اسبغول کا استعمال کب اور کیوں کرتے ہیں؟
اس کو گرم دودھ میں ڈال کر استعمال کرتے ہیں یا ٹھنڈے دودھ میں ڈال کر استعمال کرتے ہیں؟
کیا اس کو دہی میں ڈال کر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے؟
اسپغول کا استعمال عام طور پر معدے کو فٹ فاٹ رکھنے کے لیے کیا جاتا ہے۔
سینے میں جلن، تیزابیت، کھٹی ڈکاریں، قبض وغیرہ جیسی صورتحال میں اسپغول کی بھوسی بہت کار آمد مانی جاتی ہے۔
اس کو سادے پانی، شربت، دودھ کے ساتھ حل کرکے پیا جاسکتا ہے۔
قبض کی صورت میں نیم گرم دودھ کے ساتھ لینا فائدہ مند ہے۔
لیکن احتیاط کے بھوسی کو کبھی پھانکیں نہیں۔ بلکہ ہمیشہ مشروب میں حل کرکے استعمال کریں۔
دہی کے ساتھ بھی کھایا جاسکتا ہے۔
اور معدے کی بیماریوں سوائے بدہضمی کے میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔
اور کوئی بیماری نہ ہو تب بھی روز رات کو سوتے وقت یا صبح نہار منہ استعمال میں رکھنا فائدہ مند ہے۔