اسرائیلی ایجنسی نے کیسے ایران میں ایرانی نیوکلیئر سائسندان کو دہشتگردی کا نشانہ بنایا

ابن آدم

محفلین
یہودی کرانکل کے مطابق ایران کے سب سے بڑے سائنسدان کو موساد نے ایران کے اندر اپنے کارندوں کے ذریعہ دہشتگردی کا نشانہ بنایا جس میں ٨ مہینہ لگے. اس سے پہلے ایران کے ایران سے ہی ایٹمی راز چرانے کا کام بھی موساد سرانجام دے چکا ہے. جس سے اسرئیلیوں کو معلوم ہوا کہ ایران کے ایٹمی پروگرام کا سب سے اہم بندہ ہے کون.

یہودی کرانکل کے مطابق اس کاروائی کے لئے موساد نے ایک خاص ہتھیار ٹکڑے ٹکڑے کر کے ایران میں بھیجا جہاں پر ان ٹکڑوں کو دوبارہ ١ ٹن کی گن میں تبدیل کیا گیا اور اس گن کو ایک ٹرک پر جوڑا گیا. اس گن سے ایرانی سائنسدان محسن فخری زادہ کو نشانہ بنایا گیا. اخبار کے مطابق اس کاروائی میں صرف محسن فخری زادہ کو نشانہ بنایا گیا اور ان کے ساتھ ١ فٹ پر بیٹھی ان کی اہلیہ بالکل محفوظ رہی. اور ان کے تمام باڈی گارڈز کو بھی کوئی نقصان نہیں پہنچا.

اخبار کے مطابق اس کاروائی کی تیاری میں ٨ ماہ لگے اور اس میں ٢٠ موساد کے ایجنٹس نے حصہ لیا جس میں کچھ مقامی اور کچھ اسرائیلی تھے اور کاروائی کے بعد تمام کے تمام محفوظ رہے اور ایرانی انٹیلی جنس کسی ایک کے قریب تر نہیں پہنچ پائی

20-Mossad-operatives-from-Israel-and-Iran-killed-Fakhrizadeh-in-November-2020.jpg


https://www.thejc.com/news/world/wo...cientist-mohsen-fakhrizadeh-revealed-1.511653

Ali Baba جاسم محمد
 

اکمل زیدی

محفلین
مطلب اس کے جواب میں اسرائیلی ایجینسی کی تعریف کے پل باندھے جائیں یا ایرانی ایجنسی کو بوگس کہا جائے ۔۔یا آپ صرف اطلاع دے رہے ہیں۔۔۔۔:idontknow:
 

ابن آدم

محفلین
جناب آج کی خبر کے فورم میں، میں بہت سی خبریں ڈالتا رہتا ہوں، روس کی برطانیہ کی، ترکی کی امریکا کی. اکثریت ان کو نظر انداز کر دیتی ہے اگر کسی کو اس پر کچھ کہنا ہو تو وہ کہہ بھی دیتا ہے. کبھی کسی نے ایسا جواب دیا نہیں کہ ہم کیا کریں اس پر.
تو اس خبر پر آپ کا یہ جواب بہت سے سوالوں کو جنم دے رہا ہے.

Ali Baba جاسم محمد
 
Top