ازراہِ کرم میری فوری امداد کیجیے

حسن نظامی

لائبریرین
السلام علیکم!
میں ٹیون پی کے پر ایک وڈیو اپ لوڈ کرنے کی کوشش کر رہا ہوں۔ اور مجھے کچھ کچھ درج ذیل ایرر آرہا ہے۔ سسٹم تبدیل کر کے دیکھا۔ دوسرے اکاونٹ سے لاگ ان ہو کر کوشش کی مگر۔ اپ لوڈ نہیں ہو رہی۔ یہی ایرر بار بار تنگ کر رہا ہے کوئی بتا سکتا ہے کہ یہ کیا ہے اور اس کا حل کیا ہے؟
IO%20Error.jpg
 

سید ذیشان

محفلین
کبھی یہ سائٹ استعمال نہیں کی، اس لئے معذرت خواہ ہوں کہ کوئی مدد نہیں کر سکوں گا۔
IO error کا مطلب ہے Input Output error شائد فائل کے فارمیٹ یا پھر سائز کا کوئی مسئلہ ہو؟
 

حسن نظامی

لائبریرین
میں پہلے عرض کر چکا ہوں کہ سسٹم بھی تبدیل کر کے دیکھ لیا۔ اگر آئی پی پاکستانی ہونے کا ایشو ہوتا تو دودن قبل تک یہ اپ لوڈنگ ہو رہی تھی۔ میری سمجھ میں تو کچھ نہیں آرہا۔ :cry:
 

قیصرانی

لائبریرین
میں پہلے عرض کر چکا ہوں کہ سسٹم بھی تبدیل کر کے دیکھ لیا۔ اگر آئی پی پاکستانی ہونے کا ایشو ہوتا تو دودن قبل تک یہ اپ لوڈنگ ہو رہی تھی۔ میری سمجھ میں تو کچھ نہیں آرہا۔ :cry:
اگر آپ ان سائٹس کے لنک دے دیں تو گھر جا کر میں کچھ اپ لوڈ کرنے کی کوشش کرتا ہوں
 

قیصرانی

لائبریرین
آپ کی وڈیو کتنی بڑی ہے؟ اگر ممکن ہو تو پندرہ بیس ایم بی کی ایک وڈیو اپ لوڈ کریں۔ ایرر دے تو مجھے بھیج دیجیئے ڈراپ باکس وغیرہ کی مدد سے۔ میں اسے اتار کر خود ادھر سے اپ لوڈ کرتا ہوں
 

پردیسی

محفلین
یہ سائٹ مجھے خاصی خطرناک لگی ہے۔۔اس سائٹ نے بہت سارے جاوا اسکرپٹ میری مشین میں انسٹال کر نے کی کوشش کی ہے۔اس لئے اس سائٹ کو میں مناسب خیال نہیں کرتا
 
Top