اسرائیلی فورسز کا فلسطینی پناہ گزینوں کے کیمپ پر حملہ،دو شہید،درجنوں زخمی

کاشفی

محفلین
اسرائیلی فورسز کا فلسطینی پناہ گزینوں کے کیمپ پر حملہ،دو شہید،درجنوں زخمی
189439_60654212.jpg

رملہ (دنیا نیوز)اسرائیلی فورسز نے فلسطینی پناہ گزینوں کے کیمپ پر فائرنگ کر کے 2 شہریوں کو شہید اور درجنوں کو زخمی کر دیا۔

اسرائیلی فورسز نے صبح سویرے مغربی کنارے میں رملہ اور قلندیہ کے علاقے میں واقع فلسطینیوں کے کیمپ پر فائرنگ کی،واقعے میں دو نوجوان شہید ہو گئے جبکہ ایک درجن سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔اسرائیلی فورسز کی اس جارحیت کے خلاف درجنوں فلسطینی سڑکوں پرنکل آئے اور احتجاجی مظاہرہ کیا۔اسرائیلی فورسز رواں سال نہتے فلسطینی شہریوں پر فائرنگ کر کے تیرہ نوجوانوں کو شہید کر چکی ہے۔
 
حاتم راجپوت

لائبریرین
اناللہ و انا علیہ راجعون۔۔ ابھی خبر آئی ہے کہ ایک اور نوجوان شہید ہو گیا ہے اور یوں شہداء کی تعداد بڑھ کر تین ہو گئی ہے۔ :(
 
مکمل خبر:
http://www.jpost.com/Defense/Report...by-Israeli-security-forces-in-Kalandya-324261
ایک طرفہ خبروں سے پرہیز کریں۔ اسرائیلی افواج وہاں ایک فلسطینی دہشت گرد لیڈر کو پکڑنے گئے تھے جسکے جواب میں فلسطینی جہادی مشتعل ہو گئے اور یہودیوں کے ہاتھوں شہادت کا درجہ حاصل کیا:
أُذِنَ لِلَّذِينَ يُقَاتَلُونَ بِأَنَّهُمْ ظُلِمُوا وَإِنَّ اللَّهَ عَلَىٰ نَصْرِهِمْ لَقَدِيرٌ ( 39 ) الَّذِينَ أُخْرِجُوا مِن دِيَارِهِم بِغَيْرِ حَقٍّ إِلَّا أَن يَقُولُوا رَبُّنَا اللَّهُ وَلَوْلَا دَفْعُ اللَّهِ النَّاسَ بَعْضَهُم بِبَعْضٍ لَّهُدِّمَتْ صَوَامِعُ وَبِيَعٌ وَصَلَوَاتٌ وَمَسَاجِدُ يُذْكَرُ فِيهَا اسْمُ اللَّهِ كَثِيرًا وَلَيَنصُرَنَّ اللَّهُ مَن يَنصُرُهُ إِنَّ اللَّهَ لَقَوِيٌّ عَزِيزٌ ( 40 ) سورۃ الحج
 
آخری تدوین:

arifkarim

معطل
جو اپنے دفاع کے لئے لڑے وہ دہشت گرد
واہ میاں عارف؟؟؟
کمال کرتے ہو:)
عسکری دفاع تب کیا جاتا ہے جب بندہ حالت جنگ میں موجود ہو۔ آج جب کہ فلسطینی اور اسرائیلی سیاست دان قیام امن کیلئے کوششیں کر رہے ہیں تو دوسری جانب خودساختہ عسکری عناصر کیوں حالت جنگ میں موجود ہیں؟
http://en.wikipedia.org/wiki/2013_Israeli-Palestinian_peace_talks
 
کسی کے گھر کو قبضہ کر لو اس کی ماں بہنوں کی عزت کو تار تار کرو ،بچوں کو قتل کر دو ،نوجوانوں کو مار ڈالو پھر کہو آو اب امن کی بات کرتےہیں ۔۔۔۔۔:)
 
arifkarim

معطل
کسی کے گھر کو قبضہ کر لو اس کی ماں بہنوں کی عزت کو تار تار کرو ،بچوں کو قتل کر دو ،نوجوانوں کو مار ڈالو پھر کہو آو اب امن کی بات کرتےہیں ۔۔۔ ۔۔:)
ٹھیک ہے۔ یا تو آپ اسرائیل جیسی عسکری طاقت بن جائیں یا اپنی عسکری ہار کو تسلیم کر کے قیام امن کی کوشش کریں۔ لیکن چونکہ ایک مسلمان کسی کافر خاص کر یہودی کے آگے سر نہیں جھکا سکتا تو پھر میں یہی کہوں گا: لگے رہو! پچھلے 60 سال میں جو نہیں ہو سکا، شاید وہ اب ہو جائے!
 
حاتم راجپوت

لائبریرین
مکمل خبر:
http://www.jpost.com/Defense/Report...by-Israeli-security-forces-in-Kalandya-324261
ایک طرفہ خبروں سے پرہیز کریں۔ اسرائیلی افواج وہاں ایک فلسطینی دہشت گرد لیڈر کو پکڑنے گئے تھے جسکے جواب میں فلسطینی جہادی مشتعل ہو گئے اور یہودیوں کے ہاتھوں شہادت کا درجہ حاصل کیا:
ستم یہ ہے کہ اسرائیل جو حد درجہ مکار اور ظالم ہے آپ اسی کا اخبار حوالہ کے لئے پیش کر رہے ہیں، چلو کوئی امریکن اخبار ہی بتا دیتے کہ اس میں بھی یہی لکھا ہونا تھا لیکن براہ راست اسرائیلی اخبار کا حوالہ دینا ۔۔چہ معنی دارد۔۔
 
مکار اور ظالم تو حضرت امریکہ بھی ہے۔ ہم پاکستانی بھی ہیں۔ تو کیا اب امریکی اور پاکستانی اخبار پڑھنا چھوڑ دیں؟ :grin:
ہر فتنہ کے دونوں اطراف کی خبریں جاننا ضروری ہیں تاکہ اسکے حقائق کا درست پتا لگایا جا سکے!
 
Top