تاسف استاد نذر حسین چل بسے

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

فرخ منظور

لائبریرین
ممتاز موسیقار استاد نذر حسین طویل علالت کے بعد اتوار کے روز لاہور میں انتقال کر گئے۔

استاد نذر حسین ریڈیو پاکستان سے منسلک رہے اور اس کے سینٹرل پروڈکشن کے شعبے سے ریٹائر ہوئے انہوں نے کئی مقبول نغموں اور غزلوں کی دھنیں ترتیب دیں۔

ان کے پسماندگان میں ان کی اہلیہ معروف اداکارہ اور گلوکارہ عارفہ صدیقی اور ایک بیٹی شامل ہیں۔

منبع
 

فرخ منظور

لائبریرین

استاد نذر حسین کی آواز و موسیقی میں مجید امجد کی غزل
جو دن کبھی نہیں بیتا وہ دن کب آئے گا
انہی دنوں میں اس اِک دن کو کون دیکھے گا

اس ایک دن کو جو سورج کی راکھ میں غلطاں
انہی دنوں کی تہوں میں ہے، کون دیکھے گا

اس ایک دن کو جو ہے عمر کے زوال کا دن
انہی دنوں میں نمو یاب کون دیکھے گا

میں روز ادھر سے گزرتا ہوں کون دیکھتا ہے
میں جب ادھر سے نہ گزروں گا کون دیکھے گا

ہزار چہرے خود آرا ہیں کون جھانکے گا
مرے نہ ہونے کی ہونی کو کون دیکھے گا

تڑخ کے گرد کی تہ سے اگر کچھ پھول
کھلے بھی، کوئی تو دیکھے گا کون دیکھے گا
(مجید امجد)
 

انعام ندیم

محفلین
بے مثال موسیقار تھے۔ اپنی طرح کے واحد فنکار۔ افسوس ان کی زندگی اور فن کے متعلق بہت کم لکھا گیا ہے۔ استاد صاحب پر اگر کوئی مضمون، اخباری رپورٹ یا پرانا انٹرویو نظر سے گزرے تو براہ کرم یہاں شامل کیجیے۔
 

فاتح

لائبریرین
یکے بعد دیگرے گنج ہائے گراں مایہ رسا چغتائی، منو بھائی، ساقی فاروقی اور استاد نذر حسین زیرِ خاک چلے گئے۔
انا للہ و انا الیہ راجعون
 

ہادیہ

محفلین
انا للہ وانا الیہ راجعون
اللہ تعالی آخرت کی ہر منزل آسان فرمائے۔ جنت الفروس میں اعلی مقام عطا فرمائے۔ آمین
 

جاسمن

لائبریرین
انا للہ وانا الیہ راجعون۔
اللہ مغفرت کرے۔جنت الفردوس میں جگہ دے۔قبر کو ٹھنڈا،ہوادار،کشادہ اور روشن کرے ۔اس میں جنت کی کھڑکیاں کھولے۔ لواحقین کو صبر جمیل دے۔انکو مرحوم کے لئے صدقئہ جاریہ بنا دے۔آمین!
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top