اسرائیل نے نماز پڑھتے فلسطینیوں پر ہزاروں پاؤنڈ وزنی بم گرا دیے، 100 سے زائد شہید

الف نظامی

لائبریرین
غزہ: اسرائیلی فورسز کی نماز پڑھتے فلسطینیوں پر وحشیانہ بمباری سے خواتین اور بچوں سمیت 100 سے زائد افراد شہید ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق شمالی غزہ کے علاقے الدرج میں پناہ گزین کیمپ میں قائم اسکول میں 250 سے زائد فلسطینی نماز فجر ادا کر رہے تھے کہ اسرائیل نے ان پر بم برسا دیے۔ حملے کے نتیجے میں 100سے زائد فلسطینی شہید ہو گئے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فورسز کے اسکول پر گرائے گئے 3 بموں میں سے ہر بم کا وزن 2 ہزار پاؤنڈ تھا۔ اسرائیلی حملے کا نشانہ بننے والےاسکول میں بےگھرفلسطینیوں نے پنا ہ لے رکھی تھی۔ اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ اسکول حماس کا ہیڈ کوارٹر تھا جہاں دہشت گرد موجود تھے جبکہ غزہ کے حکام کا کہناہے کہ اسرائیل نے جان بوجھ کر اسکول کو نشانہ بنایا۔

فلسطینی مزاحمتی تنظیم اسلامی جہاد نے الدرج کےاسکول پراسرائیلی بمباری کومکمل طورپر جنگی جرم قراردیا ہے۔ یاد رہے کہ اکتوبر 2023 سے غزہ پر اسرائیلی حملوں میں اب تک39 ہزار 700 فلسطینی شہید اور 91 ہزار 700 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔
 

الف نظامی

لائبریرین

اسرائیل نے سفاکانہ کارروائیوں کی تمام حدیں پار کردیں، وزیر اعظم شہباز شریف


فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اسرائیل نے سفاکانہ کارروائیوں کی تمام حدیں پار کر دیں، اسکول کے بچوں پر حملہ کھلی جارحیت ہے اس طرح کے ظلم کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے غزہ، فلسطین کے اسکول پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل نے اپنی سفاکانہ کارروائیوں کی تمام حدیں پار کر دیں، اسکول کے بچوں پر حملہ کھلی جارحیت ہے اس طرح کے ظلم کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی، عالمی برادری بشمول اقوام متحدہ اسرائیل کی سفاکیت کو روکنے کے لئے عملی اقدامات کرے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہم ایک بار پھر اپنا مطالبہ دہراتے ہیں کہ فلسطینیوں کی نسل کشی اور جنگی جرائم پر اسرائیلی قیادت اور سیکیورٹی فورسز کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے، اسرائیل کو اس کی ظالمانہ کارروائیوں کی کڑی سزا دی جائے، اسرائیل کے خلاف عالمی عدالت انصاف کے فیصلے پر عمل درآمد کروایا جائے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان ہر محاذ پر اپنے فلسطینی بہنوں اور بھائیوں کی اخلاقی و سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے حملے میں شہید افراد کی بلندیٔ درجات اور لواحقین کے لیے صبر کی دعا کی ہے۔
 

الف نظامی

لائبریرین

غزہ میں ظلم سے جشن آزادی کی خوشیاں ماند پڑگئیں، وزیراعظم محمد شہباز شریف


وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ غزہ میں جوظلم ڈھایاجارہاہےاسکی وجہ سےآزادی کی خوشیاں ماندپڑگئی ہیں، دنیافلسطینیوں کی نسل کشی کاتماشا دیکھ رہی ہے، دن رات فلسطینیوں پرآگ برس رہی ہے،عالمی برادری خاموش ہے۔


انہوں نے کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم اپنی فوج کےساتھ ملکر ظلم کررہاہے، دہائیوں پہلےپاس کرائی گئی قراردادوں کی کوئی حیثیت نہیں، اسرائیلی جارحیت پرصرف لفاظی سےکام لیاجاتاہے، لفاظی سےبڑھ کرکچھ نہیں ہورہا۔
 
Top