اسامہ کی موت: ایک برس بعد بھی مجرمانہ خاموشی

ساجد

محفلین
نسبتاَ چھوٹے گھروں اور سر سبز کھیتوں میں گھرا ، یہ ، سفید کنکریٹ کا ایک جزیرہ ہے۔ احاطے کے ایک طرف واقع صاف راستہ اب کرکٹ کھیلنے کی پچ میں تبدیل ہو چکا ہے۔یہاں کھیلنے والے بچے جا بجا کھڑے پانی اور کنکریٹ کی نوکدار کنکریوں پر بھاگتے ہوئے فیلڈنگ کرتے ہیں۔
جب ان میں سے ایک بچے سے پوچھا گیا کہ کیا وہ جانتا ہے کہ یہاں کون رہتا تھا؟۔ اُس نے اپنی پہنچ سے دور جاتی گیند پر نظریں جمائے جلدی سے جواب دیا 'اُسامہ'۔
وہ کون تھا؟۔ اس سوال پر وہ تھوڑا ہچکچا یا پھر دھیرے سے بولا 'وہ سعودی عرب سے تھا'۔ جواب دے کر وہ بچہ بھاگ گیا۔
،،،،،،،،،،،،،،،،،،
لیکن دوسری جھلک ہمیں کہانی کا دوسرا بیانیہ پہلو دکھاتی ہے۔ مسمار شدہ پختہ تعمیری مواد۔۔۔۔ارد گرد کھڑےسنجیدہ مگر نا مانوس اشخاص جو ایک دوسرے کو گھورتے اور کانا پھوسی کر رہے ہیں اور صحافی جو ایک سال مکمل ہونے پر کہانی کی باقیات کی تصاویر بنا رہے ہیں۔
،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،
گھاس پر بیٹھا ایک بوڑھا آدمی جو تخاطبت اور بات چیت سے بیزاری کا اظہار کر رہا ہے، وہ ، اچانک ہی پھٹ پڑتا ہے وہ کہتا ہے 'اُسامہ یہاں نہیں رہتا تھا۔ انہوں نے عام لوگوں اور خاندانوں کو مارا۔ اُسامہ یہاں نہیں تھا'۔
وہ یہ کہتے ہوئے سامنے گھورتے ہوئے آگے بڑھ گیا گویا وہ آنکھ ملا کر بات نہیں کرنا چاہتا تھا۔
لیکن یہ صرف غصہ ہی نہیں خوف بھی ہے جس کا اظہار اُس نے ابتدا ہی میں بڑے اختصار سے ان الفاظ میں کیا تھا
' اُسامہ ، اوبامہ ، سرمایہ اور ڈرامہ"۔
عارفہ نُور کی ایک معلوماتی تحریر یہاں مکمل پڑھئے۔
 

شمشاد

لائبریرین
تو صحیح ہے ناں۔ وہ سب کچھ ایک ڈرامہ ہی تو تھا۔

اسامہ کی لاش کو جنازہ پڑھ کر سمندر برڈ کیا گیا۔ جنازہ پڑھایا کہ مسلمان تھا۔

تو کوئی امریکہ بہادر سے پوچھے کہ لاش کو ایبٹ آباد سے افغانستان لے جایا گیا، پھر اسے کراچی سے بھی آگے بحری بیڑے پر لیجایا گیا۔ تو اسلامی طریقے پر دفنانے کے لیے انہیں ہزاروں میل کے راستے میں کوئی قبرستان نظر نہیں آیا۔

واہ امریکہ بہادر تیرا ڈرامہ۔ ہاہاہاہاہا
 

ساجد

محفلین
شمشاد بھائی ،بنیادی سوال تو یہ ہے کہ وہ لاش اُسامہ کی تھی بھی یا نہیں؟۔ میڈیا پر جو کچھ بھی کہا اور پیش کیا جاتا ہے اس سے قطع نظر اُسامہ کی لاش کے اصلی ہونے کے پختہ اور غیر جانبدارانہ طبی ثبوت کہیں دیکھنے کو ملے ہیں ہمیں؟۔
یہاں مجھے یہ کہنا پڑے گا کہ گیلانی اینڈ کمپنی پاکستان کی سلامتی کے لئے بیرونی خطرے سے بھی بڑا خطرہ ہے۔ اگر اُسامہ ایبٹ آباد میں مارا گیا یا اگر امریکہ نے پاکستان پر دباؤ برقرار رکھنے کے لئے یہ ڈرامہ کھیلا، دونوں صورتوں میں یہ حکومت ، پاکستان کی جنگ ہنسائی اور ملک کی بدنامی کا سبب بنی ہے اور پاکستان سے وفاداری اور اپنے حلف کی پاسداری میں مکمل طور پر ناکام۔
 

Fawad -

محفلین
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ


اگر اسامہ بن لادن ايبٹ آباد کے کمپاؤنڈ ميں موجود نہيں تھا تو پھر آپ ان کی بيويوں کے بيانات کے حوالے سے کيا کہيں گے جو اسی عمارت ميں موجود تھيں؟


اگر يہ بھی آپ کو مطمن کرنے کے ليے کافی نہيں ہے تو پھر اس حقيقت کا کيا کريں کہ القائدہ سے وابسطہ ميڈيا کے تمام نشرياتی ادارے اور ويب سائٹس پر بھی اس کی تصديق کی گئ اور القائدہ کے موجودہ قائد يمن الظواھری کا براہ راست بيان بھی ريکارڈ پر موجود ہے۔



فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

[URL='http://www.state.gov']www.state.go[/URL]v

http://www.facebook.com/pages/USUrduDigitalOutreach/122365134490320?v=wall

 

شمشاد

لائبریرین
اس وقت اگر اتنا ہی اسلام یاد آ گیا تھا تو مجھے صرف اتنا بتا دیں کہ اسامہ کو مارنے کے بعد اسے ہزاروں میل دور سمندر بُرد کیوں کیا گیا؟

میرے علم کے مطابق سمندر برد اسے کیا جاتا ہے جس کی موت سمندر میں ہو۔
 

ساجد

محفلین
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ


اگر اسامہ بن لادن ايبٹ آباد کے کمپاؤنڈ ميں موجود نہيں تھا تو پھر آپ ان کی بيويوں کے بيانات کے حوالے سے کيا کہيں گے جو اسی عمارت ميں موجود تھيں؟


اگر يہ بھی آپ کو مطمن کرنے کے ليے کافی نہيں ہے تو پھر اس حقيقت کا کيا کريں کہ القائدہ سے وابسطہ ميڈيا کے تمام نشرياتی ادارے اور ويب سائٹس پر بھی اس کی تصديق کی گئ اور القائدہ کے موجودہ قائد يمن الظواھری کا براہ راست بيان بھی ريکارڈ پر موجود ہے۔



فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

www.state.gov

http://www.facebook.com/pages/USUrduDigitalOutreach/122365134490320?v=wall
بالکل ،سرِ دست تو یہ مانے بغیر چارہ بھی نہیں اور یہ ہو بھی سکتا ہے کہ اسامہ وہاں موجود ہو۔ یہاں یہ نہیں کہا گیا کہ اس کی موت نہیں ہوئی ۔لیکن امریکیوں کے سابقہ کارنامے اس قدر "شاندار" ہیں کہ اب ان کی ہر بات مشکوک ہے ۔ اس کی لاش کو سمندر میں پھینکنا اس شک کو مزید گہرا کرتا ہے۔
 
Top