اسرائیلی حملہ‘ بچوں سمیت نو ہلاک

نبیل

تکنیکی معاون
غرب اردن کے علاقے غزہ میں اسرائیلی فوج کی فضائی بمباری سے دو بچوں سمیت نو فلسطینی ہلاک اور بیس زخمی ہو گئے ہیں۔اسرائیلی فوج نے غزہ میں فضائی بمباری کی تصدیق کی ہے تاہم اس حملے میں ہلاک اور زخمی ہونے والے کے بارے میں عینی شاہدین اور ڈاکٹروں نے بتایا ہے۔

مکمل خبر پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں
 
جواب

اسرائیل کا اس واقعے کے متعلق کہنا ہے کہ گاڑی میں اسرائیل کے خلاف حملوں کی منصوبہ بندی کرنے والے لوگ سوار تھے۔ کیا بات ہے جی اب کم عمر کے بچے بھی دہشت گردی کرنے لگے۔ آخر کیا ہوگا ہم مسلمانوں کا۔

اب میرے خیال میں گونتانامو بے میں ایک منڈا خانہ بھی کھولنا پڑے جس میں چھوٹی عمر کے دہشت گردوں کو گرفتار کرکے رکھا جائے۔

ویسے پچھلے دنوں ساحل سمندر پر تفریح کرنے والے لوگ بھی شاید دہشت گردی ہی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ کیوں کیا خیال ہے آپ لوگوں کا۔
 
قیصرانی

لائبریرین
اب کیاکہیں اس پر، سوائے یہ کہ اسرائیل کو اپنے انجام تک پہنچنے کی جلدی ہے۔
بےبی ہاتھی
 
نبیل

تکنیکی معاون
گوانتانامو بے میں خود کشی کرنے والوں کے بارے میں امریکی حکام کا کہنا ہے کہ یہ پی آر موو (تعلقات عامہ کا حربہ) تھی۔
 
اظہرالحق

محفلین
ارے ارے ارے
اسرائیل بے چارہ کیا کرے ، اسکا تو حق ہے اپنی حفاظت کا اور وقت سے پہلے “دھشت گردوں “ کو ٹھکانے لگانے کا ۔ ۔ ۔
ویسے بھی وہ کیا کہتے ہیں “ہے جرم ضعیفی کی سزا، مرگ مفاجات“ ۔ ۔ ۔ اور دل میں اگر ذرا بھی ایمان کی رمق ہو تو پیدا ہونے والا ہر ایک مسلمان بچہ “دھشت گرد“ ہے ۔ ۔ ۔ اور اسرائیل کو ہر “دھشت گرد“ سے خطرہ ہے ۔ ۔ ۔

ہاں صرف وہ دھشت گرد نہیں جو “جدیدیت“ کو اچھی طرح سمجھتے ہیں ۔ ۔ ۔ ویسے بھی ایک اطالوی مائی “فلاچی“ کا کہنا ہے ۔۔ ۔ کہ مسلمان اس “جدیدیت“ اور “لبرلزم“ کو نہیں سمجھ سکیں گے ۔ ۔ اور جو سمجھیں گے وہ پھر“مسلمان“ نہیں رہیں گے ۔ ۔۔

زرقا فلم کا ایک گیت یاد آ گیا ، جو آج بھی سنتا ہوں تو امید بندھ جاتی ہے ۔ ۔ چاہے وہ 40 سال پرانا ہے ۔ ۔

ڈھلے گی اک دن ستم کی یہ رات
اے فلسطیں ۔ ۔ ۔ اے فلسطیں ۔۔۔۔
 
اظہرالحق

محفلین
قیصرانی نے کہا:
اب کیاکہیں اس پر، سوائے یہ کہ اسرائیل کو اپنے انجام تک پہنچنے کی جلدی ہے۔
بےبی ہاتھی

ارے وہ کیسے ؟ بھائی ۔ ۔ دھشت گرد یعنی برے لوگ برے کام کر رہے جسکے بارے میں بار بار اس فورم پہ اور دوسرے فورمز پر بھی بحثیں ہو چکیں ہیں ۔ ۔ اور بار بار خاصکر یہ بات کہی گئی ہے کہ بھئی آپ خود غلط ہو ۔ ۔ ۔تو اسرائیل اور یہودیوں کو برا کیوں کہتے ہو ۔ ۔ اور اب آپ کہ رہے ہیں کہ اسرائیل کا انجام ہے ۔ ۔ یار بھائی ۔ ۔ ۔ایسے نہیں کہتے ۔ ۔ ۔ آپ یہ کہیں کہ “دھشت گرد“ اپنے انجام کو پہنچ رہے ہیں ۔ ۔ ۔ جیسے گوانتانامو والے “خود کش“ قیدی ۔ ۔ ۔ اور دوسرے ۔ ۔ ۔

آنکھ سے اب اتار دو ، پٹی بندھی ہوئی
دیکھو کہ کس قدر روشنی قریب ہے ۔ ۔ ۔ ۔
 
قیصرانی

لائبریرین
اظہرالحق نے کہا:

بہت عمدہ۔ :)
بےبی ہاتھی
 
Top