اسرائیل کو تسلیم کرلینا چاہئے، مولانا شیرانی کا سعودی ویب سائٹ کو انٹرویو

جاسم محمد

محفلین

By ویب ڈیسک Last updated دسمبر 21, 2020
maulana11.jpg

جے یو آئی ف کے رہنما مولانا شیرانی اسرائیل کو تسلیم کرنے کے حامی ۔۔ مولانا محمد خان شیرانی کا کہناہے کہ پاکستان کو اسرائیل کو تسلیم کرلینا چاہیے۔

سعودی ویب سائٹ اردو نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے مولانا شیرانی نے کہا کہ اسرائیل کو تسلیم کرنا مذہبی مسئلہ نہیں بلکہ ایک سیاسی اور بین الاقوامی مسئلہ ہے، ذاتی طور پر اسرائیل کو تسلیم کرنے کے حق میں ہوں۔

مولانا شیرانی کا مزید کہنا تھا کہ فلسطین خلافت عثمانیہ کی ملکیت تھی اس نے اسرائیل کو تسلیم کرلیا ہے، عربوں کا مقدمہ تھا انہوں نے بھی مان لیا ہے لیکن ہزاروں کلومیٹر دور اس مسئلے پر خوامخواہ کی جذباتی باتیں کی جارہی ہیں جو غیر معقول ہیں۔

اس موقع پر مولانا خان شیرانی نے مولانا فضل الرحمان کو سلیکٹڈ اور جھوٹا قرار دے دیا۔مولانا شیرانی نے کہا کہ جو جماعتیں عمران خان کو سلیکٹڈ کہتی ہیں وہ خود اپنے گریبان میں جھانک کر دیکھیں وہ سلیکٹڈ ہیں یا منتخب ہیں؟

مولانا محمد خان شیرانی کا کہنا تھا کہ میں نے آزادی مارچ کے دھرنے کے بارے میں بھی اسی وقت کہا تھا کہ جس طرح گئے ہیں اسی طرح آئیں گے۔ اس پی ڈی ایم کے بارے میں بھی میں نے کہا کہ مجھے کوئی نتیجہ نظر نہیں آتا اور سودے کا بھی بظاہر کوئی ماحول نظر نہیں آتا۔

مولانا شیرانی نے مولانا فضل الرحمان کا نام لئے بغیر انہیں جھوٹا قرار دیتےہوئے کہا کہ ہماری قسمت ایسی ہے کہ علما اور قومی زعما جب ان پر صاف ستھرا جھوٹ ثابت ہوجائے تو انہیں شرمندگی نہیں ہوتی۔ وہ بڑی ڈھٹائی سے کہتے ہیں کہ یہ تو حکمت عملی ہے۔ اورجب وعدہ خلافی ان پر ثابت ہوجائے تو کھل کھلا کر کہتے ہیں کہ یہ تو سیاست ہے، رات گئی بات گئی۔ جب دھوکا ان پر ثابت ہوجائے تو پھر بڑے آرام سے تکیہ لگا کر کہتے ہیں کہ یہ تو مصلحت ِوقت ہے۔ جب خود غرضی ثابت ہوجائے تو کہتے ہیں کہ یہ تو دانائی ہے۔

مولانا شیرانی نے جمعیت علماء اسلام اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو جھوٹا قرار دے دیا اور کہا کہ فضل الرحمان ہمیشہ سے جھوٹ بولنے کے ماہر ہیں، وہ اسٹیبلشمنٹ سے ڈیل کیلئے جلسے جلوس کر رہے ہیں، وہ خود سلیکٹڈ ہیں اور سلیکٹ ہو کر آئے ہیں۔

اپوزیشن کے استعفوں پر مولانا شیرانی کا کہنا تھا کہ استعفے نقد چیز ہیں اور نقد چیز پھینک کر ادھار کی امید پر بیٹھنا کوئی دانائی کی بات نہیں۔

مولانا اختر شیرانی نے جمعیت علما اسلام کے پرانے اور ناراض کارکنان کو ہدایت کی کہ وہ بلوچستان بھر میں علیحدہ دفاتر قائم کریں کیونکہ جماعت کسی کی جاگیر نہیں اور جو بھی ایسا خواب دیکھ رہا ہے وہ اس سلسلے کو بند کردے اور خواب غلفت سے جاگ جائے۔
 
