مبارکباد استاذی اعجاز عبید

نایاب

لائبریرین
الف سے اللہ
الف سے استاد
الف سے اعجاز
الف سے اردو
الف سے انار
اللہ سوہنا سدا سلامت رکھے استاد محترم الف عین بھائی کو جو کہ عالمی گاؤں میں اردو کے دیوانے مشہور ہونے کے ساتھ ساتھ
اک ایسے انار کی حیثیت رکھتے ہیں سو بیمار جس کی طلب میں ہلکان ہوئے پھرتے ہیں ۔
اردو محفل پر استاد محترم کو 25000 مراسلات جوکہ بلاشبہ آگہی کے 25000 چراغ ہیں کی تکمیل پر دلی دعاؤں بھری مبارک باد
 
بہت بہت مبارک بڑے استاد جی۔ جنہیں میں دل سے اپنا استاد تسلیم کرتا ہوں اور انکی سادگی، بزرگی، بے ساختگی اور خلوص کا دل سے قائل ہوں۔ اللہ انکی عمر میں اور ساتھ ساتھ انکے مراسلات میں برکت دے۔
آمین۔
 
استاد جی
25%252C000+blog+views+milestone+-+top+injury+law+blog.jpg

ستاروں کی طرح جگمگاتے مراسلے
imagehost

اللہ آپ کو ہمیشہ اپنی امان میں رکھے آمین
 

سید عاطف علی

لائبریرین
مراسلوں کی تعداد و مقدار تو محفل کی رونق ہے ہی اور اس پر دیگر محفلین کی طرح محترم اعجاز صاحب بھی سراہے جانے کے لائق ہیں ۔
ایک بات جو اہم ہے وہ یہ ہے کہ مراسلوں کی یہ تعداد ہماری نہ صرف محفل کی رونق کا سبب ہوئی بلکہ دیگر مراسلات سے ممتاز یوں بھی ہوتی ہے کہ ان میں اکثر و بیشتر کے قابل قدر مندرجات کی وجہ سے
ہم جیسے تلامذہ کی رہنمائیاور شعری و نثری زبان و بیان کے شستہ و شائستہ اسالیب کے پہلوؤں سے مزین ہونے کی وجہ سے اردو زبان و ادب کی گراں قدر خدمت سے کم نہیں۔ ہے اور من حیث المجموع محفل کے مقام و وقار میں اہم ستون کی طرح ہے۔
 

الف عین

لائبریرین
الف شکریہ الف نظامی، میں سفر میں تھا، پرسوں صبح صبح علی گڑھ سے نکل کر کل سہ پہر حیدر آباد اپنے گھر پہنچا۔ لیکن رات کو محفل میں حاضری نہیں دے سکا۔
تمام دوستوں کا شکریہ۔ آج کل تو محض اصلاح سخن میں حاضری ہوتی ہے یا الف بے میں۔ اردو کمپیوٹنگ وغیرہ میں تو کوئی کار آمد رول ادا نہیں کر پاتا آج کل۔ بہرحال شکریہ @شمشاد، ابن رضا سید ذیشان، سلمان حمید نیرنگ خیال عائشہ عزیز محمد احمد خالد محمود چوہدری زیک ماہی احمد محمد وارث دوست @ عندلیب ساقی۔ رانا دلاور خان محمد خلیل الرحمٰن
 
Top