سویدا
محفلین
طالبان نے افغانستان میں ہیلی کاپٹر مارگرایا، اسامہ کو مارنے والے دستے کے 25 اہلکاروں سمیت 31 امریکی ہلاک
پل عالم ( اے پی / اے ایف پی / جنگ نیوز) طالبان نے افغانستان کے صوبے وردک میں امریکی چنیوک ہیلی کاپٹر مارگرایا ہے جس کے نتیجے میں 31 امریکی اور 7 افغان فوجی ہلاک ہوگئے ، ہلاک ہونے والے امریکیوں میں القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کو مارنے والے دستے سیلز یونٹ 6 کے 25 کمانڈوز بھی شامل تھے، ان میں سے 20 سیلز نے پاکستان کے شہر ایبٹ آباد کے کامیاب آپریشن میں حصہ لیا تھا ۔ 10 سالہ افغان جنگ کے دوران کسی ایک واقعے میں امریکیوں کا یہ سب سے بڑا جانی نقصان ہے۔ دوسری جانب امریکی صدر بارک حسین اوباما نے امریکی اسپیشل کمانڈوز کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ یہ ہلاکتیں ان غیر معمولی قربانیوں کی یاد دلاتی ہیں جو امریکی فوج اور ان کے خاندانوں نے افغانستان میں امن کیلئے دی ہیں ۔ جبکہ ایک امریکی عہدیدار نے کہا کہ واقعے میں ہلاک ہونے والے سیلز کی تعداد بہت زیاد ہ ہے جو بڑا نقصان ہے۔ علاوہ ازیں ہیلی کاپٹر کی تباہی کے بعد افغان صوبے ہلمند میں نیٹو کی شدید بمباری سے 6 بچوں سمیت 8 افغان شہری جاں بحق ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ اور ہفتے کی درمیانی شب افغان صوبہ میدان وردک کے ایک گاوٴں سید آباد میں آپریشن میں مصروف چینوک ہیلی کاپٹر پر طالبان جنگجووٴں نے راکٹ فائر کئے اور اسے کامیابی سے نشانہ بنایا۔ جس کے نتیجے میں 31 امریکی اور 7 افغان فوجی مارے گئے ۔ تاہم امریکی خبر رساں ایجنسی اے پی نے ذرائع کے حوالے سے انکشاف کیا کہ ہیلی کاپٹر کے تباہ ہونے میں ہلاک ہونے والے اہلکاروں میں امریکی فوج کے خصوصی دستے نیوی سیلز کے یونٹ 6 کے 25 اہلکار بھی شامل تھے، جن میں سے 20 نے ایبٹ آباد آپریشن میں حصہ لیا تھا ۔ دوسری جانب افغان صدر حامد کرزئی نے بڑی تعدادمیں امریکی اور افغان فوجیوں کی ہلاکتوں کی مذمت کرتے ہوئے صدر بارک اوباما سے تعزیت کی ہے۔ صدارتی محل سے جاری بیان میں کرزئی نے کہاکہ یہ افغانستان اورامریکا کا مشترکہ نقصان ہے اور میں امریکی قوم کے درد میں شریک ہوں۔ ادھر طالبان نے ہیلی کاپٹر کونشانہ بنانے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔ ذبیح اللہ مجاہد کے مطابق صوبہ وردک کے علاقے سید آباد میں چنیوک کی تباہی میں ظاہر کی گئی ہلاکتوں سے اتحادیوں کا زیادہ نقصان ہوا۔اے ایف پی کے مطابق 31 امریکی فوجیوں کی ہلاکت 2001ء کے بعد امریکا کا بیک وقت ہونے والا سب سے بڑا جانی نقصان ہے۔ اس سے پہلے 28جون 2005ء کو طالبان نے راکٹ حملے میں 16 امریکی فوجی ہلاک کئے تھے۔ دریں اثناء ایک عینی شاہد نے بتایا کہ ہم نے اپنے گاؤں میں ایک طالبان لیڈر کے نزدیک ایک امریکی ہیلی کاپٹر کو بیٹھتے دیکھا پھرفائرنگ شروع ہوگئی کچھ دیر میں ہیلی کاپٹر نے اڑان بھری مگر پھرفوراً ہی گرکر تباہ ہوگیا جب کہ دوسرے ہیلی کاپٹر پرواز کرگئے ادھراتحادی فوج کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ طالبان کے خلاف کارروائی میں مصروف ہیلی کاپٹر تباہ ہوا ہے۔ تاہم انہوں نے وجہ اورہلاکتوں کی تعداد بتانے سے گریز کیا۔ اے ایف پی کے مطابق ایک مغربی فوجی ذریعے نے نام نہ بتانے کی شرط پر تصدیق کی ہے کہ ماگرایاجانے والا ہیلی کاپٹر چنیوک ہی تھا۔اس کے بعد نیٹو فورسز نے فضائی مدد طلب کی اور نیٹو طیاروں نے ایک گھرپر بمباری کی جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق ہوگئے جاں بحق ہونے والوں میں امام مسجد ان کی بیوی اور 6 بچے شامل ہیں۔
http://search.jang.com.pk/details.asp?nid=548658