے زندہ ہونے بلکہ سانسیں چلنے کا ثبوت بھی پیش کر دو اور پھر پتلی گلی سے نکلتے بنو۔۔۔ یعنی جو ہو رہا ہونے دو اور برداشت کرتے جاؤ۔ اس لئے بھائی کم از کم میں تو مقدمہ لڑنے والا نہیں۔ آپ کسی اور وکیل کا بندوبست کر لیں۔ ویسے آپس کی بات ہے مسئلہ کو محفل کے بڑے لوگوں کے ساتھ ذاتی پیغامات میں حل کرو اور نہ جاؤ۔ باقی نہ جانے کے بارے میں دل کی اتھاہ گہرائیوں سے پہلے ہی ایک عدد مراسلہ بھیج چکا ہوں اس دھاگے پر باقی حضرت آپ کی مرضی۔۔۔میرے اس مراسلے کو کوئی دوست دل پر نہ لے۔

شکریہ بلال ، ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تفصیل سے جواب دوں گا۔
مجھے تو اب تک یہی نہیں معلوم کی مسئلہ کیا ہے اور کس کے ساتھ ہے؟
لو جی ، ارے بھئی میرے دماغ میں خلل ہوگیا ہے ۔۔ بتایا تو تھا۔
السلام علیکم
محترم ایم بلال بھائی ، جزاک اللہ
آپ نےجو کچھ لکھا میں اس سے پوری طرح متفق ہوں ۔
آپ کی تحریر مجھے اپنی ہی تحریر محسوس ہوئی ۔ بہت شکریہ
نایاب
ایک سے بھلے دو ۔۔۔:blushing:
السلام علیکم
محترم شمشاد بھائی
سچ کہا یہ ہی علم نہیں ہے کہ اس سارے قضیے کی جڑ کیا ہے ۔
تو کیا کسی کی وکالت ہو سکتی ہے ۔ آپ ہی ذاتی میں پوچھ لیں محترم مغل جی سے ۔
نایاب
نانا،نایاب صاحب (معافی چاہتا ہوں‌لاعلمی میں ہم عمری کے تاثر میں‌مخاطب کرتا رہا )۔ ایسی کوئی بات نہیں کہ میں نہ بتاؤں یہ سب ’’ حفظِ ماتقدم ‘‘ کے طور پر ہے
نایاب بھائی اس میں کون سی ایسی ڈھکی چھپی بات ہے، محمود بھائی کو جو بھی شکایت ہے یہیں لکھ دیں۔
شمشاد صاحب ( معذرت کہ لاعلمی میں مذاق کرتا رہا ، اب جاکر آپ کی عمر کا احوال کھلا ہے تو معافی چاہتا ہوں )
۔۔ایسی کوئی بات نہیں کہ میں نہ بتاؤں یہ سب ’’ حفظِ ماتقدم ‘‘ کے طور پر ہے
 

مغزل

محفلین
مغل بھائی ، کوئی خاص وجہ ہوگئی کیا جس کی بنا پر آپ نے لکھا ہے، کیا آپ نے اراکین محفل کو اعتماد میں لیا اس سلسلے میں جن سے آپ ڈسکس کر سکتے ہوں؟ جو بھی وجہ ہو اس کے بارے میں متعلقہ رکن یا اراکین سے ڈسکس کر لینا بہتر آپشن ہو گا ۔ یہ دھاگہ تو کافی صفحات طے کر چکا ہے
سیدہ بہن ، ۔۔ دھاگہ تو دوستوں کی سحری اور گپ شپ سے بھر گیا، ۔۔ میرا اصل موضوع اپنی کوتاہیوں پر معافی مانگنا تھی،
جس کی طرف کسی نے غور نہیں کیا۔ خیر یہ کوئی نئی بات نہیں پہلے بھی میں‌اس طرح کا ایک دھاگہ کھول چکا ہوں ۔۔ ۔۔
( ایسی کوئی بات نہیں کہ میں نہ بتاؤں یہ سب ’’ حفظِ ماتقدم ‘‘ کے طور پر ہے )
معذرت کے ساتھ۔لیکن مجھے اس دھاگے کا مقصد سمجھ نہیں‌ آیا۔
اگر کسی کو محفل چھوڑنا ہی ہے تو پھر اتنا گھڑاک پھیلانے کی کیا ضرورت۔خاموشی سے بھی یہ کام کیا جاسکتا ہے۔
اور اگر یہ سب کرنا ہے تو پھر بہتر ہے کہ وہ وجہ لکھی جاتی پہلی ہی پوسٹ میں جو باعث بن رہی ہے محفل چھوڑنے کی۔
اور اگر وجہ نہیں لکھی جاسکتی تو پھر اس دھاگے کا حاصل وصول کیا ہوا؟ اس لیے بہتر ہے یہ دھاگہ اب مقفل کیا جائے۔
مغل صاحب بس جانے جانے کی باتیں کررہے ہیں ابھی تک جاکر نہیں دیے:rolleyes:
اور میرا نہیں خیال مستقبل میں بھی ان کا ایسا کوئی ارادہ ہے;)
فہیم ۔ رخصت ہونے کے بھی آداب ہوتے ہیں ،۔ میرے پاس ایک ہفتہ ہے جس میں‌مجھے اگر مکتوب میسر آتے ہیں تو
ٹھیک ہے وگرنہ خالی ہاتھ رخصت ہوجاؤں گا، کھڑاک پھیلانا میری فطرت میں نہیں‌، آپ چاہتے ہیں تو دھاگہ مقفل کردیا جائے ۔والسلام

