اسرائیلی سائنسدانوں کا کورونا وائرس کی ویکسین تیار کرنے کا دعویٰ

جاسم محمد

محفلین
ایرانی مذہبی قیادت نے کورونا کا علاج دریافت کرلیا۔
مذہبی قیادتیں صرف ڈرامے بازی کر سکتی ہے کسی بیماری کا علاج دریافت نہیں کر سکتی۔
Whats-App-Image-2020-03-19-at-23-32-28.jpg
 
فرقان احمد

مذہبی قیادتوں کا یہ کام نہیں ہے۔ اس لیے، انہیں متاثرین کا حوصلہ بڑھانے کے لیے اپنی صلاحیتیں استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔ اس عفریت سے محفوظ رکھنے کے لیے انتظامیہ کی معاونت کریں تو ان کی نیک نامی میں اضافہ ہو گا۔
 
ایم اے

معطل

ایرانی امام ہمیشہ کی طرح لوگوں کا شعور بڑھانے کی ذمہ داری احسن طریقے سے پورا کررہے ہیں۔ اس ویڈیو کا پارٹ 2 دیکھ لیجیے۔
 
آخری تدوین:

سین خے

محفلین
اٹلی میں صورت حال اتنی مختلف کیوں ہے؟

Some officials also believe Italy, which has already tested over 42, 000 people, may have a higher number of cases as a result of performing more rigorous tests than their European counterparts.

Italy, however, is also reporting an above average mortality rate at 4%. The average age of coronavirus patients who have died because of the virus in Italy is 81, according to the National Health Institute. Italy, which has one the world’s oldest populations, could be facing a higher mortality rate as a result of its above-average elderly population.

Why Is the Coronavirus Outbreak So Bad in Italy?
 
جاسم محمد

محفلین
اٹلی میں صورت حال اتنی مختلف کیوں ہے؟
عمر اور پہلے سے دیگر بیماریاں دو ایسے فکٹرز ہیں جو زیادہ اموات کا سبب بن رہے ہیں۔
Some officials also believe Italy, which has already tested over 42, 000 people, may have a higher number of cases as a result of performing more rigorous tests than their European counterparts.

Italy, however, is also reporting an above average mortality rate at 4%. The average age of coronavirus patients who have died because of the virus in Italy is 81, according to the National Health Institute. Italy, which has one the world’s oldest populations, could be facing a higher mortality rate as a result of its above-average elderly population.

Why Is the Coronavirus Outbreak So Bad in Italy?
ایک اسرائیلی ڈاکٹر جو اس وقت اٹلی میں کام کر رہا ہے کے مطابق لمیٹڈ سانس لینے والی مشینیں ہونے کی وجہ سے 60 سال سے اوپر کورانا وائرس کے مریضوں کو ان مشینوں تک رسائی بند کر دی گئی ہے۔ جس کی وجہ سے وہاں اموات میں غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے۔
Israeli doctor in Italy: We no longer help those over 60
 
جن کو کمزور امنیاتی نظام کی وجہ سے زیادہ ضرورت ہے انہیں کو محروم کرنا اس امکان کا ثبوت ہے کہ مغربی اقوام مفاد پرست اور انسانیت سے عاری بھیڑ ہے۔
 
زاہد لطیف

کیا خوب نتیجہ اخذ کیا ہے محترم۔ کوئی بغضِ مغرب میں اس قدر بھی آگے نہ نکل جائے کہ سادہ سی بات بھی سمجھنے سے قاصر رہے۔ یہ انسانی فطرت ہے کہ ٹریٹمنٹ میں جس کے ریکوری کے چانسز زیادہ ہونگے، وقت کم لگے گا تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو ٹریٹ کیا جا سکے اور جن کی عمر ابھی اس مراحل میں ہو کہ ریکوری کے بعد اوسط عمر دوسروں سے زیادہ گزار سکیں گے پہلے انہی کو ٹریٹ کیا جائے گا۔ ورنہ یہ تو نہ صرف ریسورسز ضائع کرنے والی بات ہو گی بلکہ جو ٹریٹ ہو سکتے تھے نہ ہونے کے سبب چل بسے ان کے ساتھ زیادتی ہو گی۔ ساٹھ سال سے اوپر کے لوگوں کو بچانے کے چکر میں ففٹیز اور فورٹیز کے افراد کو اگنور کرنا زیادہ بڑی زیادتی ہو گی۔
 
