اسرائیل کوتسلیم نہیں کرسکتے تو ہمارے وزیر نے وہاں جاکر کیا کرنا ہے؟ وزیراعظم

جاسم محمد

محفلین
پاکستان
18 دسمبر ، 2020
ویب ڈیسک

اسرائیل کوتسلیم نہیں کرسکتے تو ہمارے وزیر نے وہاں جاکر کیا کرنا ہے؟ وزیراعظم

وزیراعظم عمرا ن خان کا کہنا ہے کہ ہم اسرائیل کوتسلیم ہی نہیں کرسکتے تو وہاں کوئی کیوں جائےگا؟ ہمارے وزیر نے وہاں جاکر کیا کرنا ہے؟

اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ یہ بالکل غلط خبر ہے، پوری مہم چل رہی ہے، یورپی یونین کے ڈس انفولیب نے بھارت کےنیٹ ورک کوبےنقاب کیا، ہمارےلوگ ملے ہوئے ہیں، یہاں بیٹھے لوگ اس میں فیڈ کر رہے ہیں۔

وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت معاشی ٹیم کا اجلاس ہوا جس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق اجلاس میں وفاقی وزراء مخدوم خسرو بختیار، ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، حماد اظہر، اسد عمر، عبدالرزاق داؤد،ڈاکٹرعشرت حسین،گورنراسٹیٹ بینک رضاباقر، وقار مسعود، وزیرِخزانہ خیبرپختونخوا تیمورسلیم جھگڑا،وزیرِخزانہ پنجاب ہاشم جواں بخت و دیگر نے شرکت کی۔

اجلاس میں وزیرِاعظم کو ملکی معیشت کے بہتر ہوتے ہوئے اشاریوں کے بارے آگاہ کیا گیا۔

وزیرِاعظم نےصنعت، تعمیراتی شعبے میں بہتری اورٹیکسٹائل سیکٹرسےبرآمدات میں اضافہ پراطمینان کااظہارکیا،وزیرِاعظم نےبیرونِ ملک سےترسیلاتِ زرمیں اضافےاور ان کا 2 ارب ڈالر ماہانہ کی سطح پربرقراررہناخوش آئند قراردیا۔

وزیرِاعظم نےمعاشی اشاریوں کی بہتری کےثمرات عام آدمی تک پہنچانےکیلئےفوری اوردیرپااقدامات پر زور دیا اور کہا کہ حکومت کی کاروباردوست پالیسیاں اسٹاک مارکیٹ میں تیزی،سرمایہ داروں کےاعتمادمیں اضافےکی وجہ ہیں، دنیابھر میں پاکستان کی مشکل ترین وقت میں معاشی کارکردگی کی پذیرائی ہورہی ہے، پاکستانی کی پذیرائی کا سہرا معاشی ٹیم کو جاتا ہے، خداکاشکرہےکہ ملک مشکل وقت سےنکل آیاہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ مزید ترقی کی راہیں کھولنے کیلئے جامع منصوبہ بندی پر کام ہو رہا ہے۔
 
جاسم محمد

محفلین
وزیراعظم عمرا ن خان کا کہنا ہے کہ ہم اسرائیل کوتسلیم ہی نہیں کرسکتے تو وہاں کوئی کیوں جائےگا؟ ہمارے وزیر نے وہاں جاکر کیا کرنا ہے؟

اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ یہ بالکل غلط خبر ہے، پوری مہم چل رہی ہے، یورپی یونین کے ڈس انفولیب نے بھارت کےنیٹ ورک کوبےنقاب کیا، ہمارےلوگ ملے ہوئے ہیں، یہاں بیٹھے لوگ اس میں فیڈ کر رہے ہیں۔
اب کوئی نیا پراپگنڈہ کریں ۔ پرانے والا سب ٹھس ہو چکے ہیں۔
 
بابا-جی

محفلین
اِس مُعاملے میں کپتان کا واضح مُوقف اُن کی عظمت اور راست گوئی کی دلِیل ہے، اب اُسے اور پکا کرنا ہے، اور اُس کو مُکرنے نہیں دینا ہے، یُو ٹرن نہیں لینے دینا ہے۔
 
جاسم محمد

محفلین
اِس مُعاملے میں کپتان کا واضح مُوقف اُن کی عظمت اور راست گوئی کی دلِیل ہے، اب اُسے اور پکا کرنا ہے، اور اُس کو مُکرنے نہیں دینا ہے، یُو ٹرن نہیں لینے دینا ہے۔
غالباً آپ نہیں چاہتے کہ کپتان یوٹرن لے کر بڑا لیڈر بن جائے۔ حسد؟ بغضِ عمران؟
اور آج خود اسرائیلی وزیر نے تسلیم کر لیا ہے کہ پاکستان دور دور تک اسرائیل کو تسلیم کرنے نہیں جا رہا۔ اپوزیشن اور لفافے چیخیں مارنا شروع کردیں۔
اسرائیلی اخبار ہاریٹز:
'It's not Pakistan,' Israeli minister says about next Asian Muslim country to normalize relations
عرب چینل الجزیرہ:
Israel says Pakistan not among states it may have ties with
وفاقی وزیر زلفی بخاری سے کون کون معافی مانگ رہا ہے اب؟
 
جاسم محمد

محفلین
پہلے اُنہیں چیخیں مارنے کے پیسے دیں۔
پیسے دینے کے بعد پھر سے چیخوں میں کرپشن کا پروپیگنڈہ شروع ہو جانا ہے۔
حکومت کس کس کو پیسے دے؟ سابق حکومتوں کا چڑھایا ہوا ریکارڈ قرضہ واپس مانگنے والوں کو قریبا آدھا بجٹ دے۔ پھر فوج کو بجٹ کا ۲۰ فیصد حصہ دے۔ قریبا اتنا ہی حصہ سفید ہاتھی سرکاری کمپنیوں کو دے۔ پنشن اخراجات اس کے علاوہ ہیں۔ اوپر سے عوام کہتی ہے ہمیں ڈالر، تیل، گیس، بجلی پر سرکاری خزانہ سے سبسڈی دو تاکہ یہ سب سستا ہو اور مہنگائی میں کمی آئے۔ سفید ہاتھی اداروں میں موجود سیاسی بھرتیوں کو حکومت نہ چھیڑے تاکہ بیروزگاری میں اضافہ نہ ہو۔ اور جب حکومت اتنے سارے اخراجات کیلئے عوام پر ٹیکس لگائے تو چیخیں کہ ہم پر ظلم کیا جا رہا ہے۔ عوام دشمن حکومت گھر جائے :)
 
جاسم محمد

محفلین
میں چھوڑ کے آؤں یا چلی جائے گی؟
۲۰۲۳ تک یہ حکومت کہیں نہیں جا رہی۔ تب تک کوشش کریں اس سے بہتر قیادت سامنے آجائے۔ البتہ حالیہ اپوزیشن کا دوبارہ اقتدار میں آنا اب ممکن نہیں ہے۔ اگر اگلے الیکشن تک کوئی نئی قیادت تحریک انصاف کے مقابلہ میں سامنے نہیں آتی تو یہی حکومت ۲۰۲۸ تک چلے گی۔
 
وُہ کہتے ہیں نا میاں تِرا دھیان کِدھر ہے، ارے بھئی، یِہ پارٹی اصل میں کنونشن لیگ، شاہی پارٹی، سرکاری پارٹی، پرو اسٹیبلشمنٹ اور الیکٹیبلز، یا مُسلم لیگ ق، فنکشنل، پُرانی نون اور ہمزہ گاف و دیگر حروفِ تہجی وغیرہ پر ہی مُشتمل ہے۔ کپتان کوئی بہت بڑا آئٹم رہا نہیں اب جو حالات چل رہے ہیں، اِس لیے وُہ مائنس ہو بھی گیا تو نظام چلتا رہے گا۔ اصل مسئلہ معیِشت پر آ کے پھنس گیا ہے، لوگ پنجاب اور کُچھ جگہوں کے سمجھتے ہیں کہ مِیاں بہتر چلا گیا نظام تو اَب گراف وغیرہ سے اور سچ جھوٹ سے کام نہیں چلنا ہے۔ پرسیپشن کی بات ہے، کارکردگی بہتر ہوتی گئی تو عوام نے اپوزِیشن کا ساتھ دے کر کیا کرنا ہے، اگر 'پرفارمننس' بُری رہی تو عوام کا ایک بڑا طبقہ سمجھتا رہے گا کہ پُرانے لوگ واپس لاؤ گو کِہ ذاتی طور میں سمجھتا ہُوں کہ اِس سے کوئی فائدہ شاید ہونا نہیں ہے، اِس لیے جو چل رہے ہیں، یہیں رہیں مگر انہیں بھی مِیاں نواز کی طرح پاؤں پر کُلہاڑی مارنے کا ہُنر زبردست انداز میں آتا ہے۔ دیکھتے جاؤ۔
 
جاسم محمد

محفلین
پرسیپشن بہتر کونسا مشکل کام ہے؟ آپ سرکاری خزانہ سے پرنٹ اور الیکٹرونک میڈیا کو اربوں روپے کے اشتہارات دے دیں۔ ڈالر، تیل، گیس، آٹا، چینی وغیرہ پر بے شمار سبسڈیاں رکھ دیں۔ لاکھوں لوگ سرکاری اداروں میں بھرتی کر دیں تو حکومت کی پرسیپشن بہتر ہو جائے گی۔ مگر کیا ایسی معاشی ترقی حقیقی ہوگی یا ن لیگی حکومت جیسی مصنوعی و عارضی؟
 
اب بھی مصنُوعی ہی ہے، جو گراف آپ نے شیئر کیے، اُن سے میں مُتاثر نہیں ہُوا۔ باقی محفلین کا مُجھے معلوم نہیں۔ ایک آدھ انڈیکیٹر بہتر ہونے سے کُچھ نہیں بننے والا، مجمُوعی طور پر حال خراب ہے، بلکہ بہت خراب ہے چاہے اِس کا اِلزام پچھلوں کو دیں۔
 
جاسم محمد

محفلین
کارکردگی بہتر ہوتی گئی تو عوام نے اپوزِیشن کا ساتھ دے کر کیا کرنا ہے
وزیر اعظم عمران خان اپنے پہلے خطاب سے قوم کو مسلسل بتا رہے ہیں کہ ہمیں پچھلی حکومت سے قومی خزانہ کس دیوالیہ حالت میں ملا تھا۔ اور اسی وجہ سے وہ اب عوام کو مزید سستا ڈالر، تیل، گیس و بجلی وغیرہ دینے کی سکت نہیں رکھتے۔ اگر وہ پھر بھی عوام کو خوش کرنے کیلئے ایسا کرتے ہیں تو ان کو ملک دیوالیہ قرار دینا پڑے گا۔ دیوالیہ ہونے کی صورت میں ڈالر ۳۰۰ روپے یا زائد تک جا سکتا ہے۔ تب جو مہنگائی کا بحران آئے گا اسے کوئی بھی سنبھال نہیں سکتا اور ملک شدید انتشار کا شکار ہو سکتا ہے جیسا کہ آجکل ارجنٹائن دیوالیہ ہونے کے بعد ہو چکا ہے۔ اسی لئے دیوالیہ پن کی شدید تکلیف سے عوام کو بچانے کیلئے وہ عوام کو نواز شریف دور والی راحتیں فراہم نہیں کر رہے۔ عمران خان کی اس مالی مجبوری کو ایسا تاثر دینا کہ میاں صاحب بہت بہتر نظام چلا کر گئے ہیں محض بغض عمران کی علامت ہے۔ سنٹرل پنجاب کے لوگوں یا اسٹیبلشمنٹ کے حلقوں میں اگر ایسا تاثر پایا جاتا ہے کہ نواز شریف یا شہباز شریف کو واپس لاکر معیشت ٹھیک ہو جائے گی تو وہ احمقوں کی جنت میں رہ رہے ہیں۔
 
بابا-جی

محفلین
سنٹرل پنجاب کے لوگوں یا اسٹیبلشمنٹ کے حلقوں میں اگر ایسا تاثر پایا جاتا ہے کہ نواز شریف یا شہباز شریف کو واپس لاکر معیشت ٹھیک ہو جائے گی تو وہ احمقوں کی جنت میں رہ رہے ہیں۔
وُہ اب بھی احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔ ھاھاھا۔
 
جاسم محمد

محفلین
وُہ اب بھی احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔ ھاھاھا۔
طاقتور پنجابی اسٹیبلشمنٹ کی حماقتوں کو ڈنڈا دینے کیلئے جنرل باجوہ ۲۰۲۳ جبکہ جنرل فیض حمید ۲۰۲۸ تک خان اعظم کے ساتھ ایک پیج پر موجود ہیں۔ تب تک عوام ویسے ہی یوٹرن خان کی شکل سے اکتا چکی ہوگی اور نئے لیڈران کی چاہت میں شریف یا زرداری خاندان کے کسی فرد کا نمبر لگ سکتا ہے۔ اسی لئے ۲۰۲۸ تک آپ نے بالکل بھی گھبرانا نہیں ہے۔
 
مَیں اپنے مُرشد کی پارٹی کو اِس دوران باجوہ کی نظر میں لانے کی کوشِش کرتا رہوں گا۔
 
شمشاد

لائبریرین
مَیں اپنے مُرشد کی پارٹی کو اِس دوران باجوہ کی نظر میں لانے کی کوشِش کرتا رہوں گا۔
وہی پارٹی جس کا انتخابی نشان چمچہ ہے۔ ویسے ایک بات بتا دوں کہ چمچہ جس برتن میں رہتا ہے، اسے خالی کر دیتا ہے۔

images
 
بابا-جی

محفلین
وہی پارٹی جس کا انتخابی نشان چمچہ ہے۔ ویسے ایک بات بتا دوں کہ چمچہ جس برتن میں رہتا ہے، اسے خالی کر دیتا ہے۔

images
مُرشدی کو ایسے ہی دو ٹوک اور مُنہ پھٹ افراد پسند ہیں جو اُن کو ملامتی صُوفی بنائے رکھنے میں اپنا حِصہ ڈال سکیں۔
 
Top