اسد عمر کی وفاقی کابینہ میں واپسی، وزیر منصوبہ بندی بنانے کا فیصلہ

جاسم محمد

محفلین
اسد عمر کی وفاقی کابینہ میں واپسی، وزیر منصوبہ بندی بنانے کا فیصلہ
ویب ڈیسک 3 گھنٹے پہلے
1886093-asadumer-1574085917-405-640x480.jpg

خسرو بختیار سے وفاقی وزیر منصوبہ بندی کا قلم دان واپس لے کر وفاقی وزیر برائے پٹرولیم بنایا جائے گا

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ میں توسیع اور ردوبدل کرتے ہوئے اسد عمر کو واپس کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ سابق وزیر خزانہ اسد عمر کو وزیر منصوبہ بندی اور خصوصی اقدامات بنایا جائے گا۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ خسرو بختیار سے وفاقی وزیر منصوبہ بندی کا قلم دان واپس لے کر انہیں وفاقی وزیر برائے پٹرولیم بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ دونوں وزرا کی تقرری کا نوٹی فیکیشن جلد جاری کردیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اپریل میں اسد عمر نے وزیر خزانہ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا جس کے بعد عبدالحفیظ شیخ کو وزیراعظم کا مشیر خزانہ بنایا گیا۔
 
جاسم محمد

محفلین
اسد عمر کوئی بریک تھرو کرے گا
جو امریکہ اور یورپ سے بریک تھرو کر نے والے ماہرین معیشت و پلاننگ حکومت نے لگائے تھے انہیں آپ کی قبیل نے قادیانی ، کافر، غدار کہہ کر فارغ کر دیا۔ اب اسد عمر پر ہی گزارہ کریں۔
 
الف نظامی

لائبریرین
جو امریکہ اور یورپ سے بریک تھرو کر نے والے ماہرین معیشت و پلاننگ حکومت نے لگائے تھے انہیں آپ کی قبیل نے قادیانی ، کافر، غدار کہہ کر فارغ کر دیا۔ اب اسد عمر پر ہی گزارہ کریں۔
وہ تو بہت اچھا ہوا۔ ماوزے تنگ نے بھی کہا تھا
کِل دی ایکسپرٹ اینڈ مارچ فاروڈ
 
الف نظامی

لائبریرین
اور پھر اسی ماؤ کی وفات کے بعد کمیونسٹ پارٹی چیف ڈینگ شاؤپنگ نے حالیہ چینی معاشی انقلاب کی بنیاد رکھی۔ ماؤ کے دور میں تو چینی فاقوں سے مر رہے تھے۔
1200px-GDP_per_capita_of_China_and_India.svg.png
پھر بھی وہ قادیانی نہیں تھا۔ اب بولو :)
جس طرح پورا گاوں بھی مر جائے تب بھی میراثی کا بیٹا چوہدری نہیں بن سکتا بعینہ پاکستان کے معاشی معاملات قادیانی کے ہاتھ میں نہیں آ سکتے۔
 
جاسم محمد

محفلین
پھر بھی وہ قادیانی نہیں تھا۔ اب بولو :)
جس طرح پورا گاوں بھی مر جائے تب بھی میراثی کا بیٹا چوہدری نہیں بن سکتا بعینہ پاکستان کے معاشی معاملات قادیانی کے ہاتھ میں نہیں آ سکتے۔
پاکستانی سیاست اور سائنس کو بذریعہ مذہب برباد کرنے کے بعد پیش خدمت ہے "مذہبی" معیشت :)
 
Top