بھائی کچھ تحقیق بھی کرتے ہیں یا ویسے ہی تبصرہ جھاڑ دیتے ہیں۔
اب تک جتنے افراد ریکور ہوچکے ہیں، ان میں سمپٹمز ہی مائلڈ تھے تو ان کی ٹریٹمنٹ بھی اسی حساب سے کی گئی تھی۔ کم از کم چائنہ میں تو ایسا ہی ہوا۔
اس کو آپ ایک اور تناظر میں بھی دیکھ سکتے ہیں۔ جتنی عمر زیادہ ہوگی، اتنا ہی زیادہ سانس کے مسائل ہوں گے، جب کہ کم عمر افراد کو یہ مسئلہ کم ہوگا، نتیجتاً ضرورت بھی بڑی عمر کے افراد کو زیادہ ہوگی۔
اٹلی میں کم عمر افراد کا تناسب بھی صرف 25 فیصد ہے، جب کہ اس کے مقابلے میں 60 سال سے زیادہ افراد کی تعداد تقریبا 65 فیصد ہے۔ اب اس فیصلے کا مطلب 65 فیصد افراد کو موت کے گھاٹ اتارنا ہی بنتا ہے۔
 
ڈیٹا کا ماخذ بھی شیئر کریں تاکہ جو تحقیق آپ نے کی ہے اس سے ہمارے علم میں بھی اضافہ ہو۔
 
محمد سعد

محفلین
کیا خوب نتیجہ اخذ کیا ہے محترم۔ کوئی بغضِ مغرب میں اس قدر بھی آگے نہ نکل جائے کہ سادہ سی بات بھی سمجھنے سے قاصر رہے۔ یہ انسانی فطرت ہے کہ ٹریٹمنٹ میں جس کے ریکوری کے چانسز زیادہ ہونگے، وقت کم لگے گا تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو ٹریٹ کیا جا سکے اور جن کی عمر ابھی اس مراحل میں ہو کہ ریکوری کے بعد اوسط عمر دوسروں سے زیادہ گزار سکیں گے پہلے انہی کو ٹریٹ کیا جائے گا۔ ورنہ یہ تو نہ صرف ریسورسز ضائع کرنے والی بات ہو گی بلکہ جو ٹریٹ ہو سکتے تھے نہ ہونے کے سبب چل بسے ان کے ساتھ زیادتی ہو گی۔ ساٹھ سال سے اوپر کے لوگوں کو بچانے کے چکر میں ففٹیز اور فورٹیز کے افراد کو اگنور کرنا زیادہ بڑی زیادتی ہو گی۔
کلاسک ٹرالی پرابلم۔

زاہد لطیف

محفلین
آپ کی اطلاع کے لیے عرض ہے کہ حقیقت ماننے کی محتاج نہیں ہوتی۔ یہ صرف آپ اسی لیے کہہ رہے ہیں کہ اگلے بندے کو پہلے سے گھیر لیا جائے۔ آپ یہاں جتنے حربے آزماتے ہیں اللہ کے کرم سے میں ان سے پہلے سے واقف ہوں۔ ایک تو علمِ نفسیات پہ کتابیں پڑھنے کی وجہ سے اور دوسرا اپنی شخصیت کی وجہ سے۔

اب آتے ہیں اصل مدعے کی طرف۔ یہ گراف الحمدللہ آپ کے بتانے سے قبل ہی میں دیکھ چکا تھا اور اپنے تئیں کوشش بھی کر چکا تھا کہ گراف کو ساٹھ سال سے نیچے اور اوپر دو گروپوں میں تقسیم کر کے دونوں کی شرح معلوم کی جا سکے لیکن اس کے لیے غالباً سروسز مفت نہیں ہیں۔ اب آپ نے ڈیٹا ساٹھ سے اوپر اور نیچے کیسے سیگریگیٹ کیا ہے یہ بتا کر ہمارے علم میں مزید اضافہ فرمائیں کیونکہ اصل ڈیٹا 0-18، 19-50، 51-70، 71 اور اس سے اوپر گروپس میں تقسیم شدہ ہے۔ مزید یہ بھی بتائیے گا کہ اٹلی کی گورنمنٹ کے اس فیصلے سے یہ کیسے ثابت ہو جاتا ہے کہ "مغربی اقوام مفاد پرست اور انسانیت سے عاری بھیڑ ہے۔"
اس امکان کا ثبوت ہے کہ مغربی اقوام مفاد پرست اور انسانیت سے عاری بھیڑ ہے۔
 
