مبارکباد استاد محترم جناب الف عین صاحب کو سالگرہ مبارک

السلام علیکم
اردو ادب کی ہر دلعزیز اور پروقار شخصیت استاد محترم جناب الف عین صاحب کو ہم دل کی گہرائیوں سے سالگرہ کی مبارک باد پیش کرتے ہیں۔اللہ کریم سے دعا ہے کہ آپ کی اردو زبان اور اردو ادب کی خدمات اور درس و تدریس ،پر خلوص محبت کو اپنی بارگاہ میں قبول و منظور فرمائیں۔آپ کی عمر و صحت میں بخیر و عافیت برکات عطا فرمائیں۔آمین
یہ ہم سب محفلین کی خوش قسمتی ہے کہ ہمیں دور حاضر میں آپ جیسے قابل استاد کی صحبت میسر ہے۔آپ کی شخصیت اردو ویب،اردو محفل اور اردو ادب کا قیمتی اثاثہ ہیں۔
 
مقبول

محفلین
استادِ محترم الف عین صاحب : آپ کو دل کی گہرائیوں سے سالگرہ مبارک ہو ۔ الّلہ تعالیٰ آپ کو صحتمند رکھے اور عُمرِ دراز عطا فرمائے۔
آپ ہمارے لیے خُدائی تُحفہ ہیں۔
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
استادِ محترم اللہ پاک آپ کو صحت و ایمان کی سلامتی، علم میں مزید اضافہ اور اپنی بے پناہ رحمتوں کے سائے میں عمرِ خضر عطاء فرمائے۔ اور ہم جیسے کم علموں کو آپ کی صحبت سے زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل کرنے کی توفیق عطاء فرمائے۔ آمین
 
الف عین

لائبریرین
جزاک اللہ خیر عدنان میاں کہ تم نے یاد رکھا
بہت بہت شکریہ عزیزی مقبول محمد عبدالرؤوف اور محمد وارث
کسی کا شعر ہے جو میرے نانا سنایا کرتے تھے
کیوں لوگ مناتے ہیں خوشی سالگرہ کی
یاں ایک برس اور گیا اپنی گرہ سے
گوگل کیا تو یہ شعر نہیں ملا، نہ جانے کس کا ہے
 
سیما علی

لائبریرین
WxHI1Be.jpg

اُستادِ محترم!
سالگرہ مبارک ہو! اللّہ آپکو اپنی حفظ و امان میں رکھے ۔ہماری دعا ہے رب العا لمین آپ پر اپنی رحمتیں نازل فرمائے رکھے آپ کو صحت و تندرستی والی اور سکون بھری زندگی عطا فرمائے۔آمین
 
صابرہ امین

لائبریرین
ميرے پيارے استاد محترم آپ کو سالگرہ کى ڈھيروں ڈھير مبارکباد ۔۔ دعا ہے کہ آپ کى زندگى کے آنے والے ہر ہر سال کے دن کم از کم پچاس ہزار ہوں۔ اللہ صحت و سلامتى دے اور ہم سب کا آپ سے ساتھ قائم و دائم رکھے۔ آمين
 
مقبول

محفلین
جزاک اللہ خیر عدنان میاں کہ تم نے یاد رکھا
بہت بہت شکریہ عزیزی مقبول محمد عبدالرؤوف اور محمد وارث
کسی کا شعر ہے جو میرے نانا سنایا کرتے تھے
کیوں لوگ مناتے ہیں خوشی سالگرہ کی
یاں ایک برس اور گیا اپنی گرہ سے
گوگل کیا تو یہ شعر نہیں ملا، نہ جانے کس کا ہے
سر الف عین
خوشی اس بات کہ ہوتی ہے کہ الّلہ کے فضل سے آپ کا پیارا آپ کے پاس ایک اور سال موجود رہا
 
علی وقار

محفلین
چچا غالب کے بے تکلفانہ انداز میں عرض ہے،

تم سلامت رہو ہزار برس
ہر برس کے ہوں دن پچاس ہزار

اُستاد محترم آپ کو جنم دن مبارک ہو!

:birthday::birthdaycake::birthday:
 
فاخر

محفلین
استاد محترم جناب الف عین صاحب مدظلہ العالی کی سالگرہ کے موقع پر تہہ دل سے مبارک باد و تہنیت پیش کرتا ہوں۔اللہ تعالیٰ اپنی رحمتوں اور برکتوں کے ساتھ رکھے، اور تمام حوادت و عوارض سے محفوظ رکھے آمین ۔

عالی مرتبت اُستاد محترم کی اُردو ادب کی خدمات زریں آبِ زر سے لکھے جانے کے قابل ہیں ، ان کا بالیقیں سایہ ہم مبتدیوں،اردو ادب کے لئے ظل ھما اور بخشش خدا وندی ہے۔ بارگاہِ ایزدی میں دست بدعا ہوں کہ اللہ پاک ان کا سایہ ہم مبتدیوں پر مزید دراز فرمائے ، اور ہم مبتدیوں کو ان سے استفادہ کا بھر پور موقع دیں ،نیز ان کاادبی فیضان آنے والی نسلوں میں منتقل فرمائے ، آمین ۔ لاریب ہم یہ فخر کے ساتھ کہہ سکتے ہیں کہ ہم فیض یافتگانِ اعجاز ہیں ۔

عدنان بھائی کا بھی شکریہ، کہ انہوں نے استاد محترم کی سالگرہ کی یاد دلائی ۔
 
آخری تدوین:

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
سالگرہ کی بہت مبارک ہو استاد محترم :)

اللہ پاک آپ پر اپنی تمام رحمتیں نازل فرمائیں اور آپ کو صحتمند زندگی سے نوازیں اور عمر دراز عطا فرمائیں۔ آمین
 
السلام علیکم
اردو ادب کی ہر دلعزیز اور پروقار شخصیت استاد محترم جناب الف عین صاحب کو ہم دل کی گہرائیوں سے سالگرہ کی مبارک باد پیش کرتے ہیں۔اللہ کریم سے دعا ہے کہ آپ کی اردو زبان اور اردو ادب کی خدمات اور درس و تدریس ،پر خلوص محبت کو اپنی بارگاہ میں قبول و منظور فرمائیں۔آپ کی عمر و صحت میں بخیر و عافیت برکات عطا فرمائیں۔آمین
یہ ہم سب محفلین کی خوش قسمتی ہے کہ ہمیں دور حاضر میں آپ جیسے قابل استاد کی صحبت میسر ہے۔آپ کی شخصیت اردو ویب،اردو محفل اور اردو ادب کا قیمتی اثاثہ ہیں۔
اللہ پاک اعجاز صاحب کی عمر میں برکت عطا فرمائے آمین
 
سیما علی

لائبریرین
‏اور اس قصے کو اس وقت کے لوگوں کے لیے اور جو ان کے بعد آنے والے تھے عبرت اور پرہیز گاروں کے لیے نصیحت بنا دیا ۔۔۔۔ البقرۃ:66 ⁦‪
 
Top