استاد حامد علی خان بمقابلہ استاد پرویز مشرف علی خان

عسکری

معطل
ویسے مجھے مشرف سے اختلاف ہے کئی چیزوں پر لیکن اس میں ایسا کیا ہے میں کئی گانے پسند کرتا ہوں گنگناتا ہوں یاد بھی ہیً اگر مشرف نے کچھ بولون میں ساتھ یا تو اس کیا برا ہے؟ِ مجھے تو یہ نارملی ایک پرائیویٹ کنسرٹ میں صدر کے فارغ اوقات کا گانا سننے سے زیادہ کچھ نہیں لگا۔
 
خوشی

محفلین
حکمران بھی تو عوام ہی چنتی ھے البتہ آرمی والوں پہ آپ اعتراض کر سکتے ھیں ، مگر آرمی والے اب کچھ بھی کر لیں جنرل ضیا ،،،،،،،،،،،،،،،،جیسا کوئی نہیں آ سکتا
 
فخرنوید

محفلین
جناب اس ویڈیو میں مشرف نے کچھ غلط نہیں کیا ہے لیکن اسی محفل میں ایک وزیر یا مشیر نے تو بوتل پی کر ڈانس کیا تھا۔ پرائیویٹ محفل پر اعتراض کیوں اور کیسا۔ہم چاہے نصیبو کے گانے اور نرگس کے ڈانس دیکھتے رہیں۔ انکل مشرف نے تھوڑا سا گن گنا لیا تو طوفان برپا
 
فاتح

لائبریرین
حکمران بھی تو عوام ہی چنتی ھے البتہ آرمی والوں پہ آپ اعتراض کر سکتے ھیں ، مگر آرمی والے اب کچھ بھی کر لیں جنرل ضیا ،،،،،،،،،،،،،،،،جیسا کوئی نہیں آ سکتا

کیوں جناب؟ کچھ وضاحت سے ارشاد فرمائیے کہ کیوں نہیں آ سکتا؟
 
ہمارے حکمراں ہمیشہ سے ہی ’’شوقین مزاج‘‘ رہے ہیں، مشرف کی شدت صرف کلاسیکل سروں تک محدود رہی ، وگرنہ ’’رقص زنجیر پہن کر بھی کیا جاتا ہے‘‘
 
dxbgraphics

محفلین
حکمران بھی تو عوام ہی چنتی ھے البتہ آرمی والوں پہ آپ اعتراض کر سکتے ھیں ، مگر آرمی والے اب کچھ بھی کر لیں جنرل ضیا ،،،،،،،،،،،،،،،،جیسا کوئی نہیں آ سکتا

میرے خیال میں صدر کا انتخاب براہ راست ہونا چاہیے۔ سینٹ یا اسمبلی میں سارے چور ہی بدقسمتی سے جیت جاتے ہیں
پاکستان کی پوری تاریخ میں جنرل ضیاء جیسا آدمی دوبارہ نہیں آسکتا۔ اللہ ان جیسا ایک پیدا کر دے تو مزا آجائے
 
arifkarim

معطل
ضیاء کا دور عیاشوں کے لئے قید خانہ تھا

کیا؟؟؟؟؟؟؟
جناب ضیاء کی عیاشیوں کی آپکو کیا مثال دوں۔ ہمارے ایک جاننے والے ناروے سے اپنے کسی فوجی دوست کو ملنے پاکستان گئے۔ یہ ضیاء کے دور حکومت کی بات ہے- اچانک فوجی ایریا میں‌ضیاء الباطل آپہنچے۔ اس وقت کسی سیویلین کو ملٹری ایریا میں موجود رہنے کی اجازت نہیں تھی۔ ضیاء کو پتا چلا کہ ایک سیویلین ناروے سے آئے ہوئے ہیں تو "سزا" دینا بھول گئے اور فرمایا:
"حضرت آپ ناروےسے آئے ہیں۔ سنا ہے وہاں کی شراب بہت تیز ہوتی ہے۔ ایک دو بوتلیں ہمیں بھی عنایت فرمائیں!" :laughing:
 
عارف کریم کسی شخص کا نام غلط لکھنے کا آپ کو کوئی حق نہیں پہنچتا۔ میں ضیاءالحق کے نقادوں میں سے ایک ہوں، اس کی سب سے بڑی غلطی طالبانی فتنہ کھڑا کرنے کی ہے، جس کی سزا ہم آج بھگت رہے ہیں۔ لیکن اس کے باوجود میں کسی کا نام بگاڑنا اخلاقی حرکت نہیں سمجھتا
 
Top