شمشاد بھائی میں نے بتایا تو تھا کہ خطا مجھ سے سرزد ہوئی ہے۔اور فہیم بھائی آپ کی اطلاع کے لئے عرض ہے کہ مغل بھائی نے یہ دھاگہ اس لئے بھی کھولا تھا کہ اس کے ذریعہ وہ اپنے ارسال کردہ سارے پیغامات حاصل کرنا چاہتے تھے/ہیں۔ ویسے تو یہ فرمائش ناظمین سے ذاتی پیغامات میں بھی کر سکتے تھے اور غالباً کیا بھی ہوگا پر یہاں پوسٹ کرنے کا مقصد یہ ہو سکتا ہے کہ کسی کو معلوم ہو تو ترکیب بتا دے ورنہ جب معلوم ہو تو کئی لوگوں کو استفادہ ہو۔واللہ اعلم بالصواب۔

شکریہ سعود بھیا، ایک وجہ اور بھی ہے جو اوپر فہیم کو لکھی ہے ۔شکریہ
 

ساجد

محفلین
مغل بھائی ، اگر مناسب سمجھیں تو مجھ سے رابطہ کریں۔ میرا نمبر فاتح بھائی سے آپ کو مل جائے گا۔ میرے پی سی پہ پیغام بھیجنے کا صفحہ نا معلوم وجوہات کی بنا پہ فی الحال کھل نہیں رہا۔
 

مغزل

محفلین
مغل بھائی ، اگر مناسب سمجھیں تو مجھ سے رابطہ کریں۔ میرا نمبر فاتح بھائی سے آپ کو مل جائے گا۔
میرے پی سی پہ پیغام بھیجنے کا صفحہ نا معلوم وجوہات کی بنا پہ فی الحال کھل نہیں رہا۔

جی ساجد صاحب ضرور میں رابطہ کرتا ہوں۔ شکریہ
 

تیشہ

محفلین
م م صاحب ،، مجھے آپ سے کوئی شکایت ، گلہ شکوہ نہیں ہے ،
شروع شروع میں تھی موڈُ خراب ہوا تھا مگر اب تو عرصہ ہوا اسکے بعد میری آپ سے بات چیت نا ہوئی ،،اسلئے ایسا مت سوچیں ، میرا دل صاف ہے آپکی طرف سے، نا شکایت ہے، نا گلہ ،
بلکے میری بات برُی لگی ہو تو سوری ۔ ۔۔
خوش رہیں ۔۔
 

زینب

محفلین
بس جی ، یہاں سے دانہ پانی ختم ہونے لگا ہے ، پیشتر اس کے کہ نان نفقہ بند ہو، جانے کی تیاری کر رہا ہوں ، فاتح بھائی انسانی زندگی جذبات سے ہی عبارت ہے ، وگرنہ پتھر کے خدا ہوتے ، بہر کیف میں دوستوں سے ایک بار پھر اس طرف زحمت دینے لگا ہوں ، والسلام

ہاے مغل بھائی کہیں اپ میرے غم میں تو یہاں سے کوچ نہیں کرنے لگے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔رکیں پا جی میں ادھر ہی ہوں نا جایئں نا پلیزززززززززززززز
 

مغزل

محفلین
م م صاحب ،، مجھے آپ سے کوئی شکایت ، گلہ شکوہ نہیں ہے ،
شروع شروع میں تھی موڈُ خراب ہوا تھا مگر اب تو عرصہ ہوا اسکے بعد میری آپ سے بات چیت نا ہوئی ،،اسلئے ایسا مت سوچیں ، میرا دل صاف ہے آپکی طرف سے، نا شکایت ہے، نا گلہ ،
بلکے میری بات برُی لگی ہو تو سوری ۔ ۔۔
خوش رہیں ۔۔

بہت شکریہ بوچھی صاحبہ ، میرے ذہن سے بوجھ کم ہوا، کہ آپ نے صرفِ نظر کیا،
نہیں جی آپ بڑی ہیں‌ آپ کی بات کیوں بری لگے گی ، ایسا نہ کہیں ، سدا سلامت رہیں
بہت ‌شکریہ ، والسلام
 

مغزل

محفلین
ہاے مغل بھائی کہیں اپ میرے غم میں تو یہاں سے کوچ نہیں کرنے لگے
رکیں پا جی میں ادھر ہی ہوں نا جایئں نا پلیزززززززززززززز

نہیں زینب، نہ گلہ ہے دوستوں‌سے نہ شکایت ِ‌زمانہ ، آپ کے غم میں کون کافر رہے گا،
جسے یہ احساس نہ ہو کہ کچھ لوگ اس محفل کے دوستوں کو اپنی عملی زندگی کا حصہ بنا بیٹھے
ہیں اور اس پر بھی وہ روح کچلنے کا آزار بہم کرتے رہیں ، ان سے کیا گلہ ، سو آپ سے کیا گلہ

سلامت رہیں
 

مغزل

محفلین
پتہ نہیں‌، شمشاد صاحب میں آپ کو ذپ کرتا ہوں کہ کہاں ملوں گا، آپ سے ؟؟ جائیے ذپ دیکھنے
 

تیلے شاہ

محفلین
ہاے مغل بھائی کہیں اپ میرے غم میں تو یہاں سے کوچ نہیں کرنے لگے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔رکیں پا جی میں ادھر ہی ہوں نا جایئں نا پلیزززززززززززززز

:eek:

ارے آپ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔میں نے تو مسکینوں کا کھانا بھی کھلا دیا
قرآن کا ختم بھی کرا دیا آپکے ایصال ثواب کےلئے
لیکن آپ تو ماشاءاللہ موجود ہیں
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top