استانی جی کا اپنے منگیتر کو جوابی خط

عاطف بٹ

محفلین
مائی ڈئیر تاج الدین،
سلامِ محبت،
تمہارا اِملا کی غلطیوں سے بھرپور مراسلہ مِلا، جسے تم بدقسمتی سے "محٌبت نامہ" کہتے ہو۔ کوئی مسٌرت نہیں ہوئی۔ یہ خط بھی تمہارا پچھلے خطوط کی طرح بےترتیب اور بےڈھنگا تھا۔ اگر خود صحیح نہیں لکھ سکتے تو کسی سے لِکھوا لیا کرو۔ خط سے آدھی ملاقات ہوتی ہے اور تم سے یہ آدھی ملاقات بھی اِس قدر دردناک ہوتی ہے کہ بس! اور ہاں.... یہ جو تم نے میری شان میں قصیدہ لِکھا ہے، یہ دراصل قصیدہ نہیں بلکہ ایک فلمی گانا ہے اور تمہارے شاید عِلم میں نہیں کہ فِلم میں یہ گانا ہیرو اپنی ماں کے لئے گاتا ہے ۔
اور سُنو! پان کم کھایا کرو۔ خط میں جگہ جگہ پان کے دھبے صاف نظر آتے ہیں۔ اگر پان نہیں چھوڑ سکتے تو کم از کم خط لکھتے وقت تو ہاتھ دھوکے بیٹھا کرو۔ اور یہ جو تم نے ملاقات کی خواہش کا اظِہار انتہائی اِحمقانہ انداز میں کیا ہے۔ یوں لگتا ہے کہ جیسے کوئی یتیم بچہ اپنی ظالِم سوتیلی ماں سے ٹافی کی فرمائش کر رہا ہو، اس یقین کہ ساتھ کہ وہ اِسے نہیں دےگی۔
ایک بات تم سے اور کہنی تھی کہ کم از کم اپنا نام تو صحیح لکھا کرو۔ یہ "تاجو" کیا ہوتا ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ جیسے کسی قصائی یا دودھ والے کا نام ہو۔ مخفف لِکھنا ہی ہے تو صِرف "تاج" لِکھ دو۔ آئندہ خط احتیاط سے لِکھنا۔ اُس میں کوئی غلطی نہیں ہونی چاہیے۔
آخر میں تم نے جو شعر لِکھا ہے۔۔۔ وہ تو اب رکشہ والوں نے لکھنا بھی چھوڑ دیا ہے۔ Oh my God! مجھے ڈر ہے کہ تم سے عشق کا یہ سلسلہ میری اردو خراب نہ کر دے۔ بس یہی کہنا تھا۔
فقط
تمہاری ........ !!!
 
آبی ٹوکول

محفلین
ایس استانی دا دماغ نہی کم کردا میں اینہوں پنجابی وچ خط لکھیا سی پر اینوں اردو دے چکھڑ نے ہر شئے نوں پہلے اردو بنا کے پڑھدی اے تے فیر اوس آپنی بنائی گئی اردو وچوں آپےای غلطیاں وی کڈدی پھر دی اے:p
 
عظیم

محفلین
( تاج الدین کا جواب جو اُس نے ایک صاحب سے لکھوایا )

استانی جی ،
تاج الدین کا شرمندگی بھرا سلام قبول کیجئے،

ہائے قسمت ہماری ۔ محبت نامہ بھی لکھا تو غلطیوں سے بھرپور کہیں بھی تو کیا کہیں ؟ خطاؤں سے پاک ، گناہوں میں چور ، ہم سے بے یار و مدد گار۔ اور ہم سے مجبور ۔۔
چلئے مان لیتے ہیں غلطیاں تھٰیں
اجی محترمہ املا کی ہی تو تھیں ناں ! یہ لیجئے اس بار وہ بھی دور کئے دیتے ہیں ۔
یہ ایک صاحب ہاتھ میں قلم اور بغل میں کاغذ لئے گھوم رہے تھے ہمارے سننے میں آیا ہے کہ۔

یہ اک پیغام لکھنا چاہتے ہیں
کسی کے نام لکھنا چاہتے ہیں

مگر بیچارے ہماری طرح کسی ایسی استانی کے ہاتھ جا لگے جو بچوں سے چورن چھین چھین کر کھاتی تھیں، پڑھاتیں خاک ؟
مگر اِن صاحب میں ایک خاص بات دکھی کہ ایک تو یہ پان نہیں چباتے دوسرا یہ ہاتھ تو کیا منہ بھی دھوکر رکھتے ہیں
دکھنے میں تو بھلے معلوم ہوتے ہیں مگر بھلا ہو اِن کا ہماری باتیں سمجھنے سے قاصر ہیں
اجی عشق کے ستائے ہوئے معلوم ہوتے ہیں اِنہیں ہماری عبارت کا مطلب کیا سمجھ میں آئے؟ دیکھئے تو، ہم حالِ دِل لکھوا رہے ہیں اور یہ صاحب مسکرا رہے ہیں

اور سنیئے محترمہ اپنا یہ اندازِ گفتگو بدل دیجئے ۔ آپ تو ہم سے یُوں مخاطب ہیں جیسے ہم دسویں جماعت میں دس بار فیل ہوئے ہوں
اجی پہلی ہی بار میں دسویں جماعت کی سند حاصل کرلی تھی ۔ بھول گئیں کیا آپ ؟ اور آپ کی ٹُوٹی پھوٹی انگلش سُن کر بھی انگلش میں اسی فیصد مارکس لئے تھے

اور رہی بات ہماری فرمائش کی تو سُن لیجئے !
انکار کرنے کے اطوار سیکھئے آپ کے انکار سے تو ہمیں لگتا ہے جیسے ہم ''تھری'' ( 3 جی نٹورک ) والوں کا بل ادا کرنا چاہتے ہیں اور وہ ہماری کال کاٹتے چلے جا رہے ہوں ۔۔
کُچھ تو خیال کیا کیجئے ۔ محترمہ صاحبہ ۔

اور ہاں ۔
اِن صاحب کو سمجھ بھلے ہی نہیں آتی مگر ہمارے الفاظ تو بولتے ہیں اور پھر دیواروں کے بھی کان ہوتے ہیں ۔
استانی جی ارد گرد جانور نہیں مگر حیوان تو ہوتے ہیں
بات عشق کی کرتی ہیں اور اُس پر اتنے گلے شکوے ۔ طنز ، اور وہ بھی کس سے ؟ ہم سے ؟
ہم نے تو کبھی نہیں سُنا کسی عاشق کو اپنے معشوق سے شکوے شکایات کرتے ہوئے
آپ نے شاید کہیں پڑھا ہو ۔

''اجازت چاہتا ہُوں''
( یہ صاحب کا کول تھا )
ہم تو آپ کو چاہتے ہیں

آپ کے چاہنے والے
تاج الدین
 
آخری تدوین:

قیصرانی

لائبریرین

یہ کیسا منگیتر ہے جو اپنی استانی جی سے اظہارِ عشق فرما رہا ہے جبکہ اسے منگنی کے بعد بھی استانی جی کہتا ہے؟
 
Top