اساتذہ اصلاح و رہنمائی فرما دیں ۔

مومن فرحین

لائبریرین
اور پہلا شعر ٹھیک ہے ؟
اور یہ بھی دیکھ لیں راحل بھائی ایک بار ۔
ہاں فرح تیری طرح یہ بھی تو سرگرداں ہیں
جانے کیا ڈھونڈتے ہیں عشق کے مارے بادل
 

فہد اشرف

محفلین
کیا ہوا نے کہی تھی بات جدائی کی کوئی
کیسے گرجے ہیں ذرا دیکھو کرارے بادل

اساتذہ بتائیں کی درج بالا شعر میں گرجے کی جگہ برسے کیسا رہے گا؟ جدائی کی نسبت رونے اور گریہ کرنے سے زیادہ ہے۔
 
کیا ہوا نے کہی تھی بات جدائی کی کوئی
کیسے گرجے ہیں ذرا دیکھو کرارے بادل

درج بالا شعر میں گرجے کی جگہ برسے کیسا رہے گا؟ جدائی کی نسبت رونے اور گریہ کرنے سے زیادہ ہے۔
گرجنا بھی کہا جا سکتا ہے، اگر مافی الضمیر مراد اظہار برہمی ہو.
 

مومن فرحین

لائبریرین
پھر برسنے کے لیے آ گئے کارے با دل
یہ تو سب کے ہیں نہ میرے نہ تمہارے بادل

کرتے جاتے ہیں یہ موسم کو اشارے کیا کیا
خوب مستی میں ہیں یہ شوخ کنوارے بادل

پھر ہوا کہہ گئی کیا بات جدائی کی کوئی؟
کیسے گرجے ہیں ذرا دیکھو یہ کارے بادل

آئے اور چھا گئے ہستی پہ زمیں کی، ہر سو
اس طرح پیار جتاتے ہیں یہ پیارے بادل

انتظار اب تو ترستی ہوئی آنکھوں کا ہو ختم
اب تو آغوش سے بوندوں کو اتارے بادل

رات کے حسن کو کچھ اور بڑھا دیتے ہیں
جھومتی سرد ہوا ، چاند ، ستارے ، بادل

اس کی مرضی کے بنا بوند برس سکتی نہیں
چاہے کوشش کریں افلاک کے سارے بادل
 
آخری تدوین:
Top