ایم اے

معطل
یہ بتا کر ہمارے علم میں مزید اضافہ فرمائیں کیونکہ اصل ڈیٹا 0-18، 19-50، 51-70، 71 اور اس سے اوپر گروپس میں تقسیم شدہ ہے۔
اب اگر میں یہ کہوں کہ آپ میرے اعدادوشمار کو غلط رنگ دیتے پکڑے گئے تو مناسب نہیں ہوگا۔
جب کہ اس کے مقابلے میں 60 سال سے زیادہ افراد کی تعداد تقریبا 65 فیصد ہے۔
گراف میں اگر آپ نے یہ بھی دیکھا ہوتا کہ 50 سال سے اوپر افراد کی فیصد 73.7 بن رہی ہے تو بہتر ہوتا۔ جس کو میں نے احتیاطا 65 فیصد تک گرادیا تاکہ اعدادوشمار قریب سے قریب تر رہے۔ لیکن آپ نےغالبا اپنی عادت سے مجبور ہوکر ہی اس بات کو نظر انداز کرنے کی کوشش کی۔
 
محمد سعد

محفلین
ایم اے
یار باقی ڈیٹا کو تو بعد میں دیکھیں گے۔ مجھے ایک نہایت بنیادی نوعیت کا سوال سمجھا دیں۔
اگر بیس یا چالیس سال کے کسی فرد کو سانس لینے کے لیے مشینی مدد کی ضرورت پڑ جاتی ہے، تو کیا اس کا مطلب یہ لیا جا سکتا ہے کہ اس کی حالت اتنی خراب ہے کہ وہ سانس بھی خود نہیں لے پا رہا؟
 
زاہد لطیف

محفلین
اب اگر میں یہ کہوں کہ آپ میرے اعدادوشمار کو غلط رنگ دیتے پکڑے گئے تو مناسب نہیں ہوگا۔
پھر سے وہی حربہ۔ میاں قارئین بھی دماغ رکھتے ہیں ایک ہی کہانی سن سن کر بور ہو جاتے ہیں کوئی نئے حربے ڈھونڈو تاکہ قارئین کی اور ہمارے دلچسپی برقرار رہے۔ میں نے غلط رنگ کہاں دیا ہے تھوڑا واضح کریں گے؟ میں تو آپ سے وہ طریقہ جاننا چاہ رہا ہوں جس کے تحت آپ نے ڈیٹا سیگریگیٹ کیا ہے۔
گراف میں اگر آپ نے یہ بھی دیکھا ہوتا کہ 50 سال سے اوپر افراد کی فیصد 73.7 بن رہی ہے تو بہتر ہوتا۔ جس کو میں نے احتیاطا 65 فیصد تک گرادیا تاکہ اعدادوشمار قریب سے قریب تر رہے۔ لیکن آپ نےغالبا اپنی عادت سے مجبور ہوکر ہی اس بات کو نظر انداز کرنے کی کوشش کی۔
کیا آپ بتانا پسند کریں گے کہ اس کو ریاضی کے کس اصول کے تحت آپ نے 65 فیصد گرا دیا؟ یہ بھی تو ہو سکتا ہے کہ 51-70 والے گروپ میں زیادہ کیسز 51-60 اور کم کیسز 61-70 والے گروپ میں ہوں۔ جب ہم انٹرپولیشن کرتے ہیں تو اس کے کچھ اصول ہوتے ہیں۔ انٹر پولیشن تو آتی ہو گی نا آپ کو یا صرف غیبی صلاحیت سے 65 فیصد تک گرا دیا ہے؟
 
Top