ازواجیات

خرد اعوان

محفلین
* گھریلو جھگڑے کے دوران شوہر نے شکوہ کیا ۔
" گھر آنے پر مجھے کبھی تازہ کھانا نہیں‌ملتا۔"
" اتنے نا شکرے نہ بنو ۔" بیوی تڑپ کر بولی ۔" ابھی کل ہی تو تم نے رات کے کھانے کے ساتھ ابلا ہوا انڈا کھایا تھا ۔کیا وہ باسی تھا ؟"


* بیوی نے اخبار پڑھتے ہوئے افسردہ لہجے میں‌کہا ۔
" یہ خبر پڑھی تم نے ۔ اخبار میں‌لکھا ہے کہ افریقہ میں‌ایک شہر ایسا بھی ہے جہاں‌آپ صرف بیس ڈالر میں اپنے لیے بیوی خرید سکتے ہیں ۔"
شوہر نے ٹھنڈی سانس لے کر کہا ،" اس میں‌حیرت کی کیا بات ہے بیگم ؟ ناجائز منافع خوری کی وبا تو دنیا کے ہر کونے میں‌پہنچ چکی ہے ۔"



*شوہر نے حیرت اور غصے سے آنکھیں‌پھاڑتے ہوئے کہا ،
" کیا کہا ؟؟؟ ایک اور نیا سوٹ لا کر دوں ؟آخر تم نے مجھے کیا سمجھا ہوا ہے ؟ کیا پیسے درختوں‌پر اگتے ہیں ؟ میں اتنے پیسے کہاں سے کماوں کے ہر ہفتے تمھیں‌نیا سوٹ لا کر دوں؟"
"یہ تمھارا مسئلہ ہے ۔" بیوی نے بے نیازی سے کہا ۔" تمھیں‌معلوم ہے میں‌نے کبھی تمھارے کاروباری معاملات میں‌دخل نہیں‌دیا ۔"
 

مغزل

محفلین
ایک شاعر صاحب ۔۔۔ رات تین بجے مشاعرہ گاہ سے نکلے
اور مصرعے گنگناتے ہوئے چلے جارہے تھے ۔۔کہ ایک سپاہی کو
دیکھ کر جیب سے ٹوپی نکالی اور سر پر اوڑھ لی ۔۔۔
سپاہی : ہاں بھئی کدھر جارہے ہو ؟
شاعر : حضور خطبہ سننے !
سپاہی : (حیرت سے) اماں اس وقت کون خطبہ دے رہا ہوگا ؟؟
شاعر : ( مسکین سے لہجے میں ) حضور میری بیوی !!!

(محسن حجازی کی نذر)
 

خرد اعوان

محفلین
نئی نئی شادی کے بعد :

بیوی کو چلتے ہوئے ٹھوکر لگی تو ،" ارے بیگم دیکھ کر زیادہ چوٹ تو نہیں‌ آئی ؟

بیس سال بعد،

شاپنگ سینٹر سے نکلتے ہوئے بیوی کو ٹھوکر لگی تو شوہر نے کہا ،

" اندھی ہو گئی ہو گیا ؟ دیکھ کر نہیں‌چل سکتی ہو؟:cry:
 

خرد اعوان

محفلین
*اس نے بیوی کی وفات کے بعد سالی سے شادی کرلی ۔ وہ نئی ساس کا رسک لینے پر تیار نہ تھا ۔

*میاں بیوی میں جھگڑا ہوا تو بیوی نے اپنی ماں کو فون کیا اور کہا ۔
“ میں آپ کے ہاں آرہی ہوں ۔“
ماں نے کہا ۔“ اسے اپنے کیئے کی سزا ملنی چاہیے ہے تم وہیں ٹہرو میں تمھارے ہاں آرہی ہوں ۔“

*یار ! کمال ہے مجھے اپنے کانوں پر یقین ہی نہیں آرہا ہے تم نے یہی کہا ہے نا کہ تمھاری شادی کو ایک سال ہو چکا ہے اور تمھاری ساس اس دوران صرف ایک بار تم سے ملنے آئی ہیں۔
“ہاں ، میں سچ کہہ رہا ہوں ۔ وہ شادی کے دوسرے سن ہم سے ملنے کے لئے آئی تھیں۔ اس کے بعد وہ گئیں ہی نہیں۔
 

خرد اعوان

محفلین
بڑی عمر کے ایک صاحب نے اپنے دوست سے کہا ۔" زمانہ واقعی بدل گیا ہے ۔"

"تمھیں یہ احساس کیوں‌کر ہوا ؟" ان کے دوست نے پوچھا۔

"کل میں ایک پارٹی میں‌گیا ، جہاں زیادہ تر نئے شادی شدہ جوڑے تھے ۔میں‌یہ دیکھ کر حیران رہ گیا کہ عورتیں ادھر ادھر ٹولیوں‌کی صورت میں‌کھڑی سیاست پر باتیں‌کر رہی تھیں اور مرد کونے کھدروں میں‌بیٹھے کھانے پکانے کی ترکیبوں‌کے بارے میں تبادلہ خیال کر رہے تھے ۔
 

شمشاد

لائبریرین
مرزا صاحب کے پڑوس میں ایک عورت کا انتقال ہو گیا، لیکن مرزا صاحب جنازے میں نہ گئے۔

ان کی بیوی نے کہا، آپ اس دفعہ جنازے میں کیوں نہیں جا رہے؟

مرزا صاحب بولے، میں پہلے ہی دو دفعہ ان کی بیویوں کے جنازوں میں شرکت کر چکا ہوں۔ اب بار بار جاتے شرم آتی ہے کہ میں تو بار بار ان کی بیویوں کے جنازوں میں شرکت کروں اور خود ایک دفعہ بھی انہیں مدعو نہ کر سکوں۔
 
Top