اسامہ بن لادن ہلاک ہوگئے، صدر باراک اوبامہ کا اعلان

شمشاد

لائبریرین
امریکی حکومت کی طرف سے اتنے متضاد بیانات آ رہے ہیں کہ خود ہی اس کی تردید ہو رہی ہے۔
 

mfdarvesh

محفلین
فواد، ذرا اس کو بھی ملاحظہ فرما لیں اور آپنے آقاؤں کو بھی دکھا دیں ہم پاکستانی اپنی زمین کا تحفظ کرنا جانتے ہیں:

 

سویدا

محفلین
پینٹاگون نے جو ویڈیوز جاری کی ان کے دیکھنے کے بعد واقعی اب جھوٹ کا سا گمان ہورہا ہے
ایک دور کی کوڑی ہے شاید غلط ہو
امریکہ نے یہ آپریشن پاکستان میں ظاہر کرکے ریمنڈ ڈیوس کیس کا آئی ایس آئی سے بدلا لیا ہے
کیونکہ بہرحال کچھ بھی ہو ریمنڈ ڈیوس کے معاملے میں آئی ایس آئی نے امریکہ کی غنڈہ گردی کو طشت از بام کرکے امریکہ کو کافی بدنام کیا اور جس سے امریکہ کا ایک دوسرا رخ بھی معتدل اور روشن خیال لوگوں کے سامنے آیا
نتیجۃ امریکہ نے اسامہ کو پاکستان سے برآمد کرلیا اور وہ بھی آئی ایس آئی کے پڑوس سے یعنی
بغل میں بچہ ساری دنیا میں ڈھندھورا
 

سویدا

محفلین
تجزیہ نگاروں کا یہ بھی کہنا ہے کہ ریمنڈ ڈیوس کیس کے بعد آئی ایس آئی کسی نہ کسی درجہ میں امریکہ اور پاکستانیوں کے سامنے کچھ باعزت ہوگئی تھی (اگرچہ اس کا انجام صحیح انداز سے نہیں کیا گیا تھا) لیکن امریکہ نے اسامہ کو
آئی ایس آئی کی گود سے بر آمد کرکے اگلے پچھلے تمام حساب کتاب برابر کردیے
 

سویدا

محفلین
تجزیہ نگاروں کا یہ بھی کہنا ہے کہ ریمنڈ ڈیوس کیس کے بعد آئی ایس آئی کسی نہ کسی درجہ میں امریکہ اور پاکستانیوں کے سامنے کچھ باعزت ہوگئی تھی (اگرچہ اس کا انجام صحیح انداز سے نہیں کیا گیا تھا) لیکن امریکہ نے اسامہ کو
آئی ایس آئی کی گود سے بر آمد کرکے اگلے پچھلے تمام حساب کتاب برابر کردیے
تجزیہ نگاروں سے مراد کوئی اور نہیں میں خود ہوں :) بسا اوقات بات میں وزن پیدا کرنے کے لیے مفرد کی جگہ جمع استعمال کیا جاتا ہے :battingeyelashes:
 

ساجد

محفلین
اس امریکی ٹوپی ڈرامے کی بحث کو مزید بڑھانے کا کیا فائدہ؟۔ مسٹر فواد کبھی نہیں مانیں گے کہ کوے کا رنگ کالا ہوتا ہے۔شکست خوردہ امریکی فوج کو افغانستان سے نکلنے کا کوئی بہانہ چاہئیے تھا اور اوبامہ کو اپنی کامیابی کا ثبوت امریکی عوام کو دینا تھا اس لئیے ایبٹ آباد میں یہ جارحانہ کارروائی کی گئی جو بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی اور دہشت گردی کی ہر قسم کی تعریف پر پوری اترتی ہے۔ اس ایک تیر سے امریکی فوجی پنڈتوں نے اپنے تئیں بہت سے شکار کر لئیے لیکن جوں جوں گرد بیٹھ رہی ہے سوالات اٹھ رہے ہیں اور بین الاقوامی طور پہ امریکہ کی سیاسی ساکھ بری طرح مجروح ہو گی ،خاص طور پہ اس وقت، جب امریکہ افغانستان میں طالبان سے مذاکرات شروع کرے گا۔
میڈیا کے زور پہ جھوٹ کو کہاں تک سچ ثابت کیا جا سکتا ہے، اس بار اوبامہ اینڈ کمپنی اس کا ٹھیک اندازہ نہیں لگا سکی۔ یا یہ بھی ہو سکتا ہے کہ اس دفعہ کی گیم میں امریکی فوجی مشینری نے سیاسی گرگوں کو بائی پاس کیا ہو۔
 

mfdarvesh

محفلین
اب اس بات میں کوئی شک ہی نہیں ہے کہ اسامہ وہاں تھا ہی نہیں، یہ آپریشن صرف ایک ڈرامہ تھا
 

شمشاد

لائبریرین
امریکہ نے اسامہ بن لادن کو ایبٹ آباد سے برآمد کر کے مار دیا، اب ملا عمر کو کوئٹہ سے برآمد کر کے گوادر کی بندر گاہ میں بہا دیں گے۔
ایبٹ آباد میں انہوں نے آئی ایس آئی سنٹر کے قریب یہ واردات کی تھی، کوئٹہ میں مقام کون سا ہو گا، یہ ابھی زیر غور ہے۔
 

ساجد

محفلین
کسی نے اس بات پہ غور کیا کہ ہمارے "عظیم ،نڈر، ملک و عوام کے خدمت گزار" سیاسی "بازیگروں" میں سے کسی کو بھی اس امریکی جارحیت پہ عوام کو جگانے کا ہوش نہیں آیا۔ جو لانگ مارچ کے "ہیرو" کا تاج سر پہ سجائے پھر رہے ہیں وہ اپنے گھر سے نکل کر سڑک تک نہ آ سکے کہ بین الاقوامی میڈیا میں کم از کم ان کا عوامی احتجاج ہی ریکارڈ ہو جاتا بلکہ اس ذلت کے بعد وہ امریکیوں سے مصافحہ کرتے نظر آئے۔ بس بیان بازی ہے جو کہ نمک پاشی سے کم نہیں۔ کیسے منافق لوگ مسلط ہیں اس ملک پر۔
 

سویدا

محفلین
صحیح کیا ان لوگوں نے دیر سے ہی سہی کم از کم نوشتہ دیوار تو پڑھ لیا
اب احتجاج سے کوئی فائدہ نہیں استقبال کی تیاریاں عروج پر ہیں
اور فضول میں بے چارے ہمیشہ احتجاج بھی کرتے ہیں اور عوام کی گالیاں بھی کھاتے ہیں
احتجاج کریں تو مسئلہ نہ کریں تو مسئلہ
 

سویدا

محفلین
اور رہی بات بین الاقوامی میڈیا کی تو اس قسم کے احتجاج کو کبھی بین الاقوامی میڈیا کبھی نشر نہیں کرتا
خود کش حملوں کی مذمت دہشت گردی کے خلاف مذہبی حلقوں کی طرف سے پانچ سے چھ بار مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا لیکن بین الاقوامی میڈیا پر کبھی ان چیزوں کو سامنے نہیں لایا گیا
 

ساجد

محفلین
ایک احتجاج اس امریکی کی طرف سے
It’s increasingly clear that the operation was a planned assassination, multiply violating elementary norms of international law.

We might ask ourselves how we would be reacting if Iraqi commandos landed at George W. Bush’s compound, assassinated him, and dumped his body in the Atlantic.
مکمل مضمون
 
Top