استاد قمر جلالوی

شاہ حسین

محفلین
اسّلام و علیکم ۔

استاد قمر جلالوی کی تصانیف غم جاوداں ، عقیدت جاوداں ، رشک قمر یا اوج قمر ۔ کو برقی تشکیل دینے کا خواہشمند ہوں ۔ مگر یہ چاروں کتب شیخ شوکت علی اینڈ سنز کی طبع شدہ ہیں اسی سبب سے آپ سے مشورے کا طالب ہوں کے اس ادارے سے اجازت طلب کی جا سکتی ہے ۔
یہ نا چیز سوائے پروف ریڈنگ کے تمام خدمات انجام دے گا ۔
 

الف عین

لائبریرین
پبلشر سے اجازت لے لیں پھر کوئی مشکل نہیں۔ پروف ریڈنگ کے لئے بندہ حاضر ہے۔ ممکن ہے کہ ان پیج فائلیں ہی دستیاب ہو جائیں۔ لیکن اس صورت میں شارق مستقیم کا کنورٹر استعمال کریں۔
 

فاتح

لائبریرین
اعجاز صاحب! آپ کا آزمودہ نسخہ یعنی محض انتخابِ کلام پیش کرنا بھی تو ایک طریقہ ہے۔
 

شاہ حسین

محفلین
پبلشر سے اجازت لے لیں پھر کوئی مشکل نہیں۔ پروف ریڈنگ کے لئے بندہ حاضر ہے۔ ممکن ہے کہ ان پیج فائلیں ہی دستیاب ہو جائیں۔ لیکن اس صورت میں شارق مستقیم کا کنورٹر استعمال کریں۔


اسّلام و علیکم ۔
جناب آپ تمام احباب جس طرح حوصلہ افزائی کرتے ہیں بس اسی کو خیال کرتے ہوئے یہ قدم اٹھانے کی ہمت جٹا پایا ہوں ۔
کیا ناشر کے دفتر از خود جا کہ اجاز لینی پڑتی ہے ذرا وضاحت کر سکے کوئی تو مطلع کرے۔
کیا کسی نامور ناشر سے اجازت کی کوئی مثال موجود ہے ؟
 

الف عین

لائبریرین
فاتح۔۔ وہ بھی درست ہے۔ کہ سارے مجموعوں کا ملغوبہ نکال دیا جائے۔ اور ایک یا زائد نئی کتابیں بنا لی جائیں۔ کاپی رائٹ سے بچنے کا یہ بھی طریقہ ہے۔
اور شاہ۔۔ ناشر سے اجازت تو آپ جس طرح بھی لے سکیں، لے لیں۔ میں نے ناشروں سے زبانی بھی بات کی ہے (ساحل پبلی کیشنز، ناگپور) اور ای میل سے بھی (جیسے اقراء پبلشرس، بنگلور)۔ پاکستان میں کسی نے اجازت کس طرح حاصل کی ہے میں نہیں جانتا۔
 
Top