تعارف ازالیہ بون فلیا

سید عاطف علی

لائبریرین
اردو محفل میں خوش آمدید۔
آپ کو یہ محفل ضرور پسند آئے گی۔ خوش آمدیدکے مراسلوں سے کچھ اندازہ ہو گیا ہوگا۔:bashful:
 
میرا نام ازالیہ بون فلیا ہے۔ میں ایک جرمن ہوں۔ پانچ سال پہلے میں نے اردو سیکھنی شروع کر دی تھی۔ میرے خاوند پاکستانی ہیں۔ ان نے اردو سیکھنے کا کہا تو میں نے کچھ کوشش کی۔میں تھوڑی تھوڑی بولتی ہوں۔ اب میں نے لکھنا اور پڑھنا بھی کچھ سیکھی ہے۔ ہاتھ سے لکھنا بہت مشکل ہوتی ہے۔ کمپوتر پر تھوڑی آسان ہے۔ چند دنوں پہلے سے یہ سایٹ میں نے دیکھی تھی۔ایک پاکستانی دوست نے مدد کی اور میرا اکاونٹ نبایا۔ مجھے یوں لگا میری اردو بھی اچھی ہو جائے گی۔ابھی تو کافی خراب ہے۔ اس لیے یہاں آتی جاتی ہوں۔اگر خراب اردو لکھ بیٹھوں تو معافی دے دیجیے گا۔سب لوگوں کو رمضان کی بہت بہت مبارک۔
ازالیہ صاحبہ!
خوش آمدید۔
یہاں آپ کو سبھی ممبران مددگار اور خوش اخلاق ملیں گے۔
 

اکمل زیدی

محفلین
میں اِن کے اتنے پرتپاک استقبال کے باوجود جانے کی وجہ سوچ ہی رہا تھا کہ اچانک میری نظر اس پعر پڑی اور ساری وجہ سمجھ آگئی۔۔۔
مابدولت محترمہ ازالیہ بون فلیا کواس محفل ہزار رنگ وہنر میں بہمراہ انتہائی عزوشرف ،قلب صمیم کی عیاں ونہاں خانوں سے خوش آمدید کہنے کو اپنے تئیں باعث فخروانبساط گردانتے ہیں اور انہیں یہاں دلچسپ اور علم افزا ساعتیں گذارنے کی نوید جانفزا سناتے ہیں ۔:):)
 

محمداحمد

لائبریرین
میں تو نوٹیفیکیشن میں لڑی کانام دیکھ کر ہی پریشان ہو گیا کہ یہ کیا ریٹنگ آ رہی ہیں۔ کہیں میری آئی ڈی کوئی بوٹ تو نہیں چلا رہا۔ :) :) :)

بالکل ہی بھول گیا تھا کہ یہاں کبھی کچھ لکھا تھا۔
 
Top