استاد جی کی بات

ساجد

محفلین
ایک سابق استاد ہونے کے ناطے بڑے وثوق سے کہہ سکتا ہوں کہ پاکستان میں سرکاری تعلیم کی تباہی کا سب سے بڑا سبب استاد ہیں ۔
اگر ایک ان پڑھ مداری کتوں ، بکریوں اور بندروں کو اپنے اشاروں کی زبان سمجھنے کی تعلیم دے سکتا ہے تو ایک تربیت یافتہ استاد اشرف المخلوقات ، جو ان جانوروں سے کہیں بہتر دماغ رکھتے ہیں ، کو معیاری تعلیم و تربیت کیوں نہیں دے سکا ؟ :)
ذرا سوچئے !!!
 

زبیر حسین

محفلین
سرکاری سکولوں کی حالت ویسے خراب اور پرائیویٹ سکولوں میں کاروبار یعنی بس پیسہ بٹورنے کے لئے ہر طرف سکولوں کی بھرمار۔
 

نایاب

لائبریرین
آج کل کے استادوں کی اکثریت نے جیسے تعلیم کی ۔ اور پھر "پلہ " خرچ کرکے نوکری حاصل کی ۔۔ تو وہ ایسی ہی تعلیم دے سکتے ہیں ۔ جیسی دے رہے ہیں ۔
یہ " تربیت " سے دور رہتے صرف اپنی ڈٍیوٹی ادا کرنے میں مصروف رہتے ہیں ۔ اگر کہیں " تربیت " کی جانب توجہ دیتے ذرا سی سختی کریں تو " روٹی " کے ساتھ ساتھ " جان " کے بھی لالے پڑ جاتے ہیں ۔ سرکاری سکولز کے اساتذہ بے چارے " سیاسی شطرنج " مہرے ہی بنے رہنے میں عافیت سمجھتے ہیں ۔
 

S. H. Naqvi

محفلین
یہ تو سرکاری سکولوں کا حساب ہے جہاں استاد پڑھانا جانتے ہی نہیں تو سکھائیں گے کیا مگر پرائیویٹ سکولوں میں جہاں استاد کی اہلیت اور قابلیت کے بعد ہی اسے چند سکے ملتے ہیں مگر بچوں کوپھر بھی انسان نہیں بنا پاتے کیونکہ بچے استاد کو اتنی ہی اہمیت دیتے ہیں کہ جتنی طالبان پاکستانی حکومت کو۔۔۔۔۔۔!
 

ساجد

محفلین
یہ تو سرکاری سکولوں کا حساب ہے جہاں استاد پڑھانا جانتے ہی نہیں تو سکھائیں گے کیا مگر پرائیویٹ سکولوں میں جہاں استاد کی اہلیت اور قابلیت کے بعد ہی اسے چند سکے ملتے ہیں مگر بچوں کوپھر بھی انسان نہیں بنا پاتے کیونکہ بچے استاد کو اتنی ہی اہمیت دیتے ہیں کہ جتنی طالبان پاکستانی حکومت کو۔۔۔ ۔۔۔ !
اگر استاد طالبان نہ بنیں تو یقین کریں بچے بھی حکومت پاکستان نہیں بنیں گے :)
 

جاسمن

لائبریرین
یہ تو سرکاری سکولوں کا حساب ہے جہاں استاد پڑھانا جانتے ہی نہیں تو سکھائیں گے کیا مگر پرائیویٹ سکولوں میں جہاں استاد کی اہلیت اور قابلیت کے بعد ہی اسے چند سکے ملتے ہیں مگر بچوں کوپھر بھی انسان نہیں بنا پاتے کیونکہ بچے استاد کو اتنی ہی اہمیت دیتے ہیں کہ جتنی طالبان پاکستانی حکومت کو۔۔۔ ۔۔۔ !
صحیح ....لیکن تمام پرائویت سکولون مین اساتذه کو اهلیت اور قابلیت کی بنا پر نهین رکها جاتا.....صرف چند برe سکولون مین....اور جن سکولون مین طلباء ،استاد کو اهمیت نهین دیتe....یه اصل مین والدین کا قصور هe .
 

S. H. Naqvi

محفلین
جی بجا فرمایا آپ نے اصل چیز تو تربیت ہے، آج کل کے سکول صرف پڑھاتے ہیں سکھاتے نہیں ہیں۔
 
Top