وعلیکم السلامالسلام علیکم،
مبارکبادی کی پوسٹ سے پہلے مس ہادیہ سے کلاس لینا ضروری ہے۔نوٹ: ٹوٹی پھوٹی سی اس پوسٹ کو برداشت کیجیے کہ لمبی چوڑی پوسٹ کرنا ہمیں نہیں آتا۔
واہ!!وعیکم السلام۔سب سے پہلے ڈاکٹر صاحب کا شکریہ اور شاباش بہت سی.. ویسے ہر بار استاد محترم کو وش کرنے میں سبقت لے جاتے ہیں۔ گڈ جاب جزاک اللہ خیرا
اب آتے ہیں جی وش کرنے کی طرف۔ ہماری محفل کی سب سے خاص اور محترم ہستی کو
سالگرہ کی بہت بہت مبارک باد الف عین انکل جی۔
یہ پھول اور بھالو آپ کے لیے
دعاؤں کے پھول آپ کے نام
زندگی کے افق پر
اس طرح سے چمکو تم
کہ تمھاری روشنی تا ابد
دنیا کے لیے مشعلِ راہ بن جائے
تمہارا ہر قدم زمانے کے لیے
ایک اچھی مثال بن جائے
زندگی بھر یہ آسماں تجھ کو
کسی آفت میںمُبتلا نہ کرے
یہ بہاریں جہاں جہاں جائیں
کوئی تجھ کو ان سے جدا نہ کرے
تیری زندگی کی روشنی کو خُدا
کسی ظلمت سے آشنا نہ کرے
اللہ رب العزت سے دعا ہے ۔ وہ پاک ذات آپ کو صحت و تندرستی اور دنیا و آخرت کی ہر کامیابی سے ہمکنار کرے۔آپ کے علم اور عمر میں خیروبرکت عطا فرمائے۔ آمین ثم آمین