عثمان قادر
محفلین
السلام علیکم
محترم استادانِ گرامی کی خدمت میں ایک عرض لے کر حاضر ہوا ہوں کہ محفل کے اس سیکشن میں ایک لڑی ایسی بھی ہونی چاہیے جس میں بحر، اوزان، فعل، فاعل، مفاعیل ، ردیف ، قوافی وغیرہ وغیرہ کا تفصیلی تعارف ہونا چاہیے تاکہ مجھ جیسے محفلین جو کہ شاعری کی الف ب بھی نہیں جانتے ان کے لیے شاعری سمجھنے میں آسانی پیدا ہو سکے (شعر کہنا تو ہمارے بس کی بات نہیں )
اس محفل پر آ کر ہی اوزان ردیف وغیرہ جیسے الفاظ سنے اس لیے دل میں خواہش جاگی کہ ان سے مزید شناسائی ہونی چاہیے ۔۔۔۔۔
محمد خلیل الرحمن بھائی کی لڑی جس میں انہوں نے محمد یعقوب آسی بھائی کا مضمون نقل کیا ہے وہ پڑھ چکا ہوں جو کہ کافی مفید لگا ۔۔۔۔۔
اور اگر ایسی لڑی پہلے سے ہی محفل پر موجود ہے تو مجھے بھی وہاں چھوڑ آئیے
شکریہ
ختم شُد