قمراحمد
محفلین
اسامہ بن لادن ہلاک ہوگئے، صدر باراک اوبامہ کا اعلان
بی بی سی اردو
اسامہ بن لادن امریکہ کی انتہائی مطلوب افراد کی فہرست میں پہلے نمبر پر تھے
امریکہ کے صدر باراک اوبامہ نے اعلان کیا ہے کہ القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کو امریکی فوج نے ہلاک کر دیا ہے۔ صدر اوبامہ نے یہ اعلان وائٹ ہاوس میں میڈیا سے اپنے براہ راست خطاب کے ذریعے کیا۔
صدر باراک اوبامہ نے کہا کہ امریکی فوج کی ایک ٹیم نے یہ آپریشن پاکستان کے علاقے ایبٹ آباد میں کیا جہاں اسامہ بن لادن ایک گھر میں چھپے ہوئے تھے۔
امریکہ کو گیارہ ستمبر دو ہزار ایک میں دہشت گردی کے واقعات سے پہلے سے اسامہ بن لادن کی تلاش تھی۔
گیارہ ستمبر دو ہزار ایک کے روز نیویارک کے ورلڈ ٹریڈ سینٹر اور پینٹاگون پر ہونے والے دہشت گردی کے حملوں میں تین ہزار سے زائد افراد مارے گئے تھے۔
ان واقعات کے بعد سے اسامہ امریکہ کی انتہائی مطلوب افراد کی فہرست میں پہلے نمبر پر تھے۔