محمد خلیل الرحمٰن
محفلین
اسامہ بن لادن کو شہید قرار دے کر عمران خان نیشنل سیکیورٹی تھریٹ بن چکے،پیپلز پارٹی بھی میدان میں آگئی
Jun 25, 2020 | 18:52M
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے قومی اسمبلی میں تقریر کرتے ہوئے القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کو شہید قرار دینے پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسامہ بن لادن کو شہید قرار دے کر عمران خان نیشنل سیکیورٹی تھریٹ بن چکے ہیں ،عمران خان نوجوان نسل کو کیا سبق دینا چاہتے ہیں؟ ۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان بلاول بھٹو زرداری سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ اسامہ بن لادن کو شہید قرار دے کر عمران خان نینشل سیکیورٹی تھریٹ بن چکے ہیں، اگر اسامہ بن لادن شہید ہے تو القاعدہ کے حملوں میں شہید ہونے والے ہمارے فورسز کے جوان اور شہریوں کا درجہ کیا ہوا ؟ ۔ مصطفی نواز کھوکھرکا کہنا تھا کہ القاعدہ نے حملے کر کے ہمارے ہزاروں جوان اور شہری شہید کئے ،عمران خان نوجوان نسل کو کیا سبق دینا چاہتے ہیں؟عمران خان نے آج پارلیمنٹ میں کھڑے ہو کر خود کو "طالبان خان" ثابت کیا ہے ۔ ترجمان بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عمران خان اور طالبان کا گٹھ جوڑ ان کے جلسوں سے بھی ظاہر ہوتا رہا ہے ،یہ وہی ہیں جو طالبان کے پاکستان میں دفاتر کھولنے کا مطالبہ کرتے رہے۔
واضح رہے کہ قومی اسمبلی میں دوران خطاب وزیر اعظم عمران خان نےالقاعدہ کے سابق سربراہ اسامہ بن لادن کو شہید قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس حکومت کی سب سے بڑی کامیابی فارن پالیسی ہے، ماضی میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جس طرح امریکہ کا ساتھ دیا اور ملک کو جو ذلت اٹھانی پڑی ،میں نہیں سمجھتا کوئی ملک دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ساتھ بھی دے اور وہ بر ا بھلا بھی ہمیں کہے۔عمران خان نے کہا کہ امریکہ نے افغانستان میں ناکامی کی ذمہ داری پاکستان پر ڈالی ،اسامہ بن لادن کو ایبٹ آباد میں شہید کردیا ، اس کے بعد ساری دنیا نے ہمیں گالی نکالی اور ہمیں ہی برا بھلا کہا ۔