ارے جانی (بچ گیا )

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
ایک عادت دوستوں سے ملی ہے اچھی ہے یا بُری اس کا میں کچھ نہیں کہہ سکتا لیکن کل اس عادت کی وجہ سے میری وہ پٹائی ہونی تھی کہ بس :p یہ سوچ سوچ کر اب بھی ہنسی آ رہی ہے
بات کچھ یوں ہے ۔ میرے جتنے بھی دوست ہیں وہ جب کوئی بات سمجھائیں یا پھر کوئی بھی بات کریں تو ان کے مخاطب کرنے کا انداز کچھ یوں ہوتا ہے۔
بھائی جانی ، ارے جانی ، میری جان ، چندہ، وغیرہ وغیرہ
اب یہ الفاظ میری زبان پر بھی ہر وقت سوار رہتے ہیں ۔ ایک دفعہ گھر میں سب بہن بھائی بات چیت کر رہے تھے ۔ اسی دوران چھوٹے بھائی نے کچھ بتا کر دی تو میں اس کو سمجھانے کے لیے بولا تو کچھ یوں ۔ میری جان یہ کام اس طرح نہیں اس طرح ہوتا ہے۔ سب ہنسنے لگ گے اور اس کے بعد جو بھی مجھ سے بات کرے تو اسی طرح بات کرے میری جان ذرہ یہ کام تو کرو دو ۔ میری جان بازار سے سبزی لا دو یعنی میرا نام ہی میری جان رکھ دیا ۔
اب آتا ہوں اصل مقصد کی طرف جس کی وجہ سے میری جان جانے والی تھی :d
اب یہاں ہوتا کچھ یوں ہے کہ بہت سے لوگ یہاں آتے ہیں فون کرتے ہیں اور کام کے بارے میں پوچھتے ہیں میں ان سب کو اسی طرح سمجھاتا ہوں بتاتا ہوں ۔ اب ایک لڑکا آیا ہندوستانی تھا ۔ میں اس کو کمپیوٹر کے بارے میں سمجھا رہا تھا ۔ اور بار بار تقریباََ ایسے ہی بول رہا تھا ارے جانی اس طرح نہیں اس طرح۔ اسی دوران ایک فون آ گیا آفس کے نمبر پر
میں نے فون اٹھایا تو دوسری طرف لڑکی تھی ۔ اردو میں ہی بات کر رہی تھی کسی سی ڈی کا پوچھ رہی تھی ۔ میں نے کہا ہمارے پاس پروگرام کی سی ڈی ہوتی ہے وہ ہم محتلف سی ڈیاں ایک ہی ڈی وی ڈی میں کر لیتے ہیں اس لے ہم آپ کو وہ نہیں دے سکتے اور اکیلی ہمارے پاس کوئی سی ڈی نہیں ہے جو میں آپ کو دے سکوں
اس پر کافی دیر ہماری بحث ہوتی رہی آخرمیں میری منہ سے نکل گیا ارے جانی ہم نہیں دے سکتے نا :confused: ایک دم سے لڑکی غصہ میں آ گی اور جب تیر نکل چکا تو مجھے پتہ چلا:( میری تو جان نکلنے لگی میں نے تو کبھی منگیتر کو اس طرح نہیں کہا تو یہ کیا ہو گا :p فوراََ بات کا بدلنے کی کوشش کی اور لڑکی کو کہا
ارے آپی آپ کے ساتھ نہیں ہوں یہ میرے سامنے جانی بھائی کھڑے ہیں ان سے بھی ساتھ ساتھ بات کر رہا ہوں :p
اس بات پر غصہ ٹھنڈا ہوا اور میری جان بچ گی
اب تو اس عادت کو بھی تبدیل کرنا پڑے گا ہا ہا ہا
 

علی ذاکر

محفلین
خرم خیر مناو شیرنی کے منہ میں ہاتھ ڈالا تھا صحیح سلامت ہی نکال لیا ورنہ اس کے بعد نہ تم نے کسی کو جانی کہنا تھا اور نہ کسی نے تم کو:grin:!

مع السلام
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
خرم خیر مناو شیرنی کے منہ میں ہاتھ ڈالا تھا صحیح سلامت ہی نکال لیا ورنہ اس کے بعد نہ تم نے کسی کو جانی کہنا تھا اور نہ کسی نے تم کو:grin:!

مع السلام



ہا ہا ہا بس جناب اللہ نے کرم کر دیا اور یہ بھی پتہ نہیں شیرنی پاکستانی تھی یا ہندوستانی :grin:
 

شمشاد

لائبریرین
اس تکیہ کلام نے معلوم نہیں سعود بھائی کا کیا حال کیا ہے جو ہر ایک کو اپیا اور بٹیا کہہ کر پکارتے ہیں۔

خرم اگر اس لڑکی نے یہ مراسلہ پڑھ لیا تو سوچو کیا ہو گا، نمبر تو اس کے پاس ہے ہی۔
 

فہیم

لائبریرین
شکر کریں کہ فون تھا۔
اگر تو وہ محترمہ خود دکان پر آموجود ہوتیں سی ڈی کے لیے تو۔۔۔۔۔;)
 

شمشاد

لائبریرین
ہونا کیا تھا، وہی ہونا تھا جو ایسے موقعوں پر ہوتا ہے یعنی کہ "میرا یار بنا ہے دولہا" اور سلامیاں ملنی تھیں۔
 

فہیم

لائبریرین
وہاں تو شاید بچت ہوجاتی۔
لیکن اگر یہاں ایسا کچھ ہوجاتا تو
ان محترمہ کے کئی عدد مفت کے بھائی نکل آنے تھے ہر طرف سے:grin:
 

تیشہ

محفلین
zzzbbbbnnnn.gif
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
میں‌ "جی سر" بہت کہتا ہوں ایک دو بار تو خاتون کو بھی "سر" کہا :grin:
؎

سر کہنے سے کوئی اتنا مسئلہ تو نہیں ہوتا نا لیکن جانی افففففففففففففففف سوچ کر ہی ہنسی آ رہی ہے اور ڈر بھی جاتا ہوں

شکر کریں کہ فون تھا۔
اگر تو وہ محترمہ خود دکان پر آموجود ہوتیں سی ڈی کے لیے تو۔۔۔۔۔;)

بس بس فہیم بھائی فون پر اتنا ڈر گیا تھا اگر وہ سامنے ہوتی تو بس میں تو گیا تھا

ہونا کیا تھا، وہی ہونا تھا جو ایسے موقعوں پر ہوتا ہے یعنی کہ "میرا یار بنا ہے دولہا" اور سلامیاں ملنی تھیں۔

یہ بھی تو ممکن ہے وہ میری شکل دیکھ کر خاموش ہو جاتی یا پھر وہ بھی جانی ٹو کہہ دیتی لازمی تو نہیں کہ سلامی ہی ملتی :grin:
وہاں تو شاید بچت ہوجاتی۔
لیکن اگر یہاں ایسا کچھ ہوجاتا تو
ان محترمہ کے کئی عدد مفت کے بھائی نکل آنے تھے ہر طرف سے:grin:
سچ کہا آپ نے بے شک سچ شکریہ ہے پاکستان میں نہیں تھا :chatterbox:

:grin::grin:
 
کچھ پریشانی کی بات نہیں ہے البتہ اتنا خیال رکھیں کہ کس سے کیا بات کی جارہی ہے امید ہے افاقہ رہے گا ۔ اب آپ میرے جانی ہو ۔ طلحہ میرا جانی ہے اس کی اماں میری جانی ہے اور جانی کو اکیلا صرف مردوں کے لیئے استعمال کیجئے خواتین کے لیئے پہلے رشتہ اور پھر دیگر کا استعمال سودمند رہے گا
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
کچھ پریشانی کی بات نہیں ہے البتہ اتنا خیال رکھیں کہ کس سے کیا بات کی جارہی ہے امید ہے افاقہ رہے گا ۔ اب آپ میرے جانی ہو ۔ طلحہ میرا جانی ہے اس کی اماں میری جانی ہے اور جانی کو اکیلا صرف مردوں کے لیئے استعمال کیجئے خواتین کے لیئے پہلے رشتہ اور پھر دیگر کا استعمال سودمند رہے گا



میں کوشش کرتا ہوں کسی بھی لڑکی سے یا خاتون سے بات کروں تو ان کو پہلے ہی آپی کہہ دوں لیکن پھرب بھی کبھی کبھی آپی کہنے میں دیر ہو جاتی ہے اور جب کام زیادہ ہو تو پھر یاد نہیں رہتا کس سے بات ہو رہی ہے
 
Top