استاد محترم جناب شعیب سعید شوبی صاحب

ذیشان حیدر

محفلین
استاد محترم جناب شعیب سعید شوبی صاحب
السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ !
حضرت میں اس پر کام کرنا چاہ رہا تھا ۔ آپ ذرہ یہ لنک دیکھیں‌ الفاظ کے اوپر کلک کریں سے آواز سنائی دیتی ہے۔ دراصل میں‌ایک نورانی قاعدہ بنانا چاہ رہا تھا جس میں الفاظ کے اوپر کلک کرنے سے آواز سنائی دے ۔اس کے علاوہ میں‌چاہ رہا تھا کہ جب تصویر کے اوپر کلک کیا جائے تو الفاظ بڑے ہو جائے اور ان کے ہجے وغیرہ بھی ساتھ ہوں‌مثلا اگر لفظ سَلَمَ ہے تو سَ لَ مَ بھی ظاہر ہو اور قاری کی آواز پیچھے سے سَ لَ مَ کے ساتھ چلے اس کے متعلق کچھ سمجھائیں۔اللہ تعالیٰ‌ آپ کو جزائے خیر عطا فرمائیں۔ دوسرا یہ کہ آپ کس وقت آن لائن ہوتے ہیں میں‌آپ سے فلیش کے متعلق کچھ معلومات لینا چاہ رہا تھا ۔
نوازش ہوگی۔ والسلام
 
شاگرد ِ محترم جناب ذیشان حیدر صاحب

وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ !
یہ فائل ڈاؤن لوڈ کرنے کے بعداسے فلیش 8 ، یا اس سے جدیدفلیش ورژن میں کھولیں۔

آپ دیکھیں گے کہ اس فائل میں صرف ایک بٹن سمبل موجود ہے۔ اس بٹن سمبل پر ڈبل کلک کر کے سمبل ایڈیٹنگ موڈ میں داخل ہو جائیں۔
اس بٹن سمبل میں تین لیئرز ہیں۔جو اوپر سے نیچے کی طرف بالترتیب حرف الف، آواز اور ہٹ ایریا کے لئے بنائی گئیں ہیں۔ بٹن سمبل کی چار مختلف حالتیں ہوتی ہیں۔ ان تمام حالتوں کی وضاحت اور بٹن سمبل بنانےکے طریقہ کار پراس ٹیوٹوریل میں اچھی طرح وضاحت کی جا چکی ہے۔

اس ٹیوٹوریل کی روشنی میں ڈاؤن لوڈ کی جانے والی فائل کا بغور مطالعہ کریں۔ یہاں بٹن کی مختصر وضاحت سے آپ کو بٹن کی مختلف حالتوں کو سمجھنے میں مدد ملے گی۔ مزید وضاحت کے لئے ٹیوٹوریل ملاحظہ فرمائیں!
بٹن کی مختلف حالتیں:

  • حرف کی Up حالت میں حرف الف اپنی اصل شکل میں موجود ہے۔
  • حرف کی Over حالت میں حرف کا سائز بڑھا دیا گیا ہے۔
  • جب کہ Down حالت میں ساؤنڈ یا آواز رکھی گئی ہے۔ خیال رہے کہ ڈاؤن حالت وہ ہوتی ہے جب یوزر بٹن پر کلک کرتا ہے۔ چنانچہ جونہی یوزر بٹن پر کلک کرے گا۔ آواز یا ساؤنڈ پلے ہو جائے گی۔
  • Hit حالت میں ہاٹ اسپاٹ یا کلک کرنے کا ’’ایریا‘‘ موجود ہے۔

اگر کوئی بات سمجھ نہ آئی ہو تو یہاں مت پوچھیں بلکہ فلیش ہیلپ لائن پر تشریف لائیں!۔۔۔۔۔شکریہ!:grin:
 
Top