Fawad – Digital Outreach Team – US State Department
اس ميں کوئ شک نہيں کہ بعض مواقعوں پر امريکی امداد کے مثبت اثرات مستحق افراد تک پہنچانے ميں دشواری اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ يہ حقيقت ان علاقوں ميں زيادہ واضح ہو کر سامنے آتی ہے جہاں تشدد کی مسلسل کاروائيوں کے نتيجے ميں امداد کی ترسيل کا کام تعطل کا شکار رہتا ہے۔
اس ضمن میں کچھ حقائق يہاں پيش کرنا چاہوں گا جو اس حقيقت کو سمجھنے ميں مدد ديں گے کہ امريکہ فلسطين کے عوام کی بہتری کے لیے کيا اقدامات اٹھا رہا ہے۔
بہت سے فلسطينی اخبارات نے امريکی حکومت بشمول يو-ايس – ايڈ کے توسط سے جاری ترقياتی منصوبوں پر مفصل رپورٹس پيش کی ہيں۔ ذيل ميں ايسے کچھ اخباری حوالے پيش کر رہا ہوں جن ميں امريکی حکومت کی جانب سے ترقياتی مد ميں دی جانے والی امداد کی تفصيل موجود ہے۔
ميں يہ بھی واضح کر دوں کہ تمام تر مشکلات اور رکاوٹوں کے باوجود امريکہ خطے ميں پائيدار امن کے قيام کے ليے کوشاں رہے گا۔ سال 1994 سے لے کر اب تک امريکہ ايک پائيدار رياست کی بنياد کو يقينی بنانے کے ليے قريب 3 بلين ڈالرز کی امداد فراہم کر چکا ہے۔ حال ہی ميں امريکہ نے فلسطينی قيادت کے انتظامی اخراجات کی مد ميں 75 ملين ڈالرز کی رقم منتقل کی ہے۔
آخر ميں آپ کو يہ ويڈيو لنک دے رہا ہوں جس ميں آپ امريکی امداد کے توسط سے جاری ترقياتی منصوبوں کی ايک جھلک ديکھ سکتے ہيں۔