بابا-جی

محفلین
کیا شیرانی نے دو ریاستِی اُصول کی بُنیاد پر کہا ہے؟ اگر ہاں، تو اصل خبر کہاں گُم کر دی گئی؟ اگر نہیں، تو مَیں سوچتا ہُوں کہ شیرانی کو کیا ہُوا، یک دم؟
 
حال ہی میں جو امارات، بحرین، مراقش وغیرہ نے اسرائیل کو تسلیم کیا ہے، اس کی بنیاد دو ریاستی اصول ہے؟ ابراہیم امن معاہدہ کے مطابق اسرائیل نے فلسطینی علاقوں میں مزید یہودی آبادکاری روک دی ہے۔
UAE, Israel normalisation of relations, Israeli settlement freeze announced | | AW
 
احسن جاوید

محکمہ زراعت نے لگتا ہے تازہ تازہ بیج بویا ہے۔
 
بابا-جی

محفلین
حال ہی میں جو امارات، بحرین، مراقش وغیرہ نے اسرائیل کو تسلیم کیا ہے، اس کی بنیاد دو ریاستی اصول ہے؟ ابراہیم امن معاہدہ کے مطابق اسرائیل نے فلسطینی علاقوں میں مزید یہودی آبادکاری روک دی ہے۔
UAE, Israel normalisation of relations, Israeli settlement freeze announced | | AW
مولانا شِیرانی کا بیان مَیں نے کُچھ اور پڑھا تھا، یہاں تو یک طرفہ رپورٹننگ ہے، مَیں نہیں کھیلتا۔
 
اس موقع پر مولانا خان شیرانی نے مولانا فضل الرحمان کو سلیکٹڈ اور جھوٹا قرار دے دیا۔مولانا شیرانی نے کہا کہ جو جماعتیں عمران خان کو سلیکٹڈ کہتی ہیں وہ خود اپنے گریبان میں جھانک کر دیکھیں وہ سلیکٹڈ ہیں یا منتخب ہیں؟مولانا شیرانی نے جمعیت علماء اسلام اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو جھوٹا قرار دے دیا اور کہا کہ فضل الرحمان ہمیشہ سے جھوٹ بولنے کے ماہر ہیں، وہ اسٹیبلشمنٹ سے ڈیل کیلئے جلسے جلوس کر رہے ہیں، وہ خود سلیکٹڈ ہیں اور سلیکٹ ہو کر آئے ہیں۔
10000 فیصد سچ۔۔۔
 
ہماری قسمت ایسی ہے کہ علما اور قومی زعما جب ان پر صاف ستھرا جھوٹ ثابت ہوجائے تو انہیں شرمندگی نہیں ہوتی۔ وہ بڑی ڈھٹائی سے کہتے ہیں کہ یہ تو حکمت عملی ہے۔ اورجب وعدہ خلافی ان پر ثابت ہوجائے تو کھل کھلا کر کہتے ہیں کہ یہ تو سیاست ہے، رات گئی بات گئی۔ جب دھوکا ان پر ثابت ہوجائے تو پھر بڑے آرام سے تکیہ لگا کر کہتے ہیں کہ یہ تو مصلحت ِوقت ہے۔ جب خود غرضی ثابت ہوجائے تو کہتے ہیں کہ یہ تو دانائی ہے۔
 
شمشاد

لائبریرین
چوہدری صاحب آپ نے اقتباس تو لے لیا لیکن کوئی تبصرہ نہیں کیا، مزید یہ کہ جاسم نے زبردست کی ریٹنگ بھی دے دی۔
 
آورکزئی

محفلین
اسرائیل کو مانتا ہوں۔۔ مولانا فضل الرحمٰن کو نہیں۔۔۔۔۔ واہ ۔۔۔۔۔۔
ویسے اندرونی کہانی بھی لکھ دیتے۔۔۔ کیوں ایسے وقت میں ایسے شخص کو اچھالا گیا۔۔۔ جو کافی عرصے سے پارٹی سے وابستہ نہیں
 
شمشاد

لائبریرین
اندھی تقلید تو بالکل بھی نہیں۔ شاید کچھ لوگوں کو صحیح سے نظر نہیں آتا یا پھر وہ جان بوجھ کر دیکھنا نہیں چاہتے۔
 
Top