ارکین ِ محفل کی خدمت میں ’’ معذرت ‘‘ نامہ

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
ارے مغل بھیا کیا ہوگیا ہے ؟

کچھ ہمیں بھی بتا دیجئے ؟ ابھی ہم نے اپنے کرنل میاں جی کا رعب بھی پورا نہیں ڈالا، اور تو اور ہانیہ کی منگنی کرنے جا رہی ہوں یہ کیسی ہونقوں والی باتیں کر رہے ہیں

مجھ سے بات ضرور کیجئے گا سمجھے آپ !
 

شمشاد

لائبریرین
بلکہ میں تو کہتا ہوں کان میں یہیں کہیں لکھ دیں۔ امید ہے میرا ایس ایم ایس تو مل ہی گیا ہو گا۔
 

جیہ

لائبریرین
یہ کیا ہو رہا ہے بھئی؟ یہ کیا ہو رہا ہے؟

یہ صاحب کیوں ناراض ہیں ؟ کہیں مجھ سے تو کوئی گستاخی سر زد نہیں ہوئی؟ :(
 
م م م جس نام میں اتنی میم ہوں محبت والی اس کا ناراض ہونا اور پھر محفل سے روٹھ کر جانا بالکل نہیں بنتا۔

مغل صاحب آپ کا سیاست کے فورم میں بڑا آسرا رہتا ہے ، خدارا تنہا مت کیجیے۔
 

مغزل

محفلین
آپ سب دوستوں کی محبتوں کے لیے سراپا تشکر ہوں ، فرداً فرداً جواب آئندہ کے لیے موقوف ۔۔ ذہنی دباؤ کا شکا ر ہوں۔
 

ابوشامل

محفلین
کچھ نہیں جیہ ، آپ فکر نہ کیجے ، خود ہی حل ہوجائے گا یہ مسئلہ
اللہ آپ کے مسائل کو حل کرے ۔۔۔۔۔ اہلیان محفل کو اپنی جدائی کی طویل سزا مت دیجیے۔ اگر کوئی ایسا مسئلہ ہے بھی تو عارضی طور پر کچھ عرصے کے لیے کنارہ کشی اختیار کر لیں۔
 

مغزل

محفلین
اللہ آپ کے مسائل کو حل کرے ۔۔۔۔۔ اہلیان محفل کو اپنی جدائی کی طویل سزا مت دیجیے۔ اگر کوئی ایسا مسئلہ ہے بھی تو عارضی طور پر کچھ عرصے کے لیے کنارہ کشی اختیار کر لیں۔

قبلہ ، بس یوں جان لیں‌کہ اب جی نہیں لگتا ، یہاں ، پھر ہم میں برداشت بھی ختم ہوگئی ہے ۔ کیا کریں ، :brokenheart:
آپ کیسے ہو ، کندھے کا درد کم ہوا، کوئی ملاقات کا عندیہ دیجیے ، سال بھر سے زائد ہوگیا ہے ملے ہوئے ۔ کیوں :sad2:
( کم از کم عمار کے ساتھ نہیں ، آپ الطاف حسین کا بھی کہیں گےمیں مان لوں‌گا مگر۔۔۔) :feelingbeatup:


( شمشاد صاحب شاید میری مدد کرنے سے احتراز برت رہے ہیں